الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
477. باب إجابة دعوة الصائم وما يدعو به الصائم لمن أفطر عنده وما لله عند كل فطر من عتقاء من النار
روزے دار کی دعا کی قبولیت، روزے دار جس کے ہاں افطار کرے اس کے لیے کیا دعا کرے، اور ہر افطار کے وقت اللہ کی طرف سے جہنم سے آزاد کیے جانے والوں کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2293 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2293
سنن ابن ماجہ: 1746
حدیث نمبر: 2293
وَرُوِيَ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: "يَا عَلِيُّ، فَإِذَا كُنْتَ صَائِمًا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَقُلْ بَعْدَ إِفْطَارِكَ: اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ، يُكْتَبُ لَكَ مِثْلُ مَنْ كَانَ صَائِمًا مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْءٌ..." الْحَدِيثَ. وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي وَصِيَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! جب تم ماہِ رمضان میں روزے سے ہو تو افطار کے بعد یہ دعا پڑھا کرو: «اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ» ”اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے روزہ رکھا، اور تجھ ہی پر بھروسہ کیا، اور تیرے ہی عطا کردہ رزق پر افطار کیا“، تو تمہارے لیے (اس دن کے) تمام روزہ داروں کے اجر کے برابر ثواب لکھ دیا جائے گا بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کچھ بھی کمی کی جائے...“، یہ روایت اپنی مکمل تفصیل کے ساتھ آگے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کی گئی وصیت کے بیان میں آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2293]
تخریج الحدیث: «إحالة؛ وإسناد الحارث (المطالب ١٠٧٤) فيه حماد بن عمرو النصيبي متروك، والسري بن خالد لا يعرف، مع الإرسال»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، لا إسناد في هذا الموضع؛ وسيأتي في وصية النبي ﷺ لعلي، وإسناده عند الحارث ضعيف جدًا
حدیث نمبر: 1746
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَخَالِي يَعْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ كُلُّهُمْ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِمْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا".
زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی کسی روزہ دار کو افطار کرا دے تو اس کو روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا، اور روزہ دار کے ثواب میں سے کوئی کمی نہیں ہو گی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1746]
حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے روزے دار کا روزہ افطار کرایا، اسے اس (روزے داروں) کے برابر ثواب ملے گا، لیکن ان کے ثواب میں کچھ کمی نہیں ہو گی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1746]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصوم 82 (807)، (تحفة الأشراف: 3760)، (4/114، 116، 5/192) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: سبحان اللہ، روزہ دار کا روزہ افطار کرانا، اس میں بھی روزے کے برابر ثواب ہے، دوسری روایت میں ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہر شخص میں اتنی استعداد کہاں ہوتی ہے کہ روزہ دار کا روزہ افطار کرائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ثواب اس کو بھی ملے گا جو روزہ دار کا روزہ دودھ ملے ہوئے ایک گھونٹ پانی سے کھلوا دے، یا ایک کھجور، یا ایک گھونٹ پانی سے کھلوا دے، اور جو کوئی روزہ دار کو پیٹ بھر کے کھلا دے اس کو تو اللہ تعالی میرے حوض سے ایک گھونٹ پلائے گا، اس کے بعد وہ پیاسا نہ ہو گا یہاں تک کہ جنت میں داخل ہو گا“ (سنن بیہقی)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح