🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1013. باب ما جاء في حلية الذهب للنساء
عورتوں کے لیے سونے کے زیور کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4097 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4097
مسند احمد: 26639، 26734
الفتح الربانی: 8004
الجامع الكامل: 14426
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8695
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6866
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4097
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، ثَنَا [مَعْمَرُ] بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، ثَنَا خُصَيْفٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ، وَالشُّرْبِ فِي آنِيَةِ (الذَّهَبِ) وَالْفِضَّةِ، وَعَنِ الْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، شَيْءٌ ذَفِيفٌ مِنْ ذَهَبٍ يُرْبَطُ بِهِ الْمَسْكُ. قَالَ: اجْعَلِيهِ فِضَّةً وَصَفِّرِيهِ - يَعْنِي: بِزَعْفَرَانٍ".
قَالَ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "لَمَّا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ [قُلْنَا] : يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا نَرْبُطُ الْمِسْكَ [بِالذَّهَبِ؟] قَالَ: أَفَلَا [تَرْبُطُونَهُ] بِفِضَّةٍ ثُمَّ تُلَطِّخُونَهُ بِزَعْفَرَانٍ فَيَكُونُ مِثْلَ الذَّهَبِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خُصَيْفٍ (ح)
وَمَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ، حَدَّثَنِي خُصَيْفٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ - وَقَالَ مَرْوَانُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: "لَمَّا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُؤَمَّلٍ الْهَدَادِيُّ ، ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ [أَبِي] زِيَادٍ الصَّائِغُ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيَّ سُوَارٌ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ: أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ هَذَا وَأَحْسَنُ؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: تَجْعَلِينَهُ وَرِقًا ثُمَّ تُخَلِّقِينَهَا، فَيَكُونُ كَأَنَّهُ ذَهَبٌ".
قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ رَوَاهُ بِهَذَا السَّنَدِ إِلَّا صَالِحٌ.
قُلْتُ: (وَهُوَ ضَعِيفٌ لَاسِيَّمَا فِي الزُّهْرِيِّ) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اور سونے کے لباس، سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینے اور سرخ زین پوش (میثرہ) کے استعمال سے منع فرمایا“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سونے کی معمولی سی چیز جس سے مشک (کی تھیلی) کو باندھا جاتا ہے (اس کا کیا حکم ہے)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے چاندی کا بنا لیا کرو اور اسے زعفران سے زرد کر لیا کرو۔“ ایک دوسری روایت میں ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے استعمال سے منع فرمایا تو ”ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم مشک کو سونے (کی تار) سے نہ باندھیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے چاندی سے کیوں نہیں باندھتیں؟ پھر اسے زعفران سے آلودہ کر لیا کرو تو وہ (رنگت میں) سونے جیسا ہی ہو جائے گا۔“ اسی طرح امام بزار کی روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں نے سونے کا ایک کنگن پہن رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز کی رہنمائی نہ کروں جو تمہارے لیے اس سے بہتر اور دیدہ زیب ہو؟ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور ارشاد فرمائیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے چاندی کا بنا لو اور پھر اس پر خوشبو مل لیا کرو، تو وہ بالکل سونے جیسا معلوم ہوگا۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل اور امام بزار نے روایت کیا ہے، امام بزار فرماتے ہیں کہ ہمارے علم کے مطابق اسے اس سند کے ساتھ صرف صالح بن ابی الاخضر نے روایت کیا ہے، جبکہ تحقیق یہ ہے کہ یہ راوی ضعیف ہے، بالخصوص جب وہ امام زہری سے روایت کرے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزينة/حدیث: 4097]
تخریج الحدیث: «قلت: (وهو ضعيف لاسيما في الزهري)»
«(4097/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 25383، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8681، 8682، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1412»
«(4097/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 23527، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8696»
«(4097/3) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8704»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26639
حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ أَوْ يُرْبَطُ بِهِ الْمِسْكُ , قَالَ: " اجْعَلِيهِ فِضَّةً وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ! کیا ہم تھوڑا ساسونا لے کر اس میں مشک نہ ملا لیا کریں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اسے چاندی کے ساتھ کیوں نہیں ملاتیں، پھر اسے زعفران کے ساتھ خلط ملط کرلیا کرو، جس سے وہ چاندی بھی سونے کی طرح ہو جائیگی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26639]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف خصيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26734
حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ الْمِسْكُ أَوْ تُرْبَطُ، قَالَ: " اجْعَلِيهِ فِضَّةً، وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ! کیا ہم تھوڑا سا سونا لے کر اس میں مشک نہ ملا لیا کریں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اسے چاندی کے ساتھ کیوں نہیں ملاتیں، پھر اسے زعفران کے ساتھ خلط ملط کرلیا کرو، جس سے وہ چاندی بھی سونے کی طرح ہوجائیگی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26734]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف خصيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8004
عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ أَوْ تُرْبَطُ بِهِ الْمَسْكُ قَالَ اجْعَلِيهِ فِضَّةً وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ سونے کی زنجیر سے کنگن وغیرہ باندھ لیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چاندی سے کر لو اور اس پر کچھ زعفران مل کر اس کو زرد رنگ کا بنا لو۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8004]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف خصيب بن عبد الرحمن الجزري، أخرجه النسائي: 8/ 159، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26734 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27270»
وضاحت: فوائد: … اس باب میں مذکورہ احادیث میں سے صرف (۷۹۹۳)نمبر حدیث صحیح ہے، نیز درج ذیل احادیث اور ان کی فقہ پر غور کریں:

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف خصيب بن عبد الرحمن الجزري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14426
14426- عن أنس بن مالك قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الأكل والشرب في آنية الذهب والفضة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه النسائي في الكبرى (6598) عن أحمد بن حفص بن عبد الله النيسابوري، قال: حدثني أبي، قال: حدثني إبراهيم هو ابن طهمان، عن الحجاج بن الحجاج، عن أنس بن سيرين، عن أنس بن مالك قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8695
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ أَوْ نَرْبُطُ بِهِ الْمِسْكَ؟ قَالَ:" اجْعَلِيهِ فِضَّةً وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سونے کے بارے میں دریافت کیا: کہ کیا اس کے ذریعے مشک کو باندھا جا سکتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کیا ہم اس کے ذریعے مشک کو باندھ لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے چاندی میں رکھو اور اس پر زعفران لگا دو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (28/23) اخرجه احمد فى المسند (308/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6866
«نهى عن الأكل والشرب في إناء الذهب والفضة»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6866]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن أنس. ق - حذيفة2.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں