🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ : ثَوَابِ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
باب: اللہ کے راستے (جہاد) میں تیر اندازی کرنے والے کے ثواب کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3148 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 3148
المعجم الاوسط: 4994
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3148
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ الْوَلِيدِ، عَنْ ابْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ الْأَسْوَدِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ الْجَنَّةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ، صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صُنْعِهِ الْخَيْرَ، وَالرَّامِيَ بِهِ، وَمُنَبِّلَهُ".
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کے ذریعہ تین طرح کے لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ (پہلا) تیر کا بنانے والا جس نے اچھی نیت سے تیر تیار کیا ہو، (دوسرا) تیر کا چلانے والا (تیسرا) تیر اٹھا اٹھا کر پکڑانے اور چلانے کے لیے دینے والا (تینوں ہی جنت میں جائیں گے)“۔ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3148]
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین اشخاص کو جنت میں داخل فرمائے گا: بنانے والا، جو اسے بناتے وقت نیکی کا ذہن رکھتا ہے، تیر پھینکنے والا اور تیر پکڑنے والا۔“ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3148]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الجہاد 24 (2513) مطولا، (تحفة الأشراف: 9922) (ضعیف) (اس کے راوی ”خالد بن زید یا یزید‘‘ لین الحدیث ہیں) ویأتي عند المؤلف في الخیل 8 برقم 3608حدیث کے بعض دوسرے الفاظ وطرق کے لیے دیکھئے: سنن ابی داود 2513)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4994
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبَّادٍ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ عَنْبَسَةَ الْحَدَّادِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ يُدْخِلُ الْجَنَّةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةً: صَانِعَهُ مُحْتَسِبًا بِصَنْعَتِهِ، وَالْمُقَوِّيَ بِهِ، وَالرَّامِيَ بِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَنْبَسَةُ الْحَدَّادُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک تیر کے سبب تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرماتا ہے: اسے ثواب کی نیت سے بنانے والے کو، اس کے ذریعے سے (مجاہد کو) قوت پہنچانے والے کو، اور اسے چلانے والے کو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو زہری رحمہ اللہ سے عنبسہ حداد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں میں یحییٰ بن متوکل منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب القاف/حدیث: 4994]
تخریج الحدیث: «قال ابن أبي حاتم الرازي: قال ابن أبي حاتم في كتاب العلل سألت أبي وأبا زرعة عن حديث رواه سويد بن عبد العزيز عن ابن عجلان عن سعيد المقبري عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال فذكره فقالا هذا خطأ وهم فيه سويد إنما هو عن ابن عجلان عن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي حسين قال بلغني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال فذكره هكذا رواه الليث وحاتم بن إسماعيل وجماعة وهو الصحيح مرسلا قال أبي ورواه ابن عيينة عن ابن أبي حسين عن رجل عن أبي الشعثاء عن النبي صلى الله عليه وسلم وهو أيضا مرسل «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 4، ص 274» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2482، 7280، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1637، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2454، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5309»

الحكم على الحديث:
خطأ، وهم فيه سويد بن عبد العزيز، والصحيح مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں