الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8582 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 8582
مسند احمد: 5395
الفتح الربانی: 6067
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1465
حدیث نمبر: 8582
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَمَنْ أُحِيلَ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَتْبَعْ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مال دار آدمی کا (قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جب تم میں سے کسی کو (اپنے قرض کے لیے) کسی مال دار کے حوالے کر دیا جائے تو وہ اس کے پیچھے چلا جائے (یعنی حوالہ قبول کر لے)۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8582]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2287، 2288، 2400، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1564، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2484 / 575، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 611، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5053، 5090، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4702 / 1، 4705 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6241، 6244، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3345، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1308، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2628، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2403، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11399، 11505، 11506، 11507، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7454، 7570، 7657، 8292، 9018، 9060، 10111، 10116، 10140، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1062، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6283، 6298، 6344، والبزار فى «مسنده» برقم: 8242، 8863، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15355، 15356، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22848، 22845، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 951، 952، 953، 2752، 2753، والطبراني فى «الصغير» برقم: 646، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3615، 4659»
حدیث نمبر: 5395
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُحِلْتَ عَلَى مَلِيءٍ فَاتْبَعْهُ، وَلَا بَيْعَتَيْنِ فِي وَاحِدَةٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مالدار آدمی کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے اور جب تمہیں کسی مالدار کے حوالے کر دیا جائے تو اس کے پیچھے لگ کر اپنا قرض اس سے وصول کرو اور ایک معاملے میں دو بیع کرنا صیحح نہیں ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5395]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره ، وهذا إسناد رجاله ثقات .
حدیث نمبر: 6067
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ وَإِذَا أُحِلْتَ عَلَى مَلِيءٍ فَاتَّبِعْهُ وَلَا بَيْعَتَيْنِ فِي وَاحِدَةٍ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مالدارکا قرض ادا کرنے سے ٹال مٹول کرنا ظلم ہے اور جب تجھے کسی صاحب ِ مال کا حوالہ دیا جائے، تو تو اس کو تسلیم کرلے اور ایک سودے میں دو سودے نہیں ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الحوالة والضمان/حدیث: 6067]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2404، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5395 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5395»
وضاحت: فوائد: … پہلے حوالہ کی مثال ملاحظہ کریں، زاہد نے عثمان سے ایک ہزار روپے کا قرض لینا ہے اور عثمان نے اتنی ہی رقم ابراہیم سے لینی ہے، اب عثمان زاہد سے کہتا ہے کہ تو نے مجھ سے جو ہزار روپیہ لینا ہے، وہ ابراہیم سے لے لینا، جبکہ ابراہیم مالدار بھی ہے، ایسی صورت میں زاہد کو چاہیے کہ وہ عثمان کی بات تسلیم کر لے اور اس کو قرض لینےیا دینے سے بری کر دے۔
حوالہ کی تعریف: … مقروض کا اپنے قرض خواہ کو غیر کی طرف منتقل کر دینا۔
ایک سودے میں دو سودوں کے منع ہونے کے بارے میں مفصل بحث پہلے ہو چکی ہے۔
حوالہ کی تعریف: … مقروض کا اپنے قرض خواہ کو غیر کی طرف منتقل کر دینا۔
ایک سودے میں دو سودوں کے منع ہونے کے بارے میں مفصل بحث پہلے ہو چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2404
حدیث نمبر: 6385
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُحِلْتَ عَلَى مَلِيءٍ فَاتْبَعْهُ، وَلَا بَيْعَتَيْنِ فِي وَاحِدَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَلَفْظُهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بَيْعَةٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَلَفْظُهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بَيْعَةٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشحال شخص کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے اور جب کسی شخص کو وصولی کے لئے کسی دوسرے کے سپرد کیا جائے تو اسے دوسرے شخص کے پیچھے جانا چاہیے اور ایک سودے میں دو سودے جائز نہیں ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دو سودے میں دو سودے کرنے سے منع کیا ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6385]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دو سودے میں دو سودے کرنے سے منع کیا ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6385]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1279) اخرجه احمد فى المسند (5395)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5372، 6591، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5913»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6648
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، فَإِذَا أُتْبِعَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَتْبَعْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”خوشحال شخص کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جب کسی شخص کو (وصولی کے لئے) کسی خوشحال شخص کے سپرد کیا جائے، تو اسے چلے جانا چاہیئے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6648]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6648]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1298)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6649
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بَيْعَةٍ وَقَالَ:" مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُحِيلَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَحْتَلْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْحَسَنَ بْنَ عَرَفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْحَسَنَ بْنَ عَرَفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی سودے میں، دو سودے کرنے سے منع کیا ہے، اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”خوشحال شخص کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، جب ایک شخص کو کسی خوشحال شخص کے حوالے کیا جائے گا، تو اُسے دوسرے کے پیچھے چلے جانا چاہیے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن عرفہ نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6649]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن عرفہ نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6649]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6591، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5913»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1465
الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَمَنْ أُحِيلَ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَحْتَلْ.
إِسْمَاعِيلُ ضَعِيفٌ. قَالَ الْبَزَّارُ: لَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ.
إِسْمَاعِيلُ ضَعِيفٌ. قَالَ الْبَزَّارُ: لَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صاحبِ ثروت (قرض دار) کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جس شخص کے (قرض کی وصولی کو) کسی مالدار کی طرف منتقل کر دیا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ (اس حوالے کو) قبول کر لے۔“ اسماعیل (بن مسلم) ضعیف راوی ہے؛ اور امام بزار نے فرمایا کہ اس روایت کے نقل کرنے میں ان کی متابعت نہیں کی گئی (یعنی وہ اس کے نقل کرنے میں منفرد ہیں)۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1465]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: إِسْمَاعِيلُ ضَعِيفٌ .»
«قال الهيثمي: وفيه إسماعيل بن مسلم المكي وهو ضعيف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 131)»
«قال ابن حجر: إسماعيل ضعيف قال البزار لم يتابع عليه (المطالب العالية، ج 7، ص 402)»
«0»
«قال الهيثمي: وفيه إسماعيل بن مسلم المكي وهو ضعيف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 131)»
«قال ابن حجر: إسماعيل ضعيف قال البزار لم يتابع عليه (المطالب العالية، ج 7، ص 402)»
«0»
الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف