🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
394. باب موت الأولاد
اولاد کی موت کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1853 (کل: 24 مقامات، 13 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1853، 1859
صحیح بخاری: 1381
سنن نسائی: 1874، 1875
سنن ابن ماجہ: 1605
معجم صغیر للطبرانی : 357
مسند احمد: 12535، 27113، 27429
مصنف ابن ابی شیبہ: 12243، 12244، 12246
الجامع الكامل: 3370
السنن الكبرى للبيهقي: 7139
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5709، 5776، 5781
المعجم الکبیر للطبرانی: 10202، 19159، 20940
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 785
المعجم الاوسط: 5716، 7182
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1853
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَوْجَبَ ذُو الثَّلَاثَةِ. قَالَ مُعَاذٌ: قُلْتُ: وَذُو الِاثْنَيْنِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَذُو الِاثْنَيْنِ. قَالَ: يَعْنِي مَنْ قَدَّمَ بَيْنَ يَدَيْهِ ثَلَاثَةً مِنْ وَلَدِهِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ.
وَرَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَالْحَارِثُ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُمْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتَهِ إِيَّاهُمَا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاثْنَانِ؟ قَالَ: وَاثْنَانِ. قَالُوا: وَوَاحِدٌ؟ قَالَ: وَوَاحِدٌ. ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ السِّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّهُ بِسُرُرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْهُ".
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
وَالسُّرُرُ: بِسِينٍ مُهْمَلَةٍ وَرَاءٍ مُحَرَّكًا هُوَ مَا تَقْطَعُهُ الْقَابِلَةُ، وَمَا بَقِيَ بَعْدَ الْقَطْعِ فَهُوَ السُّرَّةُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کے تین بچے (فوت ہوئے) اس نے (جنت) واجب کر لی۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اور جس کے دو بچے فوت ہوئے ہوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور جس کے دو بچے فوت ہوئے ہوں (اس کے لیے بھی یہی اجر ہے)۔“ راوی کا بیان ہے کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کے تین بچے اس کی زندگی میں وفات پا جائیں؛ اسے ابو داؤد طیالسی اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے ایک ہی جیسے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔ جبکہ مسدد، عبد بن حمید، حارث اور احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس مسلمان جوڑے کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان دونوں پر اپنی رحمت و فضل کی بدولت انہیں ضرور جنت میں داخل فرمائے گا۔“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور اگر دو بچے ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اگر دو ہوں (تب بھی یہی اجر ہے)۔“ انہوں نے عرض کیا: اور اگر ایک بچہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اگر ایک (بچہ فوت ہوا) ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یقیناً ساقط ہو جانے والا (ناتمام) بچہ بھی اپنی ماں کو اپنی نال کے ذریعے جنت کی طرف کھینچ لے جائے گا، بشرطیکہ اس نے (اس صدمے پر صبر کر کے) ثواب کی نیت کی ہو۔“ اسے ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ عبارت کے آخر میں فنی وضاحت کے طور پر 'السُّرُر' (سین مہملہ اور را کے فتحہ کے ساتھ) سے مراد وہ نال ہے جسے دائی پیدائش کے وقت کاٹتی ہے، اور اس کاٹنے کے بعد جو حصہ باقی رہ جاتا ہے اسے 'سُرّہ' (ناف) کہا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1853]
تخریج الحدیث: «الطيالسي: شعبة عن قيس بن مسلم عن أبي رملة عن عبيد الله بن مسلم عن معاذ (وكذا أحمد)؛ أبو رملة الأزدي: مجهول؛ والحديث صحيح بشواهده»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1609، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21585، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3383، 3384»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة أبي رملة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1381
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنَ النَّاسِ مُسْلِمٌ يَمُوتُ , لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ".
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا ‘ ان سے عبدالعزیز بن صہیب نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس مسلمان کے بھی تین نابالغ بچے مر جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحمت سے جو ان بچوں پر کرے گا ‘ ان کو بہشت میں لے جائے گا۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1381]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سے جس کسی مسلمان کے تین بچے مرجائیں جو بلوغت کو نہ پہنچے ہوں تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا اور ایسا محض اس کی خاص رحمت کی بنا پر ہوگا جو وہ ان پر کرے گا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1381]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1874
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُتَوَفَّى لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ".
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کے بھی تین نابالغ بچے مر جائیں، تو اللہ تعالیٰ اسے ان پر اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کرے گا“۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1874]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کے تین نابالغ بچے فوت ہو جائیں (پھر وہ ان پر صبر کرے) تو اللہ تعالیٰ ان (بچوں) پر اپنی رحمت زیادہ ہونے کے باعث اس (مسلمان) کو جنت میں داخل فرمائے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1874]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجنائز 6 (1248)، 91 (1381)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 57 (1605)، (تحفة الأشراف: 1036)، مسند احمد 3/152 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1875
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ، قُلْتُ: حَدِّثْنِي، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ بَيْنَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُمَا بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ".
صعصعہ بن معاویہ کہتے ہیں کہ میں ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے کہا: مجھ سے حدیث بیان کیجئے تو انہوں کہا: اچھا سنو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جس مسلمان ماں باپ کی بھی تین نابالغ اولاد مر جائیں تو اللہ تعالیٰ ان کو ان پر اپنی رحمت کے فضل سے بخش دیتا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1875]
حضرت صعصعہ بن معاویہ رحمہ اللہ نے کہا: میں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملا اور عرض کیا: مجھے کوئی حدیث بیان فرمائیں! انہوں نے فرمایا: اچھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی دو مسلمان (ماں، باپ) ہوں اور ان کے تین نابالغ بچے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان (بچوں) پر اپنی رحمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان دونوں (والدین) کے گناہ بھی معاف فرما دے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1875]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 11923)، مسند احمد 5/151، 153، 159، 164، سنن الدارمی/الجہاد 13 (2447) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1605
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَعْنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يُتَوَفَّى لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَةِ اللَّهِ إِيَّاهُمْ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان مرد و عورت کے تین بچے (بلوغت سے پہلے) مر جائیں، تو اللہ تعالیٰ ایسے والدین اور بچوں کو اپنی رحمت سے جنت میں داخل کرے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1605]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جن دو مسلمانوں (میاں بیوی) کے تین بچے فوت ہو جائیں جو گناہ کی عمر کو نہ پہنچے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان پر رحمت کر کے انہیں جنت میں داخل کر دے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1605]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الجنائز 6 (1248)، 91 (1381)، سنن النسائی/الجنائز 25 (1874)، (تحفة الأشراف: 1036)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/152) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 357
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ الدَّقِيقِيُّ التُّسْتَرِيُّ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَحْرٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضَّبِّيُّ هُوَ الْمَدَائِنِيُّ ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ حَمْزَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا مِنَ الْحِنْثِ، إِلا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حُرَّةَ، حَمْزَةَ، إِلا سَلامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضَّبِّيُّ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جن دو مسلمان خاوند بیوی کے تین بچے فوت ہو جائیں جو ابھی بلوغت کو نہ پہنچے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان کو اپنے فضل اور رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الجنائز و ذكر الموت/حدیث: 357]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2940، 4643، 4644، 4645، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2453، 2454، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1873، 3185، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2014، 4379، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2447، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18636، 18637، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21736، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1644، 1645، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 962، 1366، والطبراني فى «الصغير» برقم: 895»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12535
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ النُّمَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَمُوتُ لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنْ وَلَدِهِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ، إِلَّا أَدْخَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَبَوَيْهِ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ مسلمان آدمی جس کے تین نابالغ بچے فوت ہوگئے ہوں، اللہ ان بچوں کے ماں باپ کو اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخلہ عطاء فرمائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12535]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1248، وهذا إسناد رجاله ثقات رجال الشيخين غیر عبدالملک النمیري، فلم نتبینه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27113
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ يَعْنِي ابْنَ حَكِيمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ بِنْتِ مِلْحَانَ وَهِيَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: " مَا مِنَ امْرَأَيْنِ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ، إِلَّا أَدْخَلَهُمْ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ" .
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مسلمان آدمی جس کے تین نابالغ بچے فوت ہو گئے ہوں، اللہ ان بچوں کے ماں باپ کو اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخلہ عطاء فرمائے گا۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27113]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عمرو الأنصاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27429
حَدَّثَنَا يَعْلَى , وَمُحَمَّدٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ , عَنْ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ , عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ بِنْتِ مِلْحَانَ وَهِيَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ مُحَمَّدٌ: أَخْبَرَتْهُ , قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ , إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ" , قَالَهَا ثَلَاثًا , قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَاثْنَانِ؟ قَالَ:" وَاثْنَانِ" .
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مسلمان آدمی جس کے تین نابالغ بچے فوت ہو گئے ہوں، اللہ ان بچوں کے ماں باپ کو اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخلہ عطاء فرمائے گا“، کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ! اگر دو ہوں تو؟ فرمایا: ”دو ہوں تب بھی یہی حکم ہے۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27429]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عمرو الأنصاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12003 ترقیم الشثری: -- 12243
حدثنا ابو اسامة ، عن عبد الرحمن بن يزيد ، حدثنا القاسم ، عن ابي امامة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ما من مؤمنين يموت لهما ثلاثة من اولاد لم يبلغوا الحنث إلا ادخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن)، وانظر: المطالب العالية (٧٨٥).
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [هـ]: (أولاد).
(٤) ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن بن زيد.

حضرت ابو امامہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن مسلمان والدین کے تین چھوٹے نابالغ بچے فوت ہوچکے ہوں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے فضل سے ان کو (والدین کو) جنت میں داخل فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12243]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 785، ترقيم محمد عوامة: 12003»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں