الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ : إِطَالَةِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے بعد دو رکعت لمبی سنت پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1430
أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ هَارُونَ، قال: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ يُطِيلُ فِيهِمَا , وَيَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ وہ جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے، اور ان کو لمبی کرتے تھے اور کہتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1430]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ جمعے کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے اور انھیں لمبا کرتے تھے، نیز وہ فرماتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1430]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 244 (1127، 1128)، (تحفة الأشراف: 7548، مسند احمد 2/103 (شاذ) (ان دونوں رکعتوں کو لمبی کرنے کا ذکر شاذ ہے)»
قال الشيخ الألباني: شاذ بذكر إطالتهما
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 281
وعن عمر رضي الله عنهما قال: حفظت من النبي صلى الله عليه وآله وسلم عشر ركعات: ركعتين قبل الظهر وركعتين بعدها وركعتين بعد المغرب في بيته وركعتين بعد العشاء في بيته وركعتين قبل الصبح. متفق عليه. وفي رواية لهما:" وركعتين بعد الجمعة في بيته". ولمسلم: كان إذا طلع الفجر لا يصلي إلا ركعتين خفيفتين.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس رکعتیں یاد ہیں۔ دو رکعتیں ظہر کی نماز سے پہلے اور دو بعد میں اور مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر پر ادا کرتے تھے۔ اسی طرح دو رکعتیں عشاء کی فرض نماز کے بعد گھر پر اور دو رکعتیں صبح سے پہلے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری و مسلم دونوں کی روایت میں یہ بھی ہے کہ دو رکعتیں نماز جمعہ کی (فرض) نماز کے بعد گھر پر پڑھتے تھے۔ اور مسلم کی روایت میں یہ بھی ہے کہ صبح صادق کے بعد صرف ہلکی سی دو رکعتیں ادا فرمایا کرتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 281]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «حَفِظْتُ» میں نے یاد رکھیں – «مِنَ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَشْرَ رَكَعَاتٍ» دس رکعتیں: – «رَكْعَتَيْنِ» دو رکعتیں – «قَبْلَ الظُّهْرِ» ظہر سے پہلے – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «بَعْدَهَا» اس کے بعد – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «بَعْدَ الْمَغْرِبِ» مغرب کے بعد – «فِي بَيْتِهِ» اپنے گھر میں – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «بَعْدَ الْعِشَاءِ» عشاء کے بعد – «فِي بَيْتِهِ» اپنے گھر میں – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «قَبْلَ الصُّبْحِ» صبح (کی نماز) سے پہلے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا» اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «بَعْدَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے بعد – «فِي بَيْتِهِ» اپنے گھر میں۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت میں ہے: – «كَانَ» آپ (کا معمول) تھا – «إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ» جب فجر طلوع ہو جاتی – «لَا يُصَلِّي» تو نہ پڑھتے – «إِلَّا رَكْعَتَيْنِ» مگر دو رکعتیں – «خَفِيفَتَيْنِ» ہلکی۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دس رکعتیں یاد رکھی ہیں: دو رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو رکعتیں مغرب کے بعد اپنے گھر میں، دو رکعتیں عشاء کے بعد اپنے گھر میں اور دو رکعتیں صبح (کی نماز) سے پہلے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: ”اور دو رکعتیں جمعہ کے بعد اپنے گھر میں۔“ اور مسلم میں ہے: جب فجر طلوع ہو جاتی تو آپ صرف دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 281]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دس رکعتیں یاد رکھی ہیں: دو رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو رکعتیں مغرب کے بعد اپنے گھر میں، دو رکعتیں عشاء کے بعد اپنے گھر میں اور دو رکعتیں صبح (کی نماز) سے پہلے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: ”اور دو رکعتیں جمعہ کے بعد اپنے گھر میں۔“ اور مسلم میں ہے: جب فجر طلوع ہو جاتی تو آپ صرف دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب التطوع بعد المكتوبة، حديث:1172، ومسلم، صلاة المسافرين، باب فضل السنن الراتبة قبل الفرائض وبعدهن، حديث:729، وحديث "كان إذا طلع الفجر لا يصلي إلا ركعتين خفيفتين"، حديث:723.»
الحكم على الحديث:
صحيح