🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5303 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 5303، 4205، 4455
سنن ابن ماجہ: 92
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5303
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ قَالَ: نَا أَبُو مُصْعَبٍ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ زُرَارَةَ بْنِ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: نَا الْحَكَمُ بْنُ سَعِيدٍ السَّعِيدِيُّ ، عَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يُكَذِّبُونَ بِالْقَدَرِ، أَلَا أُولَئِكَ مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ، فَإِنْ مَرِضُوا فَلَا يُعَادُوا، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا الْحَكَمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو مُصْعَبٍ I "..
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو تقدیر کو جھٹلائیں گے۔ خبردار! وہ اس امت کے مجوسی ہیں۔ اگر وہ بیمار ہوں تو ان کی عیادت نہ کرو اور اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں حاضر نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعید بن عبدالرحمن سے صرف حکم نے روایت کیا ہے، اور ابو مصعب اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5303]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه الجعيد بن عبد الرحمن وهو ثقة حدث به عنه الحكم بن سعيد السعيدي ورواه زكريا بن منظور الأنصاري عن أبي حازم المدني عن نافع عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم ووهم فيه زكريا وخالفه عبد العزيز بن أبي حازم فرواه عن أبيه عن ابن عمر قوله لم يذكر نافعا ويروى عن مالك عن نافع عن ابن عمر مرفوعا وهو باطل عن مالك وروي عن عمر مولى غفرة عن نافع عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم قاله الحسن بن علي الحسني وقال غيره عن عمر مولى غفرة عن عمر بن محمد عن نافع عن ابن عمر ورفعه ورواه الثوري وابن وهب عن عمر بن محمد عن نافع عن ابن عمر موقوفا وعند عمر مولى غفرة فيه إسناد آخر قال عن رجل عن حذيفة عن النبي صلى الله عليه وسلم وروي عن الثوري عن عمر مولى غفرة عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم والصحيح عن الثوري عن عمر مولى غفرة عن رجل عن حذيفة والصحيح الموقوف عن ابن عمر «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 102» »
«قال البخاري: الحكم بن سعيد المديني عن الجعيد بن عبد الرحمن منكر الحديث «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 488» »
«قال البخاري: فيه الحكم بن سعيد المديني عن الجعيد بن عبد الرحمن منكر الحديث «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 488» »
«قال الذهبى: من مناكيرالحكم بن سعيد الأموي «لسان الميزان، ج 3، ص 243» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 285، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4691، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20928، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5688، 6185، والطبراني فى «الصغير» برقم: 800، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2494، 6778»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه الحكم بن سعيد منكر الحديث، والصحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 92
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مَجُوسَ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُكَذِّبُونَ بِأَقْدَارِ اللَّهِ، إِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ، وَإِنْ لَقِيتُمُوهُمْ فَلَا تُسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی تقدیر کے جھٹلانے والے ہیں، اگر وہ بیمار پڑ جائیں تو تم ان کی عیادت نہ کرو، اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں شریک نہ ہو، اور اگر ان سے ملو تو انہیں سلام نہ کرو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 92]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کے مجوسی وہ ہیں جو اللہ کی تقدیر کا انکار کرتے ہیں، اگر وہ بیمار ہو جائیں، تو ان کی عیادت نہ کرو، اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں نہ جاؤ، اور اگر ان سے ملاقات ہو تو انہیں سلام نہ کہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 92]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2879، ومصباح الزجاجة: 36) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں بقیہ بن الولید اور ابو الزبیر مدلس راوی ہیں، اور دونوں نے عنعنہ سے روایت کی ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، اور «وإن لقيتموهم فلا تسلموا عليهم» کا جملہ ضعیف ہے، ملاحظہ ہو: السنة لا بن أبی عاصم: 337)
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تقدیر کے منکرین کو مجوس سے اس لئے تشبیہ دی کہ وہ دو خالق کے قائل ہیں: ایک خیر کا خالق ہے، اس کا نام یزدان ہے، اور دوسرا شر کا خالق ہے، اس کا نام اہرمن ہے، اور قدریہ خالق سے خلق کے اختیار کو سلب کرتے ہیں اور خلق کو ہر مخلوق کے لئے ثابت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ شر کا خالق نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ پر اصلح (زیادہ بہتر کام) واجب ہے، اور اسی لئے علمائے اہل سنت نے کہا ہے کہ معتزلہ مجوس سے بدتر ہیں اس لئے کہ وہ دو ہی خالق اور الٰہ کے قائل ہیں اور معتزلہ بہت سے خالقوں کے قائل ہیں کہ وہ ہر انسان کو اپنے افعال کا خالق قرار دیتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: حسن دون جملة التسليم
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن جريج و أبو الزبير مدلسان وعنعنا
ولبعض الحديث طرق أخري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 378

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4205
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفَرْغَانِيُّ قَالَ: نَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى الْفَرْوِيُّ قَالَ: نَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْقَدَرِيَّةُ وَالْمُرْجِئَةُ مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ، فَإِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ إِلَّا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: هَارُونُ بْنُ مُوسَى الْفَرْوِيُّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قدریہ اور مرجئہ اس امت کے مجوس ہیں، اگر یہ بیمار ہو جائیں تو ان کی عیادت نہ کرو اور اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں شریک نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حمید طویل سے ان دونوں احادیث کو انس بن عیاض کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں کو روایت کرنے میں ہارون بن موسیٰ فروی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4205]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير هارون بن موسى الفروي وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 205» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2963»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4455
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى قَالَ: نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ مَجُوسَ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُكَذِّبُونَ بِأَقْدَارِ اللهِ، إِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ لَقِيتُمُوهُمْ فَلَا تُسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بَقِيَّةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اس امت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی تقدیروں کو جھٹلاتے ہیں؛ اگر وہ بیمار پڑیں تو ان کی عیادت نہ کرو، اور اگر تم ان سے ملو تو انہیں سلام نہ کرو، اور اگر وہ مر جائیں تو ان کے جنازے میں شریک نہ ہو۔“
اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے بقیہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن مصفی رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4455]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 92، والطبراني فى «الصغير» برقم: 615، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4046»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں