🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ : ذِكْرِ الآثَامِ الْمُتَوَلِّدَةِ عَنْ شُرْبِ الْخَمْرِ
باب: شراب پینے کی وجہ سے ہونے والے گناہ جیسے ترک صلاۃ، اللہ کی طرف حرام کردہ قتل ناحق اور محرم سے زنا کاری وغیرہ کا ذکر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5671 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 5671
مصنف ابن ابی شیبہ: 25630
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5671
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ الْعَلَاءِ وَهُوَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَلَمْ يَنْتَشِ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ مَا دَامَ فِي جَوْفِهِ أَوْ عُرُوقِهِ مِنْهَا شَيْءٌ، وَإِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا وَإِنِ انْتَشَى لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، وَإِنْ مَاتَ فِيهَا مَاتَ كَافِرًا". خَالَفَهُ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جس نے شراب پی اور اسے نشہ (گرچہ) نہیں ہوا، جب تک اس کا ایک قطرہ بھی اس کے پیٹ یا اس کی رگوں میں باقی رہے گا ۱؎ اس کی کوئی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر وہ مر گیا تو کافر کی موت مرے گا ۲؎، اور اگر اسے نشہ ہو گیا تو اس کی نماز چالیس دن تک قبول نہیں ہو گی، اور اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو وہ کافر کی موت مرے گا۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5671]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے شراب پی لیکن وہ نشے میں مدہوش نہ ہوا تو جب تک وہ شراب ذرہ بھر بھی اس کے پیٹ یا رگوں میں رہے گی تو اس کی نماز قبول نہیں ہوگی۔ اور اگر وہ اس حال میں مر گیا تو کافر کی موت مرے گا اور اگر وہ نشے میں بد مست ہو گیا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہ ہوگی۔ اور اگر اس دوران میں مر گیا تو کافر کی موت مرے گا۔“ یزید بن ابو زیاد نے اس (فضیل) کی مخالفت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5671]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7401) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ شراب کا ایک قطرہ بھی (جو نشہ پیدا نہیں کرتا) حرام ہے، ارشاد نبوی ہے ”جس مشروب کا زیادہ حصہ نشہ پیدا کرے اس کا تھوڑا سا حصہ بھی حرام ہے۔“ ۲؎: جیسے کفر کے ساتھ نماز مقبول نہیں اسی طرح شراب کے پیٹ میں موجود ہونے سے نماز قبول نہیں ہو گی، تو اس حالت میں موت کافر کی موت ہوئی کیونکہ بے نماز نہ پڑھنے والا کافر ہے، جیسا کہ محققین علما کا فتوی ہے۔ «خالفه يزيد بن أبي زياد» سابقہ روایت میں «يزيد بن أبي زياد» نے فضیل سے اختلاف کیا
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24536 ترقیم الشثری: -- 25630
حدثنا محمد بن فضيل ، عن يزيد ، عن مجاهد ، عن عبد الله بن عمرو قال: قال النبي - صلى الله عليه وسلم -: من شرب الخمر فجعلها في بطنه لم تقبل له صلاة سبعا، إن مات فيها مات كافرا، فإن اذهبت عقله عن شيء من الفرائض لم تقبل له صلاة اربعين يوما، فإن مات فيها مات كافرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (بطنها).
(٢) في [ح]: (يقبل).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط].
(٤) سقط من: [أ، ح، ط].
(٥) ضعيف؛ يزيد ضعيف، أخرجه النسائي ٦/ ٣١٨، والبزار ١/ ٢٣٧٨، وابن حبان في المجروحين ٣/ ١٠١، وانظر: سير أعلام النبلاء ٦/ ١٣٦، كما أخرجه بإسناد آخر أحمد (٦٦٤٤)، وابن ماجه (٣٣٧٧)، والنسائي ٨/ ٣١٧، وابن حبان (٥٣٥٧)، والدارمي ٢/ ١١١، والبيهقي في شعب الإيمان (٥٥٨١)، والحاكم ٤/ ١٤٥، والبزار (٢٩٣٦)، والخطيب في الرحلة (٤٨)، وقد روى الطبراني (١٣٤٩٢) الحديث بإسناد مقارب لإسناد المؤلف من حديث ابن عمر.

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے شراب نوشی کی اور اس شراب کو پیٹ میں داخل کیا تو اس شخص کی سات دن تک نماز قبول نہیں ہوتی۔ اگر یہ شخص ان دنوں میں مرجائے تو کافر مرے گا اور اگر شراب نے اس کے دماغ کو فرائض میں سے کسی فریضہ کے بارے میں بےعقل کردیا تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوگی اور اگر یہ شخص ان دنوں میں مرجائے تو یہ کافر مرے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25630]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الهيثمي: فيه يزيد بن أبي زياد وهو ضعيف . قال سعد الشثري: ضعيف؛ يزيد ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 939، 1334، (2/472) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1633، 5357، 6170، 6169، 6420، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 84، 951، 3645، 7326، 7325، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 692 / 1، 5680 / 1، 5686 / 1، 5685 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 774، 5154، 5160، 5159، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2642، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2136، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1408، 3377، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 814، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1861، 17432، 17783، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4613، 4610، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6754، 6770، 6891، 6973، (3/1440) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2405، والبزار فى «مسنده» برقم: 2379، 2380، 2377، 2378، 2469، 2493، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25660، 25659، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3580، 3581، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14173، 14299، 14360، 14549، 14550، 14554، 14551، 14552، 14553، 14555، 14556، 14557، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3667، 6371، 6815، 8989، ترقيم محمد عوامة: 24536»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں