الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5117 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
المعجم الاوسط: 5117
سنن نسائی: 717
سلسلہ احادیث صحیحہ: 2091
مصنف ابن ابی شیبہ: 27702
الفتح الربانی: 11679
حدیث نمبر: 5117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ - سَبَلَانُ - قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحَسَّانٍ : اهْجُ الْمُشْرِكِينَ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانُ وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ : عَنْ سَبَلَانَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانُ وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ : عَنْ سَبَلَانَ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مشرکوں کی ہجو کرو (ان کا جواب دو)۔“ اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» ”اے اللہ! روح القدس (جبریل علیہ السلام) کے ذریعے سے اس کی تائید فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہلال وزان سے اسماعیل بن مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابراہیم بن زیاد سبلان منفرد ہیں۔ اور اسے علی بن مدینی رحمہ اللہ نے سبلان سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5117]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہلال وزان سے اسماعیل بن مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابراہیم بن زیاد سبلان منفرد ہیں۔ اور اسے علی بن مدینی رحمہ اللہ نے سبلان سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5117]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7147، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6112، 6111، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5015، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2846، 2846 (م)، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25075، 25076، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4591، 4746، والبزار فى «مسنده» برقم: 87 / 64، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26542، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7001، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 250، 251، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3581، 3580، والطبراني فى «الصغير» برقم: 769»
حدیث نمبر: 717
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قال: مَرَّ عُمَرُ، بِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ وَهُوَ يُنْشِدُ فِي الْمَسْجِدِ فَلَحَظَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: قَدْ أَنْشَدْتُ وَفِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ: أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَجِبْ عَنِّي، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ"؟ قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ.
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ مسجد میں اشعار پڑھ رہے تھے، تو عمر رضی اللہ عنہ ان کی طرف گھورنے لگے، تو انہوں نے کہا: میں نے (مسجد میں) شعر پڑھا ہے، اور اس میں ایسی ہستی موجود ہوتی تھی جو آپ سے بہتر تھی، پھر وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے، اور پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (مجھ سے) یہ کہتے نہیں سنا کہ ”تم میری طرف سے (کافروں کو) جواب دو، اے اللہ! روح القدس کے ذریعہ ان کی تائید فرما!“، تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا! ہاں (سنا ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 717]
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جب کہ وہ مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں گھور کر دیکھا تو وہ کہنے لگے: ”میں نے اس وقت بھی (مسجد میں) شعر پڑھے ہیں جب اس میں آپ سے بہتر شخصیت موجود تھی، (یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم )۔“ پھر وہ (حضرت حسان رضی اللہ عنہ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا: ”کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «أَجِبْ عَنِّي، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» ”(اے حسان!) میری طرف سے (کافروں کو) جواب دو۔ اے اللہ! اس کی روح القدس سے تائید فرما۔“؟“ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! ہاں۔“ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 717]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 68 (453)، بدء الخلق 6 (3212)، الأدب 91 (6152)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 34 (2485)، سنن ابی داود/الأدب 95 (5013، 5014) مختصراً، (تحفة الأشراف: 3402)، مسند احمد 5/222، وفی الیوم واللیلة (171) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
ترقیم الباني: 933 ترقیم فقہی: -- 2091
-" أجب عني، اللهم أيده بروح القدس".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے اور وہ مسجد میں باآواز بلند اشعار پڑھ رہے تھے، انہوں نے اسے گھورا، لیکن انہوں نے کہا: میں مسجد میں اس وقت بھی اشعار پڑھتا تھا، جب تجھ سے بہتر ہستی (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) مسجد میں موجود ہوتی تھی۔ پھر وہ میری طرف متوجہ ہوئے اور کہا: میں تجھے اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”(حسان!) تم میری طرف سے (اشعار کی صورت میں) جواب دو۔ اے اللہ! روح القدس کے ذریعے اس کی مدد فرما۔“ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2091]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 933
سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 2091 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " أجب عني، اللهم أيده بروح القدس ".
أخرجه مسلم (7 / 162 - 163) وأبو داود (2 / 316) والطيالسي (ص 304 رقم 2309) وأحمد (2 / 269 و 5 / 222) عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة، " أن عمر مر بحسان وهو ينشد الشعر في المسجد، فلحظ إليه، فقال: قد كنت أنشد وفيه من هو خير منك، ثم التفت إلى أبي هريرة فقال: أنشدك الله، أسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: (فذكره؟) قال: اللهم نعم ". وزاد أحمد في رواية: " فانصرف عمر وهو يعرف أنه يريد رسول الله صلى الله عليه وسلم ".
وإسنادها صحيح. وللزهري فيه إسناد آخر بلفظ: " يا حسان أجب ... " وسيأتي برقم (1954) . وله شاهد أحدهما عن عائشة، وسيأتي (1180) . والآخر عن البراء وقد مضى (801) .
__________جزء : 2 /صفحہ : 605__________
__________جزء : 2 /صفحہ : 605__________
حدیث نمبر: 18526
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: " اهْجُ الْمُشْرِكِينَ، فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ مشرکین کی ہجو بیان کرو جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18526]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3213، م: 2486
حدیث نمبر: 18642
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَن أَبِي إِسْحَاقَ ، عَن الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: " اهْجُ الْمُشْرِكِينَ، فَإِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ مَعَكَ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ مشرکین کی ہجو بیان کرو جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18642]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 18697
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ ، عَن عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ " اهْجُ الْمُشْرِكِينَ، فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ مشرکین کی ہجو بیان کرو جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18697]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3213، م: 2486
حدیث نمبر: 21936
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَعِيدٍ , قَالَ: مَرَّ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِحَسَّانَ وَهُوَ يُنْشِدُ فِي الْمَسْجِدِ , فَلَحَظَ إِلَيْهِ , قَالَ: كُنْتُ أُنْشِدُ وَفِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ , ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ , فَقَالَ: سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَجِبْ عَنِّي , اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ" , قَالَ: نَعَمْ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گذرے جو کہ مسجد میں اشعار پڑھ رہے تھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں کن اکھیوں سے گھورا تو وہ کہنے لگے کہ میں اس مسجد میں اس وقت اشعار پڑھا کرتا تھا جب یہاں تم سے بہتر ذات موجود تھی۔ پھر وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ (اے حسان!) میری طرف سے جواب دو، اے اللہ! روح القدس کے ذریعے اس کی تائید فرما؟ انہوں نے فرمایا ہاں! [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21936]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3212، م: 2485
ترقیم عوامۃ: 26545 ترقیم الشثری: -- 27702
حدثنا علي بن مسهر ، عن الشيباني ، عن عدي بن ثابت ، عن البراء بن عازب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لحسان بن ثابت: اهج المشركين، فإن جبريل معك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٢١٣)، ومسلم (٢٤٨٦).
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسان بن ثابت سے فرمایا: مشرکین کی ہجو بیان کرو۔ بیشک حضرت جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27702]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3213، 4123، 6153، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2486، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7146، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6118، 6115، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5980، 8236، 8237، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21166، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18823، 18941، 18949، 18978، 18989، 18997، 18990، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 766، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7003، 7004، 7005، 7006، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3588، 3590، والطبراني فى «الصغير» برقم: 119، 994، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1209، 3108، ترقيم محمد عوامة: 26545»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3213، 4123، 6153، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2486، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7146، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6118، 6115، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5980، 8236، 8237، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21166، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18823، 18941، 18949، 18978، 18989، 18997، 18990، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 766، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7003، 7004، 7005، 7006، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3588، 3590، والطبراني فى «الصغير» برقم: 119، 994، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1209، 3108، ترقيم محمد عوامة: 26545»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11679
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ ”اهْجُ الْمُشْرِكِينَ فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ“
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم مشرکین کی ہجو کا جواب دو، جبریل تمہارے ساتھ ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11679]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3213، 4123،ومسلم: 2486، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18697 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18901»
وضاحت: فوائد: … سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ شاعر اسلام اور شاعر رسول تھے، وہ اپنے کلام کے زور پر دشمنانِ رسول کو لاجواب کر دیتے تھے، اس سلسلے میں ان کو جبریل علیہ السلام کا تعاون بھی حاصل تھا۔
عہد نبوی میں دشمنوں کے حوصلے پست کرنے کے لیے اشعار کے ذریعے ان کی مذمت کی جاتی تھی اور یہ شعری مجموعے ان پر قیامت بن کر برستے تھے، جیسا کہ سیدنا کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَکَأَنَّمَا تَنْضَحُوْنَھُمْ بِالنَّبْلِ فِیْمَا تَقُوْلُوْنَ لَھُمْ مِنَ الشِّعْرِ۔)) (صحیحہ:۱۹۴۹) … اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (دشمنوں کی مذمت کرتے ہوئے)جو تم شعر کہتے ہو یہ (ان پر) تیر برسانے کی طرح ہیں۔
عہد نبوی میں دشمنوں کے حوصلے پست کرنے کے لیے اشعار کے ذریعے ان کی مذمت کی جاتی تھی اور یہ شعری مجموعے ان پر قیامت بن کر برستے تھے، جیسا کہ سیدنا کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَکَأَنَّمَا تَنْضَحُوْنَھُمْ بِالنَّبْلِ فِیْمَا تَقُوْلُوْنَ لَھُمْ مِنَ الشِّعْرِ۔)) (صحیحہ:۱۹۴۹) … اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (دشمنوں کی مذمت کرتے ہوئے)جو تم شعر کہتے ہو یہ (ان پر) تیر برسانے کی طرح ہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3213