الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
99. بَابُ : الإِشَارَةِ بِالأُصْبُعِ فِي التَّشَهُّدِ الأَوَّلِ
باب: پہلے تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1162 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 1162
مشکوۃ المصابیح: 917
مسند احمد: 6000
الفتح الربانی: 1791
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1372
حدیث نمبر: 1162
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السِّجْزِيُّ يُعْرَفُ بِخَيَّاطِ السُّنَّةِ نَزَلَ بِدِمَشْقَ أَحَدُ الثِّقَاتِ قال: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى، قال: أَنْبَأَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، قال: حَدَّثَنَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا جَلَسَ فِي الثِّنْتَيْنِ أَوْ فِي الْأَرْبَعِ يَضَعُ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ ثُمَّ أَشَارَ بِأُصْبُعِهِ".
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسری یا چوتھی رکعت میں بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پہ رکھتے پھر اپنی (شہادت کی) انگلی سے اشارہ کرتے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1162]
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دو یا چار رکعات کے بعد بیٹھتے تو اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھتے، پھر انگلی سے اشارہ فرماتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1162]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «وقد أخرجہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 5265) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 917
917 - وَعَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَهِيَ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ"يَعْنِي السَّبَّابَةَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ.
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، جب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (تشہد کے لیے) نماز میں بیٹھتے تو وہ اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ لیتے، انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اس (اشارے یا انگلی) پر رکھتے، پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ یعنی انگشت شہادت شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (2/ 119 ح 6000)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 6000
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ , إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ، وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَهِيَ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ"، يَعْنِي السَّبَّابَةَ.
نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز میں بیٹھتے تھے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھ لیتے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور اس پر اپنی نگاہیں جما دیتے، پھر فرماتے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شہادت والی انگلی شیطان کے لئے لوہے سے بھی زیادہ سخت ثابت ہوتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6000]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لكثير بن زيد.
حدیث نمبر: 1791
عَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَهَا أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ) ) يَعْنِي الْسَّبَّابَةَ
نافع کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے، اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اسی کے پیچھے لگاتے، پھر یہ بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ یہ انگلی شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1791]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، كثير بن زيد الاسلمي متكلم فيه۔ أخرجه البزار: 563، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6000 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6000»
وضاحت: فوائد: … نمازی انگشت ِ شہادت سے اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کے لیے عبادت میں اخلاص کا اظہار کرتا ہے اور یہ چیز شیطان کے لیے سب سے زیادہ باعث ِ تکلیف ہے، اس لیے اسے اس سے لوہے کی ضرب سے بھی زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے شرّ سے محفوظ رکھے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1372
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: "كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ، وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ، ثُمَّ قَالَ: لَهِيَ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ - يَعْنِي: السَّبَّابَةَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ مِنْ طَرِيقِ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ وَمُحَمَّدِ بْنِ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيِّ قَالَا: وَثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ الْوَاقِدِيِّ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ بِهِ بِلَفْظِ: "تَحْرِيكُ الْأُصْبُعِ فِي الصَّلَاةِ مُذْعِرَةٌ لِلشَّيْطَانِ ".
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ عَنِ الْحَاكِمِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ الْوَاقِدِيُّ . وَلَيْسَ كَمَا زَعَمَ.
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الدُّعَاءِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ : "إِنَّ جُزْءًا مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، إِشَارَةُ الرَّجُلِ بِأُصْبُعِهِ فِي الصَّلَاةِ... " الْحَدِيثَ، وَفِي إِسْنَادِهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ مِنْ طَرِيقِ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ وَمُحَمَّدِ بْنِ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيِّ قَالَا: وَثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ الْوَاقِدِيِّ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ بِهِ بِلَفْظِ: "تَحْرِيكُ الْأُصْبُعِ فِي الصَّلَاةِ مُذْعِرَةٌ لِلشَّيْطَانِ ".
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ عَنِ الْحَاكِمِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ الْوَاقِدِيُّ . وَلَيْسَ كَمَا زَعَمَ.
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الدُّعَاءِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ : "إِنَّ جُزْءًا مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، إِشَارَةُ الرَّجُلِ بِأُصْبُعِهِ فِي الصَّلَاةِ... " الْحَدِيثَ، وَفِي إِسْنَادِهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ جب نماز میں (تشہد کے لیے) بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھتے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نگاہ اسی پر جمائے رکھتے، پھر وہ فرماتے: ”یہ (شہادت کی انگلی) شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے“، اس روایت کو امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام طبرانی نے بھی اپنی کتاب الدعاء میں اسی سند سے نقل کیا ہے، جبکہ امام حاکم نے اسے واقدی کے طریق سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”نماز میں انگلی کو حرکت دینا شیطان کو خوفزدہ کر دینے والا عمل ہے“، امام بیہقی نے امام حاکم سے اسے نقل کر کے کہا ہے کہ اس روایت کے نقل کرنے میں واقدی منفرد ہیں، حالانکہ حقیقت ویسی نہیں جیسا انہوں نے گمان کیا ہے، نیز امام طبرانی نے کتاب الدعاء میں ہی سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ مرفوع حدیث نقل کی ہے کہ ”بیشک نماز میں آدمی کا اپنی انگلی سے اشارہ کرنا نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے“، تاہم اس کی سند میں عمر بن راشد نامی راوی ہے جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1372]
تخریج الحدیث: «وفي إسناده عمر بن راشد، وهو مجمع على ضعفه»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف