🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
99. بَابُ : تَسْوِيَةِ الْقُبُورِ إِذَا رُفِعَتْ
باب: قبریں اونچی بنائی گئی ہوں تو انہیں برابر کر دینے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2033 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 2033
سنن ابوداود: 3218
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 614
المعجم الاوسط: 4163
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2033
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي الْهَيَّاجِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَلَا أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" لَا تَدَعَنَّ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّا سَوَّيْتَهُ، وَلَا صُورَةً فِي بَيْتٍ إِلَّا طَمَسْتَهَا".
ابوہیاج (حیان بن حصین اسدی) کہتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تمہیں اس کام پر نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا: تم کوئی بھی اونچی قبر نہ چھوڑنا مگر اسے برابر کر دینا، اور نہ کسی گھر میں کوئی مجسمہ (تصویر) چھوڑنا مگر اسے مٹا دینا۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2033]
حضرت ابوہیاج رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تجھے اس کام پر نہ بھیجوں جس پر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا کہ ”تو کوئی بلند قبر نہ چھوڑ مگر اسے ہموار کر دے اور نہ کسی گھر میں کوئی بت یا تصویر چھوڑ مگر اسے توڑ پھوڑ دے۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الجنائز 31 (969)، سنن ابی داود/الجنائز 72 (3218)، سنن الترمذی/الجنائز 56 (1049)، (تحفة الأشراف: 10083)، مسند احمد 1/96، 98، 111، 129 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3218
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي هَيَّاجٍ الْأَسَدِيِّ، قَالَ: بَعَثَنِي عَلِيٌّ، قَالَ لِي:" أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ! أَنْ لَا أَدَعَ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّا سَوَّيْتُهُ، وَلَا تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتُهُ".
ابوہیاج حیان بن حصین اسدی کہتے ہیں مجھے علی رضی اللہ عنہ نے بھیجا اور کہا کہ میں تمہیں اس کام پر بھیجتا ہوں جس پر مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا، وہ یہ کہ میں کسی اونچی قبر کو برابر کئے بغیر نہ چھوڑوں، اور کسی مجسمے کو ڈھائے بغیر نہ رہوں ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3218]
سیدنا ابوالہیاج اسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا اور فرمایا: ”میں تمہیں اس کام پر بھیج رہا ہوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا کہ کسی اونچی قبر کو نہ چھوڑوں مگر اسے برابر کر دوں اور نہ کسی مورتی کو مگر اسے مٹا ڈالوں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3218]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الجنائز 31 (969)، سنن الترمذی/الجنائز 56 (1049)، سنن النسائی/الجنائز 99 (2033)، (تحفة الأشراف: 10083)وقد أخرجہ: مسند احمد (1/96، 89، 111، 128) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: مراد کسی ذی روح کا مجسمہ ہے، اس روایت سے قبر کو اونچا کرنے یا اس پر عمارت بنانے کی ممانعت نکلتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (969)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 614
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي الْهَيَّاجِ الْأَسَدِيِّ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ لَا أَدَعَ تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتُهُ، وَلَا قَبْرًا إِلَّا سَوَّيْتُهُ.
ابو الہیاج الاسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”میں تمہیں اسی مہم پر روانہ کر رہا ہوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مامور فرمایا تھا کہ تم کسی بھی مورتی یا تصویر کو مٹائے بغیر نہ چھوڑو اور نہ ہی کسی بلند قبر کو زمین کے برابر کیے بغیر چھوڑو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 614]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره: مضى تخريجه (برقم 343)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 969، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1049، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2031، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3218، وأخرجه مسند أحمد برقم: 685، 743، وأخرجه مسند البزار برقم: 576، 870، 911، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2080، 3436، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 135، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 609»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4163
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُبَاتَةَ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ لِأَبِي الْهَيَّاجِ : أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: لَا تَدَعَنَّ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّا سَوَّيْتَهُ، وَلَا تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ .
ابو وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابو الہیاج سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس کام پر نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا؟ (وہ یہ ہے کہ) کوئی اونچی قبر نہ چھوڑنا مگر اسے (زمین کے) برابر کر دینا، اور کوئی مجسمہ یا تصویر نہ چھوڑنا مگر اسے مٹا دینا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالصمد بن عبدالعزیز منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4163]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والحديث حديث الثوري ما رواه يحيى بن سعيد القطان وابن مهدي ومن تابعهما وهو الصحيح «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 177» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 969، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 404، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1370، 1371، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2030 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2169، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3218، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1049، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6860، وأحمد فى «مسنده» برقم: 668، 669، 694، 752، 896، 904، 1079، 1185، 1190، 1191، 1192، 1255، 1300، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 97، 150، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 343، 350، 506، 507، 563، 614، والبزار فى «مسنده» برقم: 576، 872، 911، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1433، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6487، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11918، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2084، والطبراني فى «الصغير» برقم: 152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2059، 3412»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں