الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ : ذِكْرِ حَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ فِي ذَلِكَ
باب: اس سلسلے میں ابوسلمہ کی حدیث کا ذکر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2177 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 2177
صحیح ابن حبان: 3643
المعجم الاوسط: 3154
حدیث نمبر: 2177
أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ:" مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، إِلَّا أَنَّهُ كَانَ يَصِلُ شَعْبَانَ بِرَمَضَانَ".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی لگاتار دو مہینہ روزے رکھتے نہیں دیکھا، البتہ آپ شعبان کو رمضان سے ملا دیتے تھے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2177]
ابوسلمہ کہتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پے در پے دو ماہ کے روزے رکھتے نہیں دیکھا، البتہ آپ شعبان (کے روزوں) کو رمضان المبارک (کے روزوں) سے ملا لیتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2177]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم 11 (2336)، سنن الترمذی/الصوم 37 (736)، سنن ابن ماجہ/الصوم 4 (1648)، (تحفة الأشراف: 18232)، مسند احمد 6/293، 300، 311، سنن الدارمی/الصوم 33 (1780)، ویأتی عند المؤلف برقم: 2354 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی آپ شعبان میں برابر روزے رکھتے کہ وہ رمضان کے روزوں سے مل جاتا تھا، چونکہ آپ کو روحانی قوت حاصل تھی اس لیے روزے آپ کے لیے کمزوری کا سبب نہیں بنتا تھا، لیکن امت کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ شعبان کے نصف ثانی میں روزہ نہ رکھیں، تاکہ ان کی قوت و توانائی رمضان کے فرض روزوں کے لیے برقرار رہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 3643
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى الْعَابِدُ ، بِصَيْدَا، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحِيَى بْنُ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ الْغَازِ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ حَتَّى يَصِلَهُ بِرَمَضَانَ، وَكَانَ يَتَحَرَّى صِيَامَ الإِثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ" .
ربیعہ بن غاز بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے (نفلی) روزہ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کا تقریباً پورا مہینہ ہی (نفلی) روزے رکھتے تھے، یہاں تک کہ آپ اسے رمضان کے ساتھ ملا دیتے تھے، البتہ آپ اہتمام کے ساتھ پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3643]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2116، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3643، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2359، والترمذي فى (جامعه) برقم: 745، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1739، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25387، والترمذي فى "الشمائل"، 304» «رقم طبعة با وزير 3635»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر الشمائل» (258)، «الإرواء» (4/ 105 - 106)، «التعليق على «ابن خزيمة»» (2116). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3154
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ حَدَّثَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ الْغَازِ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صَوْمِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ حَتَّى يَصِلَهُ بِرَمَضَانَ، وَكَانَ يَتَحَرَّى صِيَامَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَوْرٍ إِلَّا يَحْيَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَوْرٍ إِلَّا يَحْيَى .
ربیعہ بن الغاز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم پورے شعبان کے روزے رکھتے یہاں تک کہ اسے رمضان سے ملا دیتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کے روزے کا خاص اہتمام فرمایا کرتے تھے۔“
اس حدیث کو ثور سے صرف یحییٰ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3154]
اس حدیث کو ثور سے صرف یحییٰ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3154]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2077، (3/490) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1590، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2180 / 3، 2186 / 2، 2185 / 1، 2349 / 6، 2355 / 12، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2502، 2508، 2507، 2671، 2677، 2922، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2431، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1649، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8520، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25146، 25147، 25223، 26188، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4751»