🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ : وَقْتِ الطَّلاَقِ لِلْعِدَّةِ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ
باب: عورتوں کو اللہ کے حکم کے مطابق طلاق دی جانے والی عدت کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3422 (کل: 24 مقامات، 12 کتب)
سنن نسائی: 3422، 3421، 3586
صحیح مسلم: 3670
سنن ابوداود: 2185
مسند احمد: 5269، 5524، 6246، 27339
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1218
المنتقى ابن الجارود: 733
مصنف ابن ابی شیبہ: 18675
الفتح الربانی: 7156، 7249، 8429، 8801
مسند امام شافعی: 1239، 1241
الجامع الكامل: 6560، 13576
السنن الكبرى للبيهقي: 14902، 14929، 15381
المعجم الکبیر للطبرانی: 21295
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 733
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ: ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَيْمَنَ مَوْلَى عَزَّةَ، يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ، فَقَالَ: كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا؟ فَقَالَ: طَلَّقَ عَبْدُ اللَّهِ امْرَأَتَهُ حَائِضًا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِيُرْجِعْهَا، فَرَدَّهَا عَلَيَّ، وَقَالَ: إِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْ أَوْ يُمْسِكْ" قَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: وَقَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ سورة الطلاق آية 1 مِنْ قَبْلِ عِدَّتِهِنَّ .
ابو زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے عزہ کے آزاد کردہ غلام عبدالرحمن بن ایمن سے سنا، جب کہ وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھ رہے تھے اور ابو زبیر رحمہ اللہ سن رہے تھے۔ انہوں نے پوچھا: اس شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دے؟ انہوں (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) نے کہا: عبداللہ بن عمر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ عبداللہ بن عمر نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ان سے رجوع کریں۔ آپ نے بیوی کو میرے پاس لوٹا دیا اور فرمایا: جب وہ پاک ہو جائے، تو طلاق دینا یا رکھ لینا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ﴾ (اے نبی! جب آپ اپنی عورتوں کو طلاق دیں، تو انہیں عدت (طہر) کے آغاز میں ہی طلاق دیں)۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 733]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 1471»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18032 ترقیم الشثری: -- 18675
حدثنا ابو بكر، قال: نا وكيع، عن إسرائيل، عن جابر، عن عكرمة، ومجاهد: " فطلقوهن لعدتهن سورة الطلاق آية 1، قالا: طاهرا في غير جماع"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قال).
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } کا مطلب یہ ہے کہ اسے حالت طہر میں بغیر جماع کے طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18675]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 18032»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7156
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ أَيْمَنَ يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ فَقَالَ: كَيْفَ فِي رَجُلٍ طَلَّقَ إِمْرَأَتَهُ حَائِضًا؟ فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ إِمْرَأَتَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ طَلَّقَ إِمْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لِيُرَاجِعْهَا) ) (عَلَيَّ وَلَمْ يَرَهُ شَيْئًا وَقَالَ فَرَدَّهَا) إِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْ أَوْ يُمْسِكْ) ) قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَقَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ} [الطلاق: 1] قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَسَمِعْتُ مُجَاهِدًا يَقْرَؤُهَا كَذٰلِكَ
۔ ابوزبیر سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:عبد الرحمن بن ایمن نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہماسے سوال کیا جا رہا تھا، جبکہ میں سن رہا تھا، انھوں نے کہا: اس آدمی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو حالت ِ حیض میں بیوی کو طلاق دیتا ہے؟ انھوں نے کہا: میں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عہد ِ نبوی میں اپنی بیوی کو اسی طرح طلاق دی تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! عبد اللہ نے اپنی بیوی کو حالت ِ حیض میں طلاق دے دی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ رجوع کر لے، پھر جب وہ پاک ہو جائے تو وہ چاہے تو طلاق دے دے اور چاہے تو اپنے پاس رکھ لے۔ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو مجھ پر لوٹا دیا اور اس کو کچھ خیال نہ کیا، پھر سیدنا ابن عمر کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: {یَا أیُّھَا النَّبِیُّ إِذَا طَلَقَّتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوْھُنَّ فِیْ قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ} … اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو انہیں ان کی عدت کے شروع میں طلاق دو۔ ابن جریج کہتے ہیں: میں نے مجاہد کو سنا کہ وہ اس آیت کو اسی طرح تلاوت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطلاق/حدیث: 7156]
تخریج الحدیث: «صحيح دون قوله: ولم يرھا شيئا، أخرجه مسلم: 1471 دون ھذه الزيادة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5524 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5524»
وضاحت: فوائد: … طلاق کا سنت طریقہ یہ ہے کہ خاوند اس طہر میں طلاق دے، جس میں اس نے جماع نہ کیا ہو، یا حالت ِ حمل میں دے، پھر عدت گزرنے کا انتظار کرے، ممکن ہو تو عدت کے دوران میں رجوع کر لے، ورنہ پیچھے سے مزید طلاق نہ بھیجے، تاکہ اگر بعد میں اتفاق ہو جائے تو نیا نکاح کر لے۔ مزید طلاق نہ بھیجنے کی ہدایت ان اہل علم کی رائے کی روشنی میں دی گئی ہے، جو طلاق پر طلاق کے قائل ہیں، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک تو طلاق پر طلاق واقع ہی نہیں ہوتی، کیونکہ یہ بے فائدہ ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح دون قوله: ولم يرھا شيئا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7249
عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ أَنَّ بِنْتَ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ وَكَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا خَالَتَهَا وَكَانَتْ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا بَعَثَتْ إِلَيْهَا خَالَتُهَا بِنْتُ قَيْسٍ فَنَقَلَتْهَا إِلَى بَيْتِهَا وَمَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ عَلَى الْمَدِينَةِ قَالَ قَبِيصَةُ فَبَعَثَنِي إِلَيْهَا مَرْوَانُ فَسَأَلْتُهَا مَا حَمَلَهَا عَلَى أَنْ تَخْرُجَ امْرَأَةٌ مِنْ بَيْتِهَا قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا قَالَتْ لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي بِذَلِكَ قَالَ ثُمَّ قَصَّتْ عَلَيَّ حَدِيثَهَا ثُمَّ قَالَتْ وَأَنَا أُخَاصِمُكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّةَ وَاتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمْ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ} إِلَى {لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًا} ثُمَّ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ} الثَّالِثَةَ {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ فَارِقُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} وَاللَّهِ مَا ذَكَرَ اللَّهُ بَعْدَ الثَّالِثَةِ حَبْسًا مَعَ مَا أَمَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَرَجَعْتُ إِلَى مَرْوَانَ فَأَخْبَرْتُهُ خَبَرَهَا فَقَالَ حَدِيثُ امْرَأَةٍ قَالَ ثُمَّ أَمَرَ بِالْمَرْأَةِ فَرُدَّتْ إِلَى بَيْتِهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا
۔قبیصہ بن ذویب سے روایت ہے کہ سعید بن زید کی بیٹی، جن کی خالہ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا تھیں اور یہ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، انہوں نے اسے مختلف اوقات میں تین طلاقیں دے دیں، بنت سعید کے پاس اس خالہ فاطمہ بنت قیس نے پیغام بھیجا،اس کو اپنے گھر منتقل کر لیا اور مدینہ پر اس وقت مروان بن حکم گورنر تھے۔قبیصہ کہتے ہیں: مروان نے مجھے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا کہ میں ان سے دریافت کروں کہ ایک عورت یعنی عدت ختم ہونے سے پہلے ہی اپنے گھر سے باہر منتقل ہو گئی ہے، اس کا سبب کیا ہے،سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنا واقعہ بیان کیا اور کہا: میں تم سے اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ذریعہ مقدمہ لڑوں گی، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوْھُنَّ لِعِتَّدِہِنَّ وَاَحْصُو الْعِدَّۃَ وَاتَّقُوْا اللّٰہَ رَبَّکُمْ لَا تُخْرِجُوْھُنَّ مِنْ بُیُوْتِہِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّا اَنْ یَاْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ} اِلٰی: {لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذَالِکَ اَمْرًا} جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں عدت کے آغاز میں طلاق دو اور عدت شمار کرو، اللہ تعالیٰ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے، انہیں ان کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ وہ نکلیں، الا یہ کہ ظاہر بے حیائی کو آئیں، شاید اللہ تعالیٰ اس کے بعد کوئی نیا معاملہ پیدا کریں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَاَمْسِکُوْھُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ فَارِقُوْھُنَّ بِمَعْرُوْفٍ} جب یہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو انہیں اچھے طریقہ سے روکو یا اچھے طریقہ سے جدا کر دو۔ اللہ کی قسم! تیسری طلاق کے بعد روکنے کا ذکر نہیں کیا اور اس کے ساتھ یہ بھی ہوا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے (گھر سے منتقل ہونے کا) حکم بھی دیا ہے۔راوی کہتے ہیں: میں مروان کے پاس لوٹا اور جو کچھ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا تھا، میں نے اس کو اس سے آگاہ کیا ہے، مروان نے کہا: ایک عورت کی بات ہے، پھرمروان نے اس عورت کو حکم دیا کہ وہ اپنے گھر لوٹ جائے اس وقت تک گھر میں رہے جب تک اس کی عدت ختم نہیں ہو جاتی۔ [الفتح الربانی/كتاب العدد/حدیث: 7249]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف، أخرجه الطبراني: 24/ 927، و ذُكِر ھذه القصة في صحيح مسلم: 1480، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27339 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27882»
وضاحت: فوائد: … سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جو یہ کہا تھا کہ میں تمہارے ساتھ اللہ تعالیٰ کی کتاب سے مقدمہ پیش کرتی ہوں اس کا مطلب یہ ہے کہ عدت کے شروع میں طلاق دو پھرعدت شمار کرو اور عورتوں کو گھروں سے نہ نکالو، یہ ان عورتوں کے لیے ہے جنہیں ایک یا دو یعنی رجعی طلاقیں ہوئی ہوں، اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ شاید کوئی نیا معاملہ پیدا کریں، جب تیسری طلاق ہو جائے تو اب اس کے بعد کیا معاملہ پیدا ہو گا وہ تو قطعی طلاق ہے اور یہ بھی قرآن پاک میں ہے کہ طلاق دو مرتبہ ہے، اس کے بعد جو حکم ہے یا تو اچھے طریقے سے روکو یا انہیں چھوڑ دو، یہ تیسری کا اشارہ ہے اور پھر میرے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فیصلہ بھی ہے کہ نہ تو میرے لیے رہائش ہے اور نہ ہی خرچہ ہے، سو معلوم ہوا کہ تیسری طلاق کے بعد جب عورت سے رجوع منع ہے، تو پھر عدت کیسی ہوئی لہٰذا تیسری کے بعد عورت کی عدت ختم ہو جاتی ہے عدت دو طلاقوں تک ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8429
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ [سورة الطلاق: ٢]
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھا {یَا اَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوْھُنَّ فِیْ قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ۔} [الفتح الربانی/بيان تفصيل القراءات واختلاف الصحابة فيها/حدیث: 8429]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1471، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5269 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5269»
وضاحت: فوائد: … متواتر قراء ت یوں ہے: {یَا اَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوْھُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ۔}

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1471
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8801
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ} [الطلاق: 1]
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت اس طرح پڑھی: {یَا أَ یُّہَا النَّبِیُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاء َ فَطَلِّقُوہُنَّ فِی قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ۔} … اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت کے شروع میں طلاق دو۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة محمد إلى سورة التحريم/حدیث: 8801]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1471، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5269 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5269»
وضاحت: فوائد: … اس آیت کی متواتر قراء ت تو {فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِھِنَّ} ہے، فِی قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ قراء ت کے الفاظ متواتر قراء ت کی تفسیر بیان کر رہے ہیں۔ طلاق کے مسائل میں اس کی وضاحت ملاحظہ فرمائیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1471
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1239
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ: أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَيْمَنَ مَوْلَى عَزَّةَ يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ. فَقَالَ: كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: طَلَّقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، فَإِذَا طَهُرَتْ، فَلْيُطَلِّقْ أَوْ لِيُمْسِكْ". قَالَ ابْنُ عُمَرَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهَنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ أَوْ لِقُبُلِ عِدَّتِهِنَّ. الشَّافِعِيُّ شَكَّ.
ابوزبیر نے بیان کیا کہ عبدالرحمن بن ایمن مولیٰ عزہ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کر رہے تھے اور ابوزبیر سن رہا تھا، انہوں نے پوچھا: ”آپ کا اس آدمی کے متعلق کیا خیال ہے جس نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی؟“ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ عبداللہ بن عمر (یعنی خود انہوں نے) نے اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (ابن عمر کو) کہو کہ اپنی بیوی سے رجوع کر لیں اور جب وہ حیض سے پاک ہو جائے تو پھر اگر چاہے تو طلاق دے دے یا اسے نکاح میں روک لے۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں عدت کے شروع میں طلاق دو۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے «في قُبل عدتهن» اور «لقبل عدتهن» میں شک کیا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم،الطلاق، باب تحريم طلاق الحائض بغير رضاها، وأنه لو خاف ...... الخ (1471).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1241
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يَقْرَؤُهَا: إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِقُبُلِ عِدَّتِهِنَّ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ اس طرح پڑھتے تھے کہ: «اذا طلقتم النساء فطلقوهن لقبل عدتهن» ۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1241]
تخریج الحدیث: «صحيح اخرجه البيهقي: 323/7 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4411).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6560
6560- عن أبي الزبير أنه سمع عبد الله بن عبد الرحمن بن أيمن مولى عزة يسأل ابن عمر - وأبو الزبير يسمع ذلك -: كيف ترى في رجل طلق امرأته حائضاً؟ فقال: طلق ابن عمر امرأته وهي حائض على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فسأل عمر رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إن عبد الله بن عمر طلق امرأته وهي حائض، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليراجعها فردها وقال: إذا طهرت فليطلق أو ليمسك
قال ابن عمر: وقرأ النبي صلى الله عليه وسلم: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ [الطلاق:1]
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الطلاق (14:1471) عن هارون بن عبد الله، حدثنا حجاج بن محمد، قال: قال ابن جريج، أخبرني أبو الزبير، به، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13576
13576- عن ابن جريج قال: أخبرني أبو الزبير، أنه سمع عبد الرحمن بن أيمن مولى عزة يسأل ابن عمر -وأبو الزبير يسمع ذلك-: كيف ترى في رجل طلَّق امرأته حائضا؟ فقال: طلَّق ابن عمر امرأته وهى حائض على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فسأل عمر رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: إن عبد الله بن عمر طلَّق امرأته وهى حائض. فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: ليراجعها. فردَّها وقال: إذا طهرت فلْيُطَلِّقْ أو لِيُمْسِكْ. قال ابن عمر: وقرأ النبي صلى الله عليه وسلم: ﭽ يا أيها النبي إذا طلقتم النساء فطلقوهن في قبل عدتهن.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الطلاق (1471: 14) عن هارون بن عبد الله، حدثنا حجاج بن محمد، قال ابن جريج، فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں