🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. باب فضل الصدقة والحث عليها وإن قلت وغير ذلك فيه حديث حذيفة، وتقدم في كتاب الجنائز في باب من ختم له بخير صنيع، وحديث عمران بن الحصين، وسيأتي في كتاب النذور، وحديث أنس وسيأتي في باب صلة الرحم
صدقے کی فضیلت اور اس کی ترغیب اگرچہ تھوڑا ہو، وغیرہ — اس میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب الجنائز کے باب «جس کا خاتمہ اچھے عمل پر ہو» میں گزر چکی، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث جو کتاب النذور میں آئے گی، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث جو باب «صلہ رحمی» میں آئے گی۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2125 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2125
مشکوۃ المصابیح: 1938
مسند احمد: 8702
الفتح الربانی: 3595
الجامع الكامل: 4076
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2125
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ "أَنَّ أَبَا ذَرٍّ جَلَسَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ مِثْلَ حَدِيثٍ قَبْلَهُ فِيهِ: "قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، (فَالصَّدَقَةُ) ؟ قَالَ: أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ: جُهْدُ مُقِلٍّ أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". رَوَاهُ إِسْحَاقُ، وَتَقَدَّمَ بِطُرُقِهِ فِي الْعِلْمِ فِي بَابِ حُسْنِ السُّؤَالِ. وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ، وَتَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسِ مبارک میں حاضر ہوئے، پھر انہوں نے سابقہ حدیث کی طرح مکمل واقعہ ذکر کیا جس میں یہ ہے کہ ”میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! صدقہ (کا کیا اجر و مرتبہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کئی گنا بڑھا چڑھا کر دیا جانے والا عمل ہے اور اللہ کے ہاں اس سے بھی زیادہ اضافہ موجود ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کم مال والے کی اپنی محنت و مشقت کی کمائی سے دیا گیا صدقہ، یا وہ صدقہ جو کسی محتاج کو انتہائی رازداری کے ساتھ دیا جائے۔““ اس حدیث کو امام اسحاق نے روایت کیا ہے، اور اس کی دیگر اسناد کتاب العلم کے ’باب حسن السوال‘ میں گزر چکی ہیں، نیز سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) بھی موجود ہے جو کتاب الایمان میں بیان ہو چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2125]
تخریج الحدیث: «ذكر المتن مختصرا ( «فذكر الحديث مثل حديث قبله» ) وعزاه لإسحاق، وقال: تقدم بطرقه في العلم، باب حسن السؤال؛ فالحكم في موضعه المتقدم.»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 5507، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21036، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 726، 13806، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 953»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، لا إسناد في هذا الموضع؛ أحال المصنف على طرقه المتقدمة في كتاب العلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1938
الْفَصْلُ الثَّانِي 1938 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ  ؟ قَالَ:"جُهْدُ الْمُقِلِّ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”غریب آدمی کا محنت کی کمائی سے صدقہ کرنا، اور اپنے زیرِ کفالت افراد سے آغاز کرنا۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1938]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1677)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8702
حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " جُهْدُ الْمُقِلِّ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ! کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مالی طور پر قلت کے شکار آدمی کا محنت کرکے صدقہ نکالنا (سب سے افضل ہے) اور (یاد رکھو) صدقہ میں ابتداء ان لوگوں سے کرو جو تمہاری ذمہ داری میں ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8702]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3595
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ( (جُهْدُ الْمُقِلِّ وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں: میں نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول! کونسا صدقہ سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کم سرمائے والے آدمی کی محنت کا صدقہ افضل ہے اور جن افراد کی کفالت کا توذمہ دار ہے، (مال خرچ کرنے کے سلسلے میں) ان کے ساتھ ابتدا کیا کر۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3595]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ اخرجه ابوداود: 1677، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8702 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8687»
وضاحت: فوائد: … ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اَلَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیَاۃَ لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا} (سورۂ ملک: ۲) یعنی: ”اس اللہ) نے موت و حیات کا (نظام) پیدا کیا تاکہ تم (انسانوں) کو آزمائے کہ تم میں کون ہے جو اچھے عمل کرے گا۔“
بڑی شاندار حدیث ِ مبارکہ: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((سَبَقَ دِرْھَمٌ مِائَۃَ اَلْفِ دِرْھَمٍ۔)) قَالُوْا: وَکَیْفَ؟ قَالَ: ((لِرَجُلٍ دِرْہَمَانِ تَصَدَّقَ بِاَحَدِھِمَا وَانْطَلَقَ رَجُلٌ اِلٰی عَرْضِ مَالٍ فَأَخَذَ مِنْہُ مِائَۃَ اَلْفِ دِرْھَمٍ فَتَصَدَّقَ بِہٖ۔)) … ایک درہم، ایک لاکھ درہم سے سبقت لے گیا۔“ صحابہ نے پوچھا: وہ کیسے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی کے پاس دو درہم تھے، اس نے ایک درہم صدقہ کر دیا اور ایک آدمی اپنے بڑی مقدار والے مال کی طرف گیا اور اس میں سے ایک لاکھ درہم صدقہ کیا۔“ (نسائی: ۲۵۲۷) دراصل اللہ تعالیٰ کی قدردان نگاہ سب سے پہلے عمل کے حسن پر پڑتی ہے اور پھر عمل کی کثرت پر، ایک غریب آدمی نے محنت و مشقت کر کے معمولی مقدار میں مال و دولت اکٹھا کیا اور بمشکل اپنے اخراجات پورے کر کے اس کی انتہائی معمولی مقدار اللہ تعالیٰ کے راستے میں اس تڑپ سے خرچ کی کہ اس کا نام بھی صدقہ کرنے والوں کی فہرست میں آجائے۔ ایسے آدمی کے عمل کی قدر بہرحال ایک امیر زادے کے عمل سے زیادہ ہے، جو نعمتوں کی فراوانیوں کے ماحول میں پالاپوسا گیا ہو اور وہ اپنی آمدن کا کچھ حصہ اللہ تعالیٰکے راستے میں خرچ کر دے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ اخرجه ابوداود: 1677
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4076
4076. عن أبي هريرة، قال: يا رسول الله، أيّ الصّدقة أفضل؟ قال: جُهْدُ المُقِلِّ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1677) من طرق عن اللّيث، عن أبي الزّبير، عن يحيى بن جعدة، عن أبي هريرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں