الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5660 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 5660
سنن دارمی: 2523
مسند احمد: 17154
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4063
المعجم الکبیر للطبرانی: 15740
حدیث نمبر: 5660
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ الْقَزَّازُ ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ: كَانَ يَأْخُذُ الْوَبَرَةَ مِنْ جَنْبِ الْبَعِيرِ مِنَ الْمَغْنَمِ، وَيَقُولُ: مَا لِي فِيهِ إِلَّا مِثْلُ مَا لِأَحَدِكُمْ، إِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ، فَإِنَّهُ خِزْيٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَأَدُّوا الْخِيَاطَ، وَالْمِخْيَطَ، وَمَا فَوْقَ ذَلِكَ، وَجَاهِدُوا فِي اللهِ الْقَرِيبَ وَالْبَعِيدَ، فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَإِنَّ الْجِهَادَ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُنَجِّي صَاحِبَهُ مِنَ الْهَمِّ وَالْغَمِّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ إِلَّا أَبُو صَادِقٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي صَادِقٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ إِلَّا أَبُو صَادِقٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي صَادِقٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مالِ غنیمت میں سے اونٹ کے پہلو سے ایک بال لیتے اور فرماتے: ”اس مال میں میرا حصہ بھی تم میں سے کسی ایک کے حصے کے برابر ہی ہے۔ خیانت سے بچو، کیونکہ مالِ غنیمت میں خیانت کرنا قیامت کے دن خیانت کرنے والے کے لیے رسوائی کا باعث ہوگا۔ لہٰذا سوئی اور دھاگا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جو کچھ ہو، سب (امیرِ لشکر کے پاس) جمع کرا دو۔ اور اللہ کی راہ میں قریب اور دور والوں سے جہاد کرو، حضر میں بھی اور سفر میں بھی، کیونکہ جہاد جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، جو اپنے کرنے والے کو فکر اور غم سے نجات دلاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ربیعہ بن ناجد سے ابو صادق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو صادق سے قاسم بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے بیان کرنے میں عبیدہ بن اسود منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5660]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ربیعہ بن ناجد سے ابو صادق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو صادق سے قاسم بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے بیان کرنے میں عبیدہ بن اسود منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5660]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4855، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 334، 346، 347، 348، 343، 344، 345، 357، 358، 359، 360، 361، 362، 363، 364، 355، 356، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2417، 2624، 2623، 3278، 4395، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4149 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4424، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1561، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2525، 2529، 2530، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2540، 2850، 2852، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 982، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12838، 12837، 12871، 12928، 12929، 12939، 12938، 12940، 17872، 18060، 18061، 18288، 18287، 18289، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23120، 23139، 23158، 23159، 23154، 23167، 23189، 23195، 23205، 23221، 23222، 23245، والبزار فى «مسنده» برقم: 2712، 2713، 2714، 4149، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9334، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3887، 38023، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2271، 5197، 5221، 5224، 5362، وأبو داود فى «المراسيل» برقم: 241»
حدیث نمبر: 2523
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي سَلامٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: "أَدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمَخِيطَ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ فَإِنَّهُ عَارٌ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا عباده رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوئی اور دھاگے کو بھی ادا کر دو اور خیانت سے بچو جو کہ قیامت کے دن خیانت کرنے والوں کے لئے عار ہوگی۔“ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2523]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2530] »
اس حدیث کی سند حسن ہے، اور امام بخاری نے [التاريخ الكبير 57/8] میں اس روایت کو تعلیقاً ذکر کیا ہے۔
اس حدیث کی سند حسن ہے، اور امام بخاری نے [التاريخ الكبير 57/8] میں اس روایت کو تعلیقاً ذکر کیا ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2522)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مالِ غنیمت میں خیانت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
مالِ غنیمت پانے والے کو چاہیے کہ وہ ہر چھوٹی بڑی چیز جمع کر دے، چاہے وہ دھاگہ اور سوئی کیوں نہ ہو، اور بالکل خیانت نہ کرے۔
مزید تفصیل آگے آ رہی ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مالِ غنیمت میں خیانت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
مالِ غنیمت پانے والے کو چاہیے کہ وہ ہر چھوٹی بڑی چیز جمع کر دے، چاہے وہ دھاگہ اور سوئی کیوں نہ ہو، اور بالکل خیانت نہ کرے۔
مزید تفصیل آگے آ رہی ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
حدیث نمبر: 17154
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ بْنُ خَالِدٍ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ الْعِرْبَاضِ ، عَنْ أَبِيهَا ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْخُذُ الْوَبَرَةَ مِنْ فَيْءِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَيَقُولُ: " مَا لِي مِنْ هَذَا إِلَّا مِثْلَ مَا لِأَحَدِكُمْ إِلَّا الْخُمُسَ، وَهُوَ مَرْدُودٌ فِيكُمْ، فَأَدُّوا الْخَيْطَ وَالْمَخِيطَ فَمَا فَوْقَهُمَا، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ، فَإِنَّهُ عَارٌ وَشَنَارٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" ..
سیدنا عرباض رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت میں سے ایک بال اٹھاتے اور فرماتے اس میں سے میرا بھی اتنا ہی حصہ ہے جتنا تم میں سے کسی کا ہے سوائے خمس کے اور وہ بھی تم پر ہی لوٹا دیا جاتا ہے لہٰذا دھاگہ اور سوئی یا اس سے بھی کم درجے کی چیز ہو تو وہ واپس کر دو اور مال غنیمت میں خیانت سے بچو کیونکہ وہ قیامت کے دن خائن کے لیے باعث عار و ندامت ہو گی۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17154]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد محتمل للتحسين
حدیث نمبر: 4063
«عليكم بالجهاد في سبيل الله فإنه باب من أبواب الجنة يذهب الله به الهم والغم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں جہاد کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، اللہ اس کے ذریعے غم اور پریشانی دور کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4063]
”اللہ کی راہ میں جہاد کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، اللہ اس کے ذریعے غم اور پریشانی دور کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4063]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن أبي أمامة. الصحيحة 1941: حم، ك، الهيثم، ابن بشران، الضياء - عبادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 15740
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ الْعِرْبَاضِ ، عَنْ أَبِيهَا ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَ وَبَرَةً مِنَ الْفَيْءِ، فَقَالَ: مَا لِي مِنْ هَذِهِ إِلَّا مَا لِأَحَدِكُمْ إِلَّا الْخُمُسُ، وَهُوَ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ، فَرُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ فَإِنَّهُ عَارٌ وَشَنَارٌ.
ام حبیبہ بنت عرباض رحمہا اللہ اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال غنیمت میں سے ایک اون کا ٹکڑا اٹھایا اور فرمایا: ”اس میں میرا کوئی حصہ نہیں مگر جتنا تم میں سے کسی ایک کا ہے، سوائے خمس کے، اور وہ بھی تمہیں لوٹا دیا جاتا ہے۔ پس سوئی اور دھاگے تک لوٹا دو، اور مالِ غنیمت میں خیانت سے بچو، کیونکہ یہ عار اور رسوائی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15740]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 259، حدیث 649»