الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ : الْحَلْقِ
باب: مصیبت میں سر منڈانا منع ہے۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1864 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 1864
مصنف ابن ابی شیبہ: 11684
حدیث نمبر: 1864
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ، عَنْ أَبِي صَخْرَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، وَأَبِي بُرْدَةَ , قَالَا: لَمَّا ثَقُلَ أَبُو مُوسَى أَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ تَصِيحُ، قَالَا: فَأَفَاقَ , فَقَالَ: أَلَمْ أُخْبِرْكِ أَنِّي بَرِيءٌ مِمَّنْ بَرِئَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَا: وَكَانَ يُحَدِّثُهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ حَلَقَ , وَخَرَقَ , وَسَلَقَ".
عبدالرحمٰن بن یزید اور ابوبردہ رحمہما اللہ کہتے ہیں کہ جب ابوموسیٰ اشعری (کی بیماری) سخت ہوئی، تو ان کی عورت چلاتی ہوئی آئی۔ (ان کی بیماری میں کچھ) افاقہ ہوا، تو انہوں نے کہا: کیا میں تجھے نہ بتاؤں کہ میں ان چیزوں سے بری ہوں جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بری تھے، ان دونوں کا بیان ہے کہ وہ (ابوموسیٰ) اپنی بیوی سے بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”میں اس شخص سے بری ہوں جو سر منڈائے، کپڑے پھاڑے اور واویلا کرے“۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1864]
حضرت عبدالرحمٰن بن یزید اور حضرت ابوبردہ رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی تکلیف (مرض الموت میں) بڑھ گئی تو ان کی بیوی روتی چلاتی ہوئی آئی، وہ ہوش میں آئے تو فرمانے لگے: کیا میں تجھے بتا نہ دوں کہ میں ہر شخص سے بری ہوں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لاتعلق ہیں؟ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اپنی زوجہ محترمہ کو یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس شخص سے لاتعلق ہوں جس نے (مصیبت کے موقع پر بطور سوگ) بال منڈوائے، کپڑے پھاڑے یا چیخ و پکار کی۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1864]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإیمان 44 (104)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 52 (1586)، (تحفة الأشراف: 9020) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
ترقیم عوامۃ: 11463 ترقیم الشثری: -- 11684
حدثنا إسحاق بن منصور ، قال: ثنا هريم ، عن مجالد ، عن الشعبي ، عن جابر بن عبد الله ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ليس منا من حلق وسلق وخرق"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (و).
(٢) في [س، ص، ط، هـ]: (و).
(٣) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٨٥٣)، وأبو يعلى (٢١٣٣)، والبزار (٨٠١/ كشف).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں جو گریبان چاک کرے، چیخے چلائے اور (مصیبت پر) سر منڈوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11684]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف مجالد .»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2133، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 853 / 3، 853 / 2، 853 / 1، ترقيم محمد عوامة: 11463»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2133، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 853 / 3، 853 / 2، 853 / 1، ترقيم محمد عوامة: 11463»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف