🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
409. باب في الصلاة على من عليه دين
مقروض کی نمازِ جنازہ کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1912 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1912
صحیح بخاری: 2295
سنن دارقطنی: 2984
الجامع الكامل: 5527
السنن الكبرى للبيهقي: 11399
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4213
المعجم الاوسط: 2491
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1912
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "حَضَرْتُ جِنَازَةً فِيهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا وُضِعَتْ سَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَعَدَلَ عَنْهَا وَقَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ. فَلَمَّا رَآهُ عَلِيٌّ قَفَا قَفَا، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بَرِئَ مِنْ دَيْنِهِ، أَنَا ضَامِنٌ لِمَا عَلَيْهِ. فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ انْصَرَفَ. فَقَالَ: يَا عَلِيٌّ، جَزَاكَ اللَّهُ وَالْإِسْلَامُ خَيْرًا، فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ، لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَقْضِي عَنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ دَيْنَهُ إِلَّا فَكَّ اللَّهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِعَلِيٍّ خَاصَّةً؟ قَالَ: لَا، بَلْ لِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ”میں ایک ایسے جنازے میں حاضر ہوا جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، جب میت (نماز کے لیے) رکھی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا اس پر کوئی قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس (کی نمازِ جنازہ پڑھانے) سے کنارہ کش ہو گئے اور فرمایا: ”تم اپنے ساتھی پر نماز پڑھ لو۔“ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ صورتِ حال دیکھی تو وہ پیچھے پیچھے آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! یہ اپنے قرض سے سبکدوش ہوا، اس کے ذمہ جو کچھ واجب الادا ہے میں اس کا ضامن ہوں“، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی، پھر فارغ ہو کر ارشاد فرمایا: «يَا عَلِيُّ، جَزَاكَ اللَّهُ وَالْإِسْلَامُ خَيْرًا، فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ» ”اے علی! اللہ تعالیٰ اور اسلام تمہیں جزائے خیر عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہاری جان کو (مواخذے سے) آزاد فرمائے جیسے تم نے اپنے مسلمان بھائی کی جان خلاصی کرائی، کوئی بھی بندہ ایسا نہیں ہے جو اپنے مسلمان بھائی کا قرض ادا کر دے مگر اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی جان کو (دوزخ یا حساب سے) آزادی عطا فرمائے گا۔“ تب ایک انصاری شخص کھڑا ہوا اور عرض گزار ہوا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ فضیلت خاص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے ہے۔“ امام عبد بن حمید نے اسے روایت کیا ہے، تاہم عطیہ عوفی کے ضعف کی بنا پر اس کی سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1912]
تخریج الحدیث: «رواه عبد بن حميد بسند ضعيف؛ لضعف عطية العوفي»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2295
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: هَلْ عَلَيْهِ مِنْ دَيْنٍ؟ قَالُوا: لَا، فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ أُخْرَى، فَقَالَ: هَلْ عَلَيْهِ مِنْ دَيْنٍ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ.
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی عبید نے، ان سے سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں نماز پڑھنے کے لیے کسی کا جنازہ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا۔ کیا اس میت پر کسی کا قرض تھا؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھا دی۔ پھر ایک اور جنازہ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا، میت پر کسی کا قرض تھا؟ لوگوں نے کہا کہ ہاں تھا۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ پھر اپنے ساتھی کی تم ہی نماز پڑھ لو۔ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ان کا قرض میں ادا کر دوں گا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ [صحيح البخاري/كتاب الكفالة/حدیث: 2295]
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس پر نمازِ جنازہ پڑھیں۔ آپ نے پوچھا: ”کیا اس پر قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: نہیں۔ تو آپ نے اس پر نمازِ جنازہ پڑھی۔ پھر ایک اور جنازہ لایا گیا تو آپ نے پوچھا: ”کیا اس پر قرض ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو۔“ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس کا قرض اپنے ذمہ لیتا ہوں۔ تب آپ نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الكفالة/حدیث: 2295]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2952 ترقیم الرسالہ : -- 2984
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ السَّكُونِيُّ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا أُتِيَ بِالْجِنَازَةِ لَمْ يَسْئَلْ عَنْ شَيْءٍ مِنْ عَمَلِ الرَّجُلِ وَيَسْأَلُ عَنْ دَيْنِهِ، فَإِنْ قِيلَ: عَلَيْهِ دَيْنٌ كَفَّ عَنِ الصَّلاةِ عَلَيْهِ، وَإِنْ قِيلَ: لَيْسَ عَلَيْهِ دَيْنٌ صَلَّى عَلَيْهِ، فَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَلَمَّا قَامَ لِيُكَبِّرَ سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ: هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟، قَالُوا: دِينَارَانِ، فَعَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ، وَقَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ، فَقَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَرِئَ مِنْهُمَا، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ إِلا وَهُوَ مُرْتَهَنٌ بِدَيْنِهِ، وَمَنْ فَكَّ رِهَانَ مَيِّتٍ فَكَّ اللَّهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هَذَا لِعَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ خَاصَّةً أَمْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً؟، فَقَالَ: بَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی جنازہ لایا جاتا، تو آپ اس کے اعمال کے بارے میں سوال نہیں کرتے تھے، صرف آپ اس کے قرض کے بارے میں سوال کرتے تھے، اگر یہ بتایا جاتا کہ اس کے ذمے کوئی قرض لازم ہے، تو آپ اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کرتے تھے اور اگر بتایا جاتا کہ اس کے ذمے کوئی قرض لازم نہیں ہے، تو آپ اس کی نماز جنازہ ادا کر لیتے تھے، ایک مرتبہ جنازہ لایا گیا، جب آپ اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، تو آپ نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: ”کیا تمہارے ساتھی کے ذمے کوئی قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: ”دو دینار ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے مڑ گئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ان دونوں کی ادائیگی میرے ذمے ہے، یہ شخص ان دونوں سے بری ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے، آپ نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، پھر آپ نے سیدنا علی بن ابوطالب سے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے اور تمہیں پریشانی سے اسی طرح نجات عطا کرے، جس طرح تم نے اپنے بھائی کی پریشانی کو ختم کیا ہے، جو بھی شخص فوت ہو جاتا ہے اور اس کے ذمے قرض ہوتا ہے، تو وہ اس قرض کے عوض میں گروی رکھا جاتا ہے اور جو شخص کسی میت کے قرض کی پریشانی کو ختم کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی پریشانی کو ختم کرے گا۔“ تو کسی صاحب نے عرض کی: ”یہ بطور خاص سیدنا علی کے لیے حکم ہے یا تمام مسلمانوں کے لیے؟“ آپ نے فرمایا: ”بلکہ یہ تمام مسلمانوں کے لیے ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2984]
ترقیم العلمیہ: 2952
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11517، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2984»
«قال ابن الملقن: بإسناد ضعيف فيه عطاء بن عجلان وهو ضعيف، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (6 / 711)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5527
5527. عن سلمة بن الأكوع أن النبي صلى الله عليه وسلم أتي بجنازة ليصلي عليها، فقال: هل عليه من دين؟ قالوا: لا. فصلى عليه، ثم أتي بجنازة أخرى، فقال: هل عليه من دين؟ قالوا: نعم. قال: صلوا على صاحبكم قال أبو قتادة: علي دينه يا رسول الله، فصلى عليه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الكفالة (2295) عن أبي عاصم، عن يزيد بن أبي عبيد، عن سلمة بن الأكوع فذكره. سبق ذكره وما في معناه في الجنائز.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11399
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدْآبَاذِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ الزُّبَيْدِيُّ الْحِمْصِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِجِنَازَةٍ لَمْ يَسْأَلْ عَنْ شَيْءٍ مِنْ عَمَلِ الرَّجُلِ إِلَّا أَنْ يَسْأَلَ عَنْ دَيْنِهِ، فَإِنْ قِيلَ عَلَيْهِ دَيْنٌ كَفَّ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ، وَإِنْ قِيلَ: لَيْسَ عَلَيْهِ دَيْنٌ صَلَّى عَلَيْهِ، فَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَلَمَّا قَامَ سَأَلَ أَصْحَابَهُ:" هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ مِنْ دَيْنٍ؟" قَالُوا: عَلَيْهِ دِينَارَانِ دَيْنٌ، فَعَدَلَ عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، هُمَا عَلَيَّ، بَرِئَ مِنْهُمَا، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" يَا عَلِيُّ، جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا، فَكَّ اللهُ رِهَانَكَ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ إِلَّا وَهُوَ مُرْتَهَنٌ بِدَيْنِهِ، فَمَنْ فَكَّ رِهَانَ مَيِّتٍ فَكَّ اللهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هَذَا لِعَلِيٍّ خَاصَّةً أَمْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً؟ فَقَالَ:" لَا، بَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً" عَطَاءُ بْنُ عَجْلَانَ ضَعِيفٌ، وَالرِّوَايَاتُ فِي تَحَمُّلِ أَبِي قَتَادَةَ دَيْنَ الْمَيِّتِ أَصَحُّ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی جنازہ لایا جاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں صرف یہ سوال کرتے: ”کیا یہ مقروض تو نہیں تھا؟“ پس اگر کہا جاتا: ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ پڑھانے سے رک جاتے۔ اگر کہا جاتا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ پڑھا دیتے۔ پس ایک جنازہ لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور اس کے ساتھیوں سے پوچھا: ”کیا تمہارے اس بھائی پر قرض تو نہیں تھا؟“ انہوں نے کہا: اس پر دو دینار قرض کے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیچھے ہٹ گئے اور فرمایا: ”تم اس کی نمازِ جنازہ پڑھ لو۔“ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ دونوں میرے ذمہ ہیں اور یہ میت اس سے بری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور نمازِ جنازہ پڑھائی اور فرمایا: ”اے علی! اللہ تجھے بہتر جزا دے۔ اللہ تعالیٰ تیرا بوجھ ہلکا کرے جس طرح تو نے اپنے بھائی کا قرض والا بوجھ ہلکا کیا ہے۔ جو کوئی فوت ہو اور اس پر قرض ہو تو وہ اس قرض کے ساتھ گروی رکھ دیا جاتا ہے۔ پس جس نے کسی میت کا قرض اتارا، اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے دن بوجھ اتاریں گے۔“ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیا یہ علی (رضی اللہ عنہ) کے لیے خاص ہے یا مسلمانوں کے لیے عام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔“
عطاء بن عجلان ضعیف ہے، اور میت کا قرض سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کے اپنے ذمہ لینے والی روایات زیادہ صحیح ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحوالة/حدیث: 11399]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4213
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: أُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟"، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، فَقَالَ رَجُلٌ: هُوَ عَلَيَّ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک جنازہ لایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے ساتھی کے ذمہ کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو ایک صاحب نے عرض کی: (وہ قرض) میرے ذمہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ پڑھائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4213]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2593، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2512»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2491
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ I "، فَقَالَ رَجُلٌ: هُوَ عَلَيَّ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضِرِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ .
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جنازہ لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارے ساتھی پر قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو۔“ اس پر ایک آدمی نے کہا: اس کا قرض میرے ذمے ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو النضر سے عبداللہ بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2491]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله العمري وفيه كلام وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 40» »
«قال البيهقي: الروايات في تحمل أبي قتادة دين الميت أصح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 6، ص 712» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3058، 3059، 3060، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1959 / 1، 4706 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2098، 6245، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1069، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2635، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2407، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22979، 23011، 23012، 23025، 23097، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 190، 191، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15258، 15259، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12141، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4146»

الحكم على الحديث:
فيه عبد الله العمري وفيه كلام، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں