الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1042. باب ما جاء في الأمراء
امراء کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4202 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4202
صحیح مسلم: 4802
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12158
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2395
حدیث نمبر: 4202
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ ابْنُ الْحَجَّاجِ ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، ثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ (بَعْدَهُمْ) خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا لَا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ، مَنْ أَنْكَرَ عَلَيْهِمْ بَرِئَ، وَمَنْ أَمْسَكَ يَدَهُ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ.
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا الْوَلِيدُ ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ سَلْمٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ... فَذَكَرَهُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے خلفاء ہوں گے جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہی کام کریں گے جن کا انہیں حکم دیا گیا ہے، پھر ان کے بعد ایسے خلفاء ہوں گے جو ان باتوں پر عمل کریں گے جن کا انہیں علم نہیں اور وہ کام کریں گے جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا؛ پس جس نے (ان کے غلط کاموں پر) نکیر کی وہ بری الذمہ ہو گیا اور جس نے اپنا ہاتھ روکے رکھا وہ سلامت رہا، لیکن (ہلاکت و گناہ اس کے لیے ہے) جس نے ان کے افعال پر رضامندی دکھائی اور ان کی اتباع کی۔“ اس حدیث کو امام ابن حبان نے بھی اپنی صحیح میں مختلف اسانید کے ساتھ امام اوزاعی کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4202]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 400، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6658، 6660»
الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
ترقیم عبدالباقی: 1854 ترقیم شاملہ: -- 4802
وحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ زِيَادٍ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ ضَبَّةَ بْنِ مِحْصَنٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ ذَلِكَ غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ: " فَمَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ بَرِئَ وَمَنْ كَرِهَ فَقَدْ سَلِمَ "،
حماد بن زید نے کہا: ہمیں معلیٰ بن زیاد اور ہشام نے حسن سے حدیث بیان کی، انہوں نے ضبہ بن محصن سے، انہوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سابقہ حدیث کی طرح، البتہ اس حدیث میں یہ الفاظ ہیں: ”جس نے انکار کیا، وہ بری ہو گیا اور جس نے ناپسند کیا، وہ بچ گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4802]
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آگے مذکورہ روایت اس فرق کے ساتھ ہے، اس میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے انکار کیا، وہ بری ہو گیا اور جس نے مکروہ جانا سلامت رہا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4802]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1854
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 12158
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ مَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ، مَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو گا، پھر ان کے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو وہ عمل کریں گے، جن کا ان کو علم نہیں ہو گا اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا، جو شخص انکار کرے گا وہ سلامت رہے گا، لیکن جو شخص راضی رہے گا اور (ان کی) پیروی کرے گا (اس کا معاملہ مختلف ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12158]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (400)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2395
«إنه سيكون عليكم أئمة تعرفون وتنكرون فمن أنكر فقد برئ ومن كره فقد سلم ولكن من رضي وتابع»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک عنقریب تم پر ایسے حکمران مقرر ہوں گے جن کی بعض باتیں تم پہچانو گے (شریعت کے موافق پاؤ گے) اور بعض کو ناپسند کرو گے (خلافِ شریعت پاؤ گے)۔ پس جس شخص نے (ان کے برے کاموں کا) انکار کیا وہ بری ہو گیا، اور جس نے ناپسند کیا وہ محفوظ رہا، لیکن ہلاک وہ ہوا جو (ان کے کاموں پر) راضی ہوا اور ان کی پیروی کی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2395]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت] عن أم سلمة. مختصر مسلم 1229.»
قال الشيخ الألباني: صحيح