الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
948. باب ما جاء في الحجامة وكسب الحجام
پچھنے لگوانے اور پچھنے لگانے والے کی کمائی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3887 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3887
شمائل ترمذی: 362
مصنف ابن ابی شیبہ: 22268
حدیث نمبر: 3887
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ وَمُسَدَّدٌ: أَبَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ [عَنْ] سُلَيْمَانَ ابْنِ قَيْسٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَى أَبِي طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ وَقَالَ: كَمْ [خَرَاجُكَ] ؟ قَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ. فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا".
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر طلب فرمایا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”تین صاع۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے مالک سے کہہ کر) ان کے خراج میں سے ایک صاع کم کروا دیا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطب/حدیث: 3887]
تخریج الحدیث: «أبو عوانة وأبو بشر جعفر بن إياس ثقتان؛ سليمان بن قيس اليشكري: ثقة؛ وأبو بشر يروي عنه من صحيفته ولم يسمع منه (من الحفظ)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات؛ إلا أن أبا بشر لم يسمع من سليمان بن قيس اليشكري وإنما يحدث من صحيفته، وأصل قصة أبي طيبة في الصحيحين من حديث أنس
حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا حَجَّامًا فَحَجَمَهُ وَسَأَلَهُ: «كَمْ خَرَاجُكَ؟» فَقَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ، فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا وَأَعْطَاهُ أَجْرَهُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگانے والے کو بلایا اور سینگی لگوائی اور اس سے پوچھا کہ تیرا روزانہ کا محصول (ٹیکس) کتنا ہے؟ تو اس نے عرض کیا: تین صاع، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع کم کروا دیا اور اس کو مزدوری بھی عطا کر دی۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى حجامة رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: { «حسن» }:
اس روایت کی سند محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ (ضعیف عند الجمہور) کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن مسند احمد (353/3) میں اس کا ایک صحیح شاہد ہے، جس کے ساتھ یہ حسن یا صحیح ہے۔ نیز دیکھئے حدیث سابق: 359
اس روایت کی سند محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ (ضعیف عند الجمہور) کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن مسند احمد (353/3) میں اس کا ایک صحیح شاہد ہے، جس کے ساتھ یہ حسن یا صحیح ہے۔ نیز دیکھئے حدیث سابق: 359
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
ترقیم عوامۃ: 21380 ترقیم الشثری: -- 22268
حدثنا علي بن مسهر ، عن ابن ابي ليلى ، عن نافع ، عن ابن عمر ان ابا طيبة حجم النبي صلى الله عليه وسلم فساله: كم خراجك؟ قال: ثلاثة آصع. قال: فوضع عنه من خراجه صاعا، واعطاه اجره.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (و).
(٢) في [ز]: (وسأله).
(٣) في [أ، ح]: (ثلاث).
(٤) في [أ، هـ]: (أجرًا).
(٥) ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف، أخرجه أبو يعلى في معجم شيوخه (٣٢٢)، والترمذي في الشمائل (٣٦٣)، والخطيب (٤/ ٢٧٩).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ابو طیبہ نامی حجام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور اس سے پوچھا تیرا خراج (مالکوں کو دی جانے والی مقررہ رقم) کتنا ہے؟ اس نے عرض کیا تین صاع۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خراج میں سے ایک صاع کم کروا دیا اور اس کو اس کی اجرت عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22268]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف .»
«أخرجه الترمذي فى «الشمائل» برقم: 363، ترقيم محمد عوامة: 21380»
«أخرجه الترمذي فى «الشمائل» برقم: 363، ترقيم محمد عوامة: 21380»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف