🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابُ : تَفْسِيرِ الْمِسْكِينِ
باب: مسکین کی تفسیر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2573 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 2573
مسند احمد: 3636، 4260
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4501
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5118
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2103
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2573
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِهَذَا الطَّوَّافِ، الَّذِي يَطُوفُ عَلَى النَّاسِ تَرُدُّهُ اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ، وَالتَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ" , قَالُوا: فَمَا الْمِسْكِينُ؟ , قَالَ:" الَّذِي لَا يَجِدُ غِنًى يُغْنِيهِ، وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقَ عَلَيْهِ، وَلَا يَقُومُ فَيَسْأَلَ النَّاسَ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین وہ نہیں ہے جو اس طرح لوگوں کے پاس چکر لگائے کہ ایک لقمہ دو لقمے یا ایک کھجور دو کھجوریں اسے در در پھرائیں“، لوگوں نے پوچھا: پھر مسکین کون ہے؟ فرمایا: ”مسکین وہ ہے جس کے پاس اتنا مال و دولت نہ ہو کہ وہ اپنی ضرورت کی تکمیل کے لیے دوسروں کا محتاج نہ رہے، اور وہ محسوس بھی نہ ہو سکے کہ وہ مسکین ہے کہ اسے ضرورت مند سمجھ کر صدقہ دیا جائے۔ اور نہ ہی وہ لوگوں کے سامنے مانگنے کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہوتا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2573]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ گھومنے پھرنے والا شخص مسکین نہیں جسے ایک دو لقمے یا ایک دو کھجوریں پلٹا دیتی ہیں۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: تو پھر مسکین کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس اتنا مال نہ ہو کہ گزارا کر سکے۔ نہ اس (کے فقر) کا کسی کو پتا ہی چلتا ہے کہ اس پر صدقہ کیا جائے اور نہ وہ خود کھڑا ہو کر لوگوں سے مانگتا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2573]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الزکاة 53 (1479)، (تحفة الأشراف: 13829)، موطا امام مالک/صفة النبي 5 (7) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3636
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِالطَّوَّافِ، وَلَا بِالَّذِي تَرُدُّهُ التَّمْرَةُ وَلَا التَّمْرَتَانِ، وَلَا اللُّقْمَةُ وَلَا اللُّقْمَتَانِ، وَلَكِنْ الْمِسْكِينُ الْمُتَعَفِّفُ الَّذِي لَا يَسْأَلُ النَّاسَ شَيْئًا، وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقَ عَلَيْهِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گلی گلی پھرنے والا، ایک دو کھجوریں یا ایک دو لقمے لے کر لوٹنے والا مسکین نہیں ہوتا، اصل مسکین وہ عفیف آدمی ہوتا ہے جو لوگوں سے نہ کچھ مانگتا ہے اور نہ ہی لوگوں کو اپنے ضرورت مند ہونے کا احساس ہونے دیتا ہے کہ کوئی اسے خیرات دے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3636]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف للين إبراهيم الهجري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4260
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي: حَدَّثَكَ عَمْرُو بْنُ مُجَمِّعٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمِسْكِينَ لَيْسَ بِالطَّوَّافِ الَّذِي تَرُدُّهُ اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ، أَوْ التَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنْ الْمِسْكِينُ؟ قَالَ:" الَّذِي لَا يَسْأَلُ النَّاسَ، وَلَا يَجِدُ مَا يُغْنِيهِ، وَلَا يُفْطَنُ لَهُ، فَيُتَصَدَّقَ عَلَيْهِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گلی گلی پھرنے والا، ایک دو کھجوریں یا ایک دو لقمے لے کر لوٹنے والا مسکین نہیں ہوتا، اصل مسکین وہ عفیف آدمی ہوتا ہے جو لوگوں سے نہ کچھ مانگتا ہے اور نہ ہی لوگوں کو اپنے ضرورت مند ہونے کا احساس ہونے دیتا ہے کہ کوئی اسے خیرات دے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4260]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عمرو بن مجمع و إبراهيم الهجري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4501
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِالطَّوَّافِ، وَلَا بِالَّذِي تَرُدُّهُ التَّمْرَةُ، وَالتَّمْرَتَانِ، وَلَا اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ، وَلَكِنَّ الْمِسْكِينَ الْمُتَعَفِّفُ الَّذِي لَا يَسْأَلُ النَّاسَ وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسکین وہ نہیں ہوتا جو (گھر کے) چکر لگاتا ہے، یا جو ایک کھجور، یا دو کھجوریں لے کر، یا ایک لقمہ یا دو لقمے لے کر واپس چلا جاتا ہے، بلکہ مسکین وہ شخص ہوتا ہے، جو مانگنے سے بچتا ہے، جو لوگوں سے مانگتا نہیں ہے، اور اس کے بارے میں اندازہ نہیں ہو پاتا، کہ اسے صدقہ کے طور پر کوئی چیز دی جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4501]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (152) اخرجه الامام احمد فى المسند (3626)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3629، 4248، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2103/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5118
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، قَالَ أَبُو يَعْلَى : أَحْسَبُهُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْمِسْكِينُ لَيْسَ الطَّوَّافَ عَلَيْكُمُ الَّذِي تَرُدُّهُ اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ، وَالتَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ، قُلْنَا: فَمَا الْمِسْكِينُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: الَّذِي لَا يَجِدُ مَا يُغْنِيهِ، وَيَسْتَحِي أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ، وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقُ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسکین وہ (سائل) نہیں ہے جو تمہارے پاس چکر لگاتا ہے اور اسے ایک دو لقمے یا ایک دو کھجوریں دے کر ٹال دیا جاتا ہے“، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر مسکین (حقیقت میں) کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو اتنی استطاعت نہ رکھتا ہو جو اسے بے نیاز کر دے، اور وہ لوگوں سے سوال کرنے میں شرماتا ہو، نیز اس کی (حاجت مندی کا) کسی کو پتہ نہ چلے کہ اسے صدقہ دیا جائے“۔ امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ یہ روایت سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5118]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1406، 1409، 4265، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1039، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2571، 2572، 2573، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1631، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7486، 8867، 8895، 9454، 9506، 10191، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1615، وأخرجه فتح الباري برقم: 1406، 1844، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2363، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 289، 562، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5096»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2103
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِالطَّوَّافِ الَّذِي تَرُدُّهُ اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ وَالْكِسْرَةُ وَالْكِسْرَتَانِ. قُلْنَا: مَنِ الْمِسْكِينُ؟ قَالَ: الْمِسْكِينُ الَّذِي لَا يَجِدُ مَا يُغْنِيهِ وَيَسْتَحِي أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ، وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقَ عَلَيْهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: "لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِالطَّوَّافِ الَّذِي تَرُدُّهُ التَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ وَلَا اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ، وَلَكِنَّ الْمِسْكِينَ الْمُتَعَفِّفُ الَّذِي لَا يَسْأَلُ النَّاسَ، وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقَ عَلَيْهِ". وَالْحَارِثُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ .
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسکین وہ گشت کرنے والا سائل نہیں ہے جسے ایک دو لقمے یا ایک دو روٹی کے ٹکڑے ٹال دیتے ہیں۔“ ہم نے عرض کیا: (پھر) مسکین کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین وہ ہے جو اتنی دولت نہیں پاتا جو اسے بے نیاز کر دے، وہ لوگوں سے سوال کرنے میں حیا محسوس کرتا ہے اور اس کی (حاجت مندی) کا علم بھی نہیں ہو پاتا کہ اس پر صدقہ کیا جائے۔“ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے، نیز انہی کی ایک روایت میں ہے کہ: ”مسکین وہ چکر لگانے والا نہیں ہے جسے ایک دو کھجوریں یا ایک دو لقمے واپس لوٹا دیتے ہیں، بلکہ اصل مسکین وہ خوددار اور پاک دامن شخص ہے جو لوگوں سے سوال نہیں کرتا اور نہ ہی اس کی حالت کا ادراک ہو پاتا ہے کہ اسے صدقہ دیا جائے۔“ اس حدیث کو حارث اور احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے، ان سب کی اسانید کا مدار ابراہیم ہجری پر ہے جو کہ ضعیف راوی ہے، تاہم صحیح بخاری و صحیح مسلم وغیرہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا شاہد موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2103]
تخریج الحدیث: «ومدار أسانيدهم على إبراهيم الهجري، وهو ضعيف، وله شاهد في الصحيحين وغيرهما من حديث أبي هريرة»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4248، 3629، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 111، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2108، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3896، 3897»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں