الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
223. باب الصلاة في الثوب الواحد
ایک کپڑے میں نماز کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1154 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1154
الفتح الربانی: 1962
حدیث نمبر: 1154
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ، عَنْ عُمَرَ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَرْهَدٍ الْأَسْلَمِيِّ "أَنَّهُ رَأَى جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوعٌ عَلَى جِدَارِ الْمَسْجِدِ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا عُبَيَّدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهِبٍ، أَخْبَرَنِي قَرِينُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: "دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُصَلِّي مُلْتَحِفًا فِي إِزَارِهِ، وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوعٌ، فَقَالَ لَهُ أَبُو سَلَمَةَ حِينَ فَرَغَ: تُصَلِّي فِي إِزَارِكَ وَهَذَا رِدَاؤُكَ مَوْضُوعٌ؟ قَالَ: أَنَا صَنَعْتُ هَذَا لِيَعِيبَهُ مِثْلُكَ وَمِثْلُ أَصْحَابِكَ، وَأَيُّنَا كَانَ لَهُ رِدَاءٌ يُصَلِّي فِيهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا عُبَيَّدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهِبٍ، أَخْبَرَنِي قَرِينُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: "دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُصَلِّي مُلْتَحِفًا فِي إِزَارِهِ، وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوعٌ، فَقَالَ لَهُ أَبُو سَلَمَةَ حِينَ فَرَغَ: تُصَلِّي فِي إِزَارِكَ وَهَذَا رِدَاؤُكَ مَوْضُوعٌ؟ قَالَ: أَنَا صَنَعْتُ هَذَا لِيَعِيبَهُ مِثْلُكَ وَمِثْلُ أَصْحَابِكَ، وَأَيُّنَا كَانَ لَهُ رِدَاءٌ يُصَلِّي فِيهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن عبد الرحمن بن جرہد الاسلمی نے انہیں ایک ہی لباس میں نماز پڑھتے دیکھا جبکہ ان کی چادر مسجد کی دیوار پر رکھی ہوئی تھی، نیز ابوسلمہ بن عبد الرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ ”ہم سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے تو وہ ایک چادر (تہبند) لپیٹ کر نماز پڑھ رہے تھے جبکہ ان کی (دوسری) چادر ایک طرف رکھی ہوئی تھی، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو ابوسلمہ نے ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ محض تہبند میں نماز پڑھ رہے ہیں حالانکہ آپ کی چادر پاس ہی رکھی ہے؟ تو انہوں نے جواباً فرمایا: ”میں نے یہ جان بوجھ کر اس لیے کیا ہے تاکہ تمہارے جیسے اور تمہارے ساتھی اس پر اعتراض کریں (اور تمہیں علم ہو جائے کہ یہ جائز ہے)، ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ہم میں سے کس کے پاس (اضافی) چادر ہوا کرتی تھی جس کو وہ نماز میں اوڑھتا؟“۔ اس روایت کو امام مسلم نے اپنی صحیح میں، عبد بن حمید نے اور امام ابوداؤد نے اپنی سنن میں ان الفاظ کے علاوہ دیگر الفاظ کے ساتھ بیان کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه/حدیث: 1154]
تخریج الحدیث: «عبد الرحمن بن حرملة: صدوق ربما أخطأ (التقريب)؛ عمر بن عبد الرحمن بن جرهد ليس في التقريب ولم أقف على حاله؛ والأثر في صحيح مسلم عن جابر بغير هذا اللفظ»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ رجاله لا بأس بهم إلا عمر بن عبد الرحمن بن جرهد لم أقف له على ترجمة
حدیث نمبر: 12280
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَهُوَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، مُلْتَحِفًا وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوعٌ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: تُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟، قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي هَكَذَا".
ابراہیم بن ابی ربیعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ اس وقت ایک کپڑے میں لپٹ کر نماز پڑھ رہے تھے، حالانکہ ان کی چادر پاس ہی پڑی ہوئی تھی، میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12280]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا اسناد حسن
حدیث نمبر: 12297
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي الْمَوَالِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَهُوَ" يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، مُتَلَحِّفًا بِهِ، وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوعٌ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قُلْنَا لَهُ: أَتُصَلِّي وَرِدَاؤُكَ مَوْضُوعٌ؟!، قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي".
ابراہیم بن ابی ربیعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ اس وقت ایک کپڑے میں لپٹ کر نماز پڑھ رہے تھے، حالانکہ ان کی چادر پاس ہی پڑی ہوئی تھی، میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12297]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا اسناد حسن
حدیث نمبر: 1962
عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَهُوَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُلْتَحِفًا وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوعٌ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: تُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟ قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي هَٰكَذَا
ابراہیم بن ابو ربیعہ کہتے ہیں: ہم سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ پر داخل ہوئے اور وہ ایک کپڑا لپیٹ کر نماز پڑھ رہے تھے اور ان کی چادر علیحدہ رکھی ہوئی تھی، میں نے کہا: آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1962]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 311، وابو يعلي: 4030، والبزار: 592، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12280 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12305»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 311