🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي إِمْسَاكِ الْكَلْبِ لِلصَّيْدِ
باب: شکار کے لیے کتا پالنے کی رخصت کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4291 (کل: 43 مقامات، 22 کتب)
سنن نسائی: 4291، 4293، 4294، 4295
صحیح بخاری: 2322، 3324
صحیح مسلم: 4030، 4031، 4032
سنن ابوداود: 2844
سنن ترمذی: 1489
سنن ابن ماجہ: 3204، 3205
بلوغ المرام: 1147
مشکوۃ المصابیح: 4099
مسند احمد: 7621، 9493، 10115
اللؤلؤ والمرجان: 1013
مصنف ابن ابی شیبہ: 21127، 39016
الفتح الربانی: 6519
صحیح ابن حبان: 5650، 5652، 5654
مسند امام شافعی: 1528
الجامع الكامل: 5589، 5812، 5813
السنن الكبرى للبيهقي: 1183، 1184، 11031
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6106، 6107، 6108
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5946، 6078، 6100
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2332
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5025، 5836
المعجم الاوسط: 2787
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4659
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1184
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ وَلَا مَاشِيَةٍ وَلَا أَرْضٍ فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ قِيرَاطَانِ كُلَّ يَوْمٍ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ وَكَذَا قَالَهُ ابْنُ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قِيرَاطَانِ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَحْفَظْ فِيهِ كَلْبَ الْأَرْضِ فِي أَكْثَرِ الرِّوَايَاتِ عَنْهُ، وَقَدْ حِفْظَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ وَسُفْيَانُ بْنُ أَبِي زُهَيْرٍ الشَّنُوئِيُّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ أَبِي زُهَيْرٍ لَمْ يَحْفَظِ الصَّيْدَ وَقَالَ: قِيرَاطٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے شکار، رکھوالی اور کھیتی کے علاوہ کتا رکھا تو اس کے اجر سے ہر دن دو قیراط کم ہوں گے۔“ (ب) اسی طرح ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں: ”(دوقیراط)“، مگر انہوں نے اکثر روایات میں نگرانی والے کتے کا ذکر نہیں کیا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سفیان بن ابو زہیر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں مگر سفیان نے شکار کے کتے کا ذکر نہیں کیا اور کہا: ”ایک قیراط۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1184]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11031
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ التِّنِّيسِيُّ بِتِنِّيسَ، وَسَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِيُّ أَبُو عُثْمَانَ بِحِمْصَ، قَالُوا: ثنا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ. ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا مُوسَى، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَمْسَكَ كَلْبًا فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ، إِلَّا كَلْبَ حَرْثٍ أَوْ مَاشِيَةٍ". وَفِي رِوَايَةِ الْأَوْزَاعِيِّ:" مَنِ اقْتَنَى" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ. وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ فَقَالَ:" إِلَّا كَلْبَ صَيْدٍ أَوْ زَرْعٍ أَوْ مَاشِيَةٍ". وَرَوَاهُ يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ فِي الْحَدِيثِ:" لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ وَلَا مَاشِيَةٍ وَلَا أَرْضٍ"، وَقَالَ:" قِيرَاطَانِ كُلَّ يَوْمٍ" وَقَدْ مَضَتِ الرِّوَايَتَانِ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی کتا پالا تو اس کی نیکیوں سے ہر روز ایک قیراط کم ہوگا سوائے کھیتی اور جانوروں کی حفاظت کرنے والے کتے کے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11031]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2322، مسلم 1575»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6106
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْن عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلَا مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيِّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ایسا کتا پالے جو شکار کرنے کے لئے یا جانوروں (کی حفاظت) کے لئے نہ ہو، تو اس شخص کے اجر میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبداللہ ازدی ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6106]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8528»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6107
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلَا مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بُجَيْرُ بْنُ أَبِي بُجَيْرٍ قَالَ الْمِزِّيُّ - عَقِبَ حَدِيثٍ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقِهِ -: وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي رَافِعٍ مَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ هَذِهِ الْأَمَةِ الَّتِي أَمَرْتَ بِقَتْلِهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ: يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ، الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ایسا کتا رکھے، جو شکار کے لئے نہ ہو یا جانوروں (کی حفاظت) کے لئے نہ ہو، تو اس کے عمل میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بجیر بن ابوبجیر ہے مزی اس حدیث کے بعد فرماتے ہیں: انہوں نے اسے اپنی سند کے ساتھ نقل کیا ہے اور یہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے: (لوگوں نے کہا:) کہ اس امت میں سے، جس کے بارے میں آپ نے قتل کرنے کا حکم دیا ہے ان میں سے ہمارے لئے کیا چیز حلال ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے دریافت کرتے ہیں ان کے لئے کیا چیز حلال قرار دی گئی ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2808)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8528»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6108
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ مَاشِيَةٍ، أَوْ كَلْبِ صَيْدٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَلَّامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کتا رکھا ہوا ہو جو جانوروں (کی حفاظت) کے لئے نہ ہو یا شکار کا کتا نہ ہو، تو اس شخص کے اجر میں سے دو قیراط روزانہ کم ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلام بن ابوخبزہ ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا فرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6108]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5025)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5946
«من اتخذ كلبا إلا كلب زرع أو كلب صيد ينقص من أجره كل يوم قيراط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص کھیتی یا شکار کے کتے کے سوا کوئی اور کتا پالے تو ہر روز اس کے اجر میں سے ایک قیراط کم ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5946]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن أبي هريرة [م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 1243 - 1244.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6078
«من اقتنى كلبا ليس بكلب صيد ولا ماشية ولا أرض فإنه ينقص من أجره قيراطان كل يوم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص ایسا کتا پالے جو نہ شکاری ہو، نہ مویشیوں کا اور نہ کھیت کا، تو اس کے اجر میں سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6078]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ت ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1244.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6100
[من أمسك كلبا فإنه ينقص من عمله كل يوم قيراط إلا كلب حرث أو كلب ماشية]
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص کتا پالے تو اس کے عمل میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہو جاتا ہے، سوائے کھیتی یا مویشیوں کے کتے کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6100]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة" .»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2332
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ كَلْبَ مَاشِيَةٍ، أَوْ كَلْبَ صَيْدٍ، نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے کوئی ایسا کتا پالا جو نہ مویشیوں کی حفاظت کے لیے ہو اور نہ شکار کے لیے ہو، تو اس کے اجر سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الذبائح/حدیث: 2332]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والموقوف أشهر (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 5، ص 69)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5163، 5164، 5165، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1574، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1487، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4284، 4286، 4287، 4291، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4465، 4535، 4798، 4925، 5053، 5149، 5231، 5741، 5889، 6306، 6407، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2004، وأخرجه فتح الباري برقم: 2197، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19610، 19611، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13158، 13193، 13204، 13206، 13423، 13639، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6645، 7368»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5025
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ مَاشِيَةٍ، أَوْ كَلْبِ صَيْدٍ، انْتُقِصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے ایسا کتا پالا جو مویشیوں کی نگرانی یا شکار کے لیے نہ ہو، تو اس کے اجر و ثواب میں سے ہر روز دو قیراط کی کمی کر دی جاتی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5025]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1486، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4280، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2845، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3205، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16346، 20024، 20039، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2008، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5655، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5023، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5003»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں