🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
250. باب ما جاء في قراءة البسملة في الصلاة
نماز میں بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1254 (کل: 62 مقامات، 25 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1254
صحیح مسلم: 1356
سنن ابوداود: 4001
سنن نسائی: 906، 909
سنن ابن ماجہ: 812، 814
شمائل ترمذی: 315
بلوغ المرام: 220
سنن دارمی: 1270
مشکوۃ المصابیح: 2205
مسند احمد: 7901، 10449، 20545، 24791، 25382، 26583
صحیح ابن خزیمہ: 493، 499، 688
المنتقى ابن الجارود: 184
مصنف ابن ابی شیبہ: 4176، 4177، 4180، 4185، 4188، 4192، 4199، 4200، 4201، 8969، 32152
سنن دارقطنی: 1158، 1166، 1168، 1191
الفتح الربانی: 1565، 1566، 8472
صحیح ابن حبان: 1797، 1801
المستدرک علی الصحیحین: 767
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 41
الجامع الكامل: 1948، 1961، 1962، 11803
السنن الكبرى للبيهقي: 2260، 2383، 2389، 2394، 2405، 2451، 3956
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2635
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5000
المعجم الکبیر للطبرانی: 19907، 20239
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6220، 6920، 7022
المعجم الاوسط: 5102
31 تا 40
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8821 ترقیم الشثری: -- 8969
حدثنا حفص بن غياث ، عن ابن جريج ، عن ابن ابي مليكة ، عن ام سلمة ، قالت:" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرا: بسم الله الرحمن الرحيم {1} الحمد لله رب العالمين {2} سورة الفاتحة آية 1-2 يعني: حرفا حرفا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (جريج).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس، أخرجه أحمد (٢٦٥٨٣)، وابن خزيمة (٤٩٣)، وأبو داود (٤٠٠١)، والترمذي (٢٩٢٧)، والحاكم ٢/ ٢٣١، وأبو يعلى (٦٩٢٠)، والطحاوي ١/ ١٩٩، والطبراني ٢٣/ (٩٣٧)، وابن عبد البر في الاستذكار (٤٧٨٨)، وابن المنذر في الأوسط (١٣٤٥)، والدارقطني ١/ ٣٠٧، والبيهقي ١/ ٤٤، والخطيب ٩/ ٣٦٧، والسهمي في تاريخ جرجان ص ١٠٤.

حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ کو ایک ایک حرف کرکے پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8969]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 493، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 854، 853، 2927، 2928، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4001، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2927، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2421، 2422، 2423، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1175، 1191، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27226، 27384، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6920، 7022، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32152، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1186، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5405، 5406، 5407، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 316، والطبراني فى «الكبير» برقم: 603، 937، ترقيم محمد عوامة: 8821»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30777 ترقیم الشثری: -- 32152
حدثنا حفص ، عن ابن جريج ، عن ابن ابي مليكة ، عن ام سلمة قالت: كان قراءة النبي صلى الله عليه وسلم: الحمد لله رب العالمين، فذكرت حرفا حرفا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ك]: (جريح).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس، أخرجه أحمد (٢٦٥٨٣)، وابن خزيمة (٤٩٣)، وأبو داود (٤٠٠١)، والترمذي (٢٩٢٧)، والحاكم (٢/ ٢٣١)، وأبو يعلى (٦٩٢٠)، والطحاوي ١/ ١٩٩، والطبراني ٢٣/ (٩٣٧)، وابن عبد البر في الاستذكار (٤٧٨٨)، وابن المنذر في الأوسط (١٣٤٥)، والدارقطني ١/ ٣٠٧، والبيهقي ٢/ ٤٤، والخطيب ٩/ ٣٦٧.

حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ نے ارشاد فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑھنا ایسے تھا: سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ پس آپ نے ایک ایک حرف ذکر فرمایا: [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32152]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 493، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 854، 853، 2927، 2928، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4001، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2927، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2421، 2422، 2423، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1175، 1191، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27226، 27384، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6920، 7022، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8970، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1186، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5405، 5406، 5407، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 316، والطبراني فى «الكبير» برقم: 603، 937، ترقيم محمد عوامة: 30777»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1143 ترقیم الرسالہ : -- 1158
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ الْبَزَّازُ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَسَنِ الزُّبَيْدِيُّ ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ زَيْدٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْهَرُ فِي الْمَكْتُوبَاتِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز میں بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1158]
ترقیم العلمیہ: 1143
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1115، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1155، 1156، 1157، 1158، 1159، 1733، 1734»
«قال ابن حجر: فيه عمرو بن شمر وهو متروك وجابر اتهموه بالكذب أيضا، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 423)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1151 ترقیم الرسالہ : -- 1166
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ ، أنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، ثنا أَبُو الطَّاهِرُ أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَكَانُوا يَجْهَرُونَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نمازیں ادا کیں۔ وہ حضرات بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1166]
ترقیم العلمیہ: 1151
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2420، 2441، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1164، 1165، 1166، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 2608، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 4178»
«قال ابن حجر: فيه أبو الطاهر أحمد بن عيسى العلوي وقد كذبه أبو حاتم وغيره ومن دونه أيضا ضعيف ومجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 423)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1153 ترقیم الرسالہ : -- 1168
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا أبِي ، وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ ، أنَّهُ قَالَ:" صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَرَأَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّى بَلَغَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ، قَالَ: آمِينَ، وَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ، وَيَقُولُ كُلَّمَا سَجَدَ: اللَّهُ أَكْبَرُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ مِنَ اثْنَتَيْنِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . هَذَا صَحِيحٌ وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
نعیم بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ انہوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی، پھر سورۃ فاتحہ پڑھی، یہاں تک کہ اس آیت تک پہنچے: ”غیر المغضوب علیھم ولا الضالین“، پھر انہوں نے آمین کہا۔ لوگوں نے بھی آمین کہا۔ وہ جب بھی سجدے میں جاتے، تو اللہ اکبر کہتے ہوئے جاتے اور جب دو رکعت کے بعد اٹھتے، تو اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھتے۔ پھر جب انہوں نے سلام پھیرا، تو یہ ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم، جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتا ہوں۔“ (امام دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں) یہ حدیث مستند ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1168]
ترقیم العلمیہ: 1153
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 392، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 248، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 499، 571، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1766، 1767، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 817، 855، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 904، 1022، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 254، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1283 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 853، 860، والدارقطني فى ((سننه)) برقم:، 1168، 1169، 1170، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6272»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1177 ترقیم الرسالہ : -- 1191
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَقُرِئَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، وَقُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أبِي ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ يَقْطَعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {1} الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ {2} الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {3} مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ {4} سورة الفاتحة آية 1-4" . وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ. قَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ: وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، فَزَادَ فِيهِ كَلامًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قراءت کرتے تھے، تو ایک ایک آیت کو الگ الگ کر کے پڑھتے تھے۔ آپ یوں پڑھتے تھے: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“، ”الحمد للہ رب العالمین“، ”الرحمن الرحیم“، ”مالک یوم الدین“۔ روایت کے یہ الفاظ عبداللہ بن محمد رحمہ اللہ نامی راوی کے ہیں۔ اس کی سند مستند ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ عبداللہ بن محمد رحمہ اللہ نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی ہے: عمر بن ہارون رحمہ اللہ نے اسے ابن جریج رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس میں کچھ اضافی الفاظ نقل کیے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1191]
ترقیم العلمیہ: 1177
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 493، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 853، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4001، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2927، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2421، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1175، 1191، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27226»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 348)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1565
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتَفْتِحُ الْقِرَاءَةَ بِـ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ}
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {الْحَمْدُ للّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے قراءت شروع کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 498، وابوداود: 783، وابن ماجه: 812، 869، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24030، 24791)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25301»

الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 498
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1566
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: كَانَ يُقَطِّعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً آيَةً، {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ}
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے جواب دیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الگ الگ اور ایک ایک آیت کر کے تلاوت کرتے تھے: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ}۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1566]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابوداود: 4001، والترمذي: 2927، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26583)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27118»
وضاحت: فوائد: … سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث کا تعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز سے ہے یا خارج از نماز سے؟ اول الذکر صورت زیادہ مناسب اور راجح معلوم ہو رہی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراء ت کیسے ہوتی تھی؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاوت میں حروف کو لمبا کر کے پڑھا جاتا تھا۔ پھر انھوں نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ} میں {بِسْمِ اللّٰہِ}، { الرَّحْمَنِ} اور {الرَّحِیْمِ} کو لمبا لمبا کر کے پڑھا۔ (صحیح بخاری: ۵۰۴۶)

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8472
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ كَانَ يَقْطَعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً آيَةً بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
۔ سیدنا ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایک آیت پر ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرتے:{بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔} (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایک آیت پر ٹھہر تے تھے)۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8472]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 4001، والترمذي: 2927، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26583 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27118»
وضاحت: فوائد: … سورت سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کا حکم کیا ہے؟ درج ذیل بحث پر غور کریں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلَحْمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} کی تلاوت کرتے اور ایک ایک حرف کو واضح کر کے پڑھتے۔ (مستدرک حاکم: ۸۴۷)سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا قَرَأْتُمْ {اَلَحْمْدُ لِلّٰہِ} فَاقْرَؤٗا {بِسْمِاللّٰہِالرَّحْمٰنِالرَّحِیْمِ} اِنَّہَا اُمُّ الْقُرْآنِ، وَاُمُّ الْکِتَابِ، وَالسَّبْعُ الْمَثَانِیْ، وَ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} اِحْدَاھَا۔۔)) یعنی جب تم {اَلَحْمْدُ لِلّٰہِ} پڑھو تو {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}بھی پڑھو، یہ (سورۂ فاتحہ) ام القرآن، ام الکتاب ہے اور سبع مثانی (یعنی بار بار پڑھی جانے والی سات آیات ہیں) اور {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}اس کی ایک آیت ہے۔ (سلسلہ احادیث صحیحہ: ۱۱۸۳، بحوالہ دارقطنی: ۱۱۸، بیہقی: ۲/۴۵، دیلمی: ۱/۱/۷۰)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ منورہ میں نماز پڑھائی، بآواز بلند قراء ت کی، اور سورۂ فاتحہ سے قبل {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}پڑھی، لیکن (فاتحہ کے بعد والی) سورت کے ساتھ{بِسْمِ اللّٰہِ … } نہ پڑھی، جب سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا تو ہر طرف سے مہاجرین اور انصار (اعتراض کرنے کے لیے) بول اٹھے اور کہا: اے معاویہ! آپ نے نماز میں سے کچھ چوری کر لیا ہے (کہ دوسری سورت کے ساتھ بسم اللہ نہیں پڑھی) یا بھول گئے ہیں؟ (سیّدنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ سمجھ گئے اور)اس واقعہ کے بعد جب نماز پڑھائی تو فاتحہ کے بعدوالی سورت کے ساتھ بھی {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}پڑھی اور سجدہ کے لیے گرتے وقت اللہ اکبر کہا۔ (مستدرک حاکم: ۸۵۱)
نعیم مجمر کہتے ہیں: صَلَّیْتُ وَرَائَ أَ بِیْ ھُرَیْرَۃَ فَقَرَأَ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتّٰی اِذَا بَلَغَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} فَقَالَ: آمِیْن، فَقَالَ النَّاسُ: آمِیْن، وَیَقُوْلُ کُلَّمَا سَجَدَ: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، وَاِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوْسِ فِیْ الْاِثْنَتَیْنِ قَالَ: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، وَاِذَا سَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ! اِنِّیْ لَاَشْبَھُکُمْ صَلَاۃً بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ (سنن نسائی: ۹۰۶، صحیح ابن خزیمہ: ۱/ ۲۵۱، شرح معانی الاثار: ۱/ ۱۳۷)
یعنی: میں نے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز پڑھی، انھوں نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} پڑھی، پھر فاتحہ شریف کی تلاوت کی، جب وہ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ}تک پہنچے تو انھوں نے آمِین کہی اور لوگوں نے بھی آمِین کہی، جب وہ سجدہ کرتے تو اللہ اکبر کہتے، اسی طرح جب دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے۔ جب انھوں نے سلام پھیرا تو کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہوں۔امام ترمذی نے کہا: سیّدنا ابو بکر، سیّدنا عمر، سیّدنا عثمان اور سیّدنا علی سمیت صحابہ کرام اور تابعین میں سے کئی اہل علم اور امام سفیان ثوری، امام عبد اللہ بن مبارک، امام احمد اور امام اسحاق رحمہم اللہ جمیعا کییہ رائے کہ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}کی تلاوت جہراً نہ کی جائے، بلکہ اس کو دل میں پڑھا جائے۔ (ترمذی: ۲۴۴ کے بعد)
نیز انھوں نے کہا: سیّدنا ابو ہریرہ، سیّدنا عبد اللہ بن عمر، سیّدنا عبد اللہ بن عباس اور سیّدنا عبد اللہ بن زبیر سمیت بعض صحابہ کرام اور بعض تابعین کا یہ مسلک ہے کہ (جہری نمازوں میں فاتحہ کے ساتھ) {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کو بھی جہراً پڑھا جائے، امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کی بھییہی رائے ہے۔ (ترمذی: ۲۴۵ کے بعد)
قارئین کرام! آپ اس موضوع سے متعلقہ درج بالا تمام روایات پر غور کریں، ان میں جمع و تطبیق کی صورت یہی نظر آتی ہے کہ جن روایات میں {بِسْمِ اللّٰہِ … } کی نفی کی گئی ہے، ان سے مراد جہر کی نفی ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اکثرو بیشتریہی معمول رہا، بسا اوقات آپ سے اس کو جہراً پڑھنا ثابت ہے، جن صحابہ کرام نے سختی سے اِس آیت کو پڑھنے سے منع کیا، ان کے علم میں اس کو ثابت کرنے والی احادیث نہیں تھیں۔ آپ اس دعوی کو ناممکن یا محال نہ سمجھیں کیونکہ جو لوگ {بِسْمِ اللّٰہِ … } کے جہر کو روایۃً اور عملاً ثابت کر رہے ہیں، وہ بھی صحابہ کرام ہی ہیں۔ کئی دوسرے مسائل میں جمع و تطبیق کییہ صورتیں موجود ہیں، ہماری ذمہ دارییہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک موضوع سے متعلقہ جو کچھ ثابت ہے، اس کو سمجھیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں، الا یہ کہ کوئی ناسخ و منسوخ کی صورت پیدا ہو جائے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه ابوداود: 4001
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1797
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ: " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْكِتَابِ، حَتَّى إِذَا بَلَغَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 قَالَ: آمِينَ، وَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ، فَلَمَّا رَكَعَ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ، قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ سَجَدَ، فَلَمَّا رَفَعَ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَلَمَّا سَجَدَ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَلَمَّا رَفَعَ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ اسْتَقْبَلَ قَائِمًا مَعَ التَّكْبِيرِ، فَلَمَّا قَامَ مِنَ الثِّنْتَيْنِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ ، فَلَمَّا سَلَّمَ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
نعیم مجمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“ پڑھی، پھر سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی یہاں تک کہ جب انہوں نے ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] پڑھ لیا تو «آمِينَ» ”آمین“ کہا اور لوگوں نے بھی «آمِينَ» ”آمین“ کہا؛ جب وہ رکوع میں گئے تو انہوں نے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا، جب انہوں نے اپنا سر اٹھایا تو «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی پکار سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہا، پھر انہوں نے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا، پھر جب وہ سجدے میں گئے تو انہوں نے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا اور پھر سر اٹھایا تو «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا، پھر جب وہ (دوسرے) سجدے میں گئے تو «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا اور پھر سر اٹھایا تو «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا، پھر وہ تکبیر کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہو گئے۔ جب وہ دو رکعت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوئے تو انہوں نے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا، پھر انہوں نے سلام پھیرا تو یہ کہا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! میں تم میں سے سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 392، وابن الجارود فى "المنتقى"، 205، 214، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 499، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1766، 1767، 1797، 1801، 1806، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 817، وأبو داود فى (سننه) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى (جامعه) برقم: 254، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1283 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 853، 860، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1136، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6272» «رقم طبعة با وزير 1794»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «التعليق على ابن خزيمة» (499). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، خالد بن يزيد: هو الجمحي، أبو عبد الرحمن المصري، ونُعيم المُجمر: هو نعيم بن عبد الله المدني.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں