🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6731 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 6731
شمائل ترمذی: 362
مصنف ابن ابی شیبہ: 22268
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6731
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ عِنْدَ غَيْبُوبَةِ الشَّمْسِ عِنْدَ فِطْرِ الصَّائِمِ، ثُمَّ سَأَلَهُ، فَقَالَ: كَمْ خَرَاجُكَ؟ I " قَالَ: صَاعَيْنِ، فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو طیبہ رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا، تو انہوں نے غروبِ آفتاب کے وقت، یعنی روزے دار کے افطار کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”دو صاع۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ایک صاع کم کر دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر بن برقان رحمہ اللہ سے صرف سعید بن یحییٰ لخمی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6731]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3536، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4510، والدارمي فى «مسنده» برقم: 69، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16107، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15037، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1829، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1777، 2057، 2205، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1342، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6034، 6035، 6036، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4527»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا حَجَّامًا فَحَجَمَهُ وَسَأَلَهُ: «كَمْ خَرَاجُكَ؟» فَقَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ، فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا وَأَعْطَاهُ أَجْرَهُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگانے والے کو بلایا اور سینگی لگوائی اور اس سے پوچھا کہ تیرا روزانہ کا محصول (ٹیکس) کتنا ہے؟ تو اس نے عرض کیا: تین صاع، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع کم کروا دیا اور اس کو مزدوری بھی عطا کر دی۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى حجامة رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: { «‏‏‏‏حسن» ‏‏‏‏ }:
اس روایت کی سند محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ (ضعیف عند الجمہور) کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن مسند احمد (353/3) میں اس کا ایک صحیح شاہد ہے، جس کے ساتھ یہ حسن یا صحیح ہے۔ نیز دیکھئے حدیث سابق: 359
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21380 ترقیم الشثری: -- 22268
حدثنا علي بن مسهر ، عن ابن ابي ليلى ، عن نافع ، عن ابن عمر ان ابا طيبة حجم النبي صلى الله عليه وسلم فساله: كم خراجك؟ قال: ثلاثة آصع. قال: فوضع عنه من خراجه صاعا، واعطاه اجره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (و).
(٢) في [ز]: (وسأله).
(٣) في [أ، ح]: (ثلاث).
(٤) في [أ، هـ]: (أجرًا).
(٥) ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف، أخرجه أبو يعلى في معجم شيوخه (٣٢٢)، والترمذي في الشمائل (٣٦٣)، والخطيب (٤/ ٢٧٩).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ابو طیبہ نامی حجام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور اس سے پوچھا تیرا خراج (مالکوں کو دی جانے والی مقررہ رقم) کتنا ہے؟ اس نے عرض کیا تین صاع۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خراج میں سے ایک صاع کم کروا دیا اور اس کو اس کی اجرت عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22268]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه الترمذي فى «الشمائل» برقم: 363، ترقيم محمد عوامة: 21380»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں