الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 638 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
شمائل ترمذی: 68
معجم صغیر للطبرانی : 609
مسند الشهاب: 1253
المستدرک علی الصحیحین: 7565
1 تا 10
حدیث نمبر: 638
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: عَلَيْكُمْ بِثِيَابِ الْبَيَاضِ فَالْبَسُوهَا، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الْمُوَقَّرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ .

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سفید لباس اختیار کرو، پس اسے پہنا کرو اور اپنے فوت شدگان کو بھی اسی میں کفن دیا کرو۔“
امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف موقری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت کے ساتھ علی بن حجر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 638]
امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف موقری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت کے ساتھ علی بن حجر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 638]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: وللموقري غير ما ذكرت ومنها الحديث وكل أحاديثه غير محفوظة «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 352» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13100»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13100»
الحكم على الحديث:
غير محفوظ
حدیث نمبر: 68
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِالْبَيَاضِ مِنَ الثِّيَابِ لِيَلْبِسْهَا أَحْيَاؤُكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ سفید کپڑوں کو اپناؤ، تم میں سے جو بقید حیات ہیں وہ بھی انہیں پہنیں، اور جو فوت ہو جائیں انہیں بھی سفید کپڑوں میں کفن دو، کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ہیں۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في لباس رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 68]
تخریج الحدیث: { «سنده حسن» }:
«(سنن ترمذي: 994 وقال: حسن صحيح)، (سنن ابي داؤد: 4061)، (سنن ابن ماجه: 1472)، صحيح ابن حبان (1439-1441)، المستدرك للحاكم (354/1) وصححه ووافقه الذهبي»
«(سنن ترمذي: 994 وقال: حسن صحيح)، (سنن ابي داؤد: 4061)، (سنن ابن ماجه: 1472)، صحيح ابن حبان (1439-1441)، المستدرك للحاكم (354/1) وصححه ووافقه الذهبي»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده حسن
حدیث نمبر: 609
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُمَيْدٍ الْعَكِّيُّ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ اللَّيْثِيُّ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، فَأَلْبِسُوهَا أَحْيَاءَكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الإِثْمِدَ، وَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، إِلا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین لباس سفید کپڑے ہیں، لہٰذا وہ اپنے زندوں کو بھی پہناؤ اور مردوں کو اس میں کفن دو، اور تمہارا بہترین سرمہ اثمد ہے، وہ نظر کو صاف کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب اللباس/حدیث: 609]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5423، 6072، 6073، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1312، 7471، 8342، 8343، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5116، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9344، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3878، 4061، والترمذي فى «جامعه» برقم: 994، 1757، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1472، 3497، 3499، 3566، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6051، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2075، والحميدي فى «مسنده» برقم: 530، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3471، 8340، والطبراني فى «الصغير» برقم: 388، والترمذي في «الشمائل» برقم: 49، 50، 52، 67»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2479
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ عِنْدَ النَّوْمِ، يُنْبِتُ الشَّعْرَ، وَيَجْلُو الْبَصَرَ، وَخَيْرُ ثِيَابِكُمْ الْبَيَاضُ، فَالْبَسُوهَا، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا بہترین سرمہ اثمد ہے جو سوتے وقت لگانے سے بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے، سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ یہ سب سے بہترین ہوتے ہیں اور ان ہی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2479]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 3342
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ ثِيَابِكُمْ الْبَيَاضُ، فَالْبَسُوهَا أَحْيَاءً، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَخَيْرُ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ یہ سب سے بہترین ہوتے ہیں اور ان ہی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو، اور تمہارا بہترین سرمہ اثمد ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3342]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1253
1253 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَغْدَادِيُّ نَزِيلُ الْبَصْرَةِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُنَابِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ أَبُو يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، فَأَلْبِسُوهَا أَحْيَاءَكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ، يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تمہارے کپڑوں میں سے بہترین کپڑے سفید ہیں لہٰذا اپنے زندوں کو بھی یہی پہنایا کرو اور اپنے مردوں کو بھی انہی میں کفنایا کرو اور بے شک تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1253]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 3878، والترمذي: 994، وابن ماجه: 3566، والحميدي فى «مسنده» برقم: 530، والطبراني فى «الصغير» برقم: 388، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11888، والترمذي فى "الشمائل"، 49، 50، 52، 67، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2075»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7565
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا الرّبيع بن سليمان، أخبرنا الشافعي، أخبرنا يحيى بن سُلَيم، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"خيرُ ثِيابِكم البياضُ، فأَلْبِسوها أحياءَكم، وكَفِّنوا فيها موتاكم، وإنَّ من خيرِ أكحالِكم الإثمِدَ، إنه يَجْلُو البصرَ ويُنبِتُ الشَّعرَ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأما حديث سَمُرة بن جُندُب، فقد قدّمتُ الخلاف فيه على حديث أبي قِلابة، وله إسناد صحيح على شرط الشيخين:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7378 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأما حديث سَمُرة بن جُندُب، فقد قدّمتُ الخلاف فيه على حديث أبي قِلابة، وله إسناد صحيح على شرط الشيخين:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7378 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بہترین کپڑے سفید ہیں، پس اپنے زندوں کو وہی پہناؤ اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دو، اور تمہارے بہترین سرموں میں سے اثمد ہے، کیونکہ یہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ رہی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کی حدیث، تو اس میں ابوقلابہ کی حدیث پر جو اختلاف ہے وہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں، اور اس کی ایک سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب اللباس/حدیث: 7565]

تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل يحيى بن سليم» [ترقيم الرساله 7565] [ترقيم الشركة 7474] [ترقيم العلميه 7378]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 8551
وَعَنِ الْحَسَنِ - أَظُنُّهُ عَنْ أَنَسٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِثِيَابِ الْبِيضِ فَلْيَلْبَسْهَا أَحْيَاؤُكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
حسن بصری، (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر سفید کپڑے پہننا لازم ہے، تمہارے زندہ لوگ اسے پہنیں اور اس (رنگ کے کپڑے) میں ہی تم اپنے مردوں کو کفن دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کسی شک کے بغیر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8551]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2941)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5387»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8552
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَسُوا الْبَيَاضَ، كَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفید لباس پہنو! اور اس میں ہی اپنے مردوں کو کفن دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8552]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (225/18)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6759، 6760، 6761»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3304
«خير ثيابكم البياض ألبسوها أحياءكم وكفنوا فيها موتاكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑا ہے، اسے اپنے زندوں کو پہناؤ اور اپنے مردوں کو اسی میں کفن دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3304]
”تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑا ہے، اسے اپنے زندوں کو پہناؤ اور اپنے مردوں کو اسی میں کفن دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3304]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الدارقطني في الأفراد] عن أنس. أنظر الذي بعده.»
قال الشيخ الألباني: صحيح