🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1226. باب ما يوفى به من النذر
کون سی نذر پوری کی جائے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4853 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4853
سنن نسائی: 3865، 3866، 3867
سنن ابن ماجہ: 2125
مسند احمد: 26098
مسند عبداللہ بن مبارک: 188
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7547، 7548، 7549
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4853
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ " أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَسَرَهَا الْعَدُوُّ، وَقَدْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ أَصَابُوا نَاقَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَوَجَدَتْ غَفْلَةً مِنْهُمْ فَعَمَدَتْ إِلَى النَّاقَةِ فَرَكِبَتْهَا، وَجَعَلَتْ عَلَيْهَا نَذْرًا: لَئِنْ نَجَّاهَا اللَّهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، قَالَ: فَنَجَتْ، فَقَدِمَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَهَبَتْ لِتَنْحَرَهَا فَمُنِعَتْ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا جَزَيْتِهَا. ثُمَّ قَالَ: لَا نَذْرَ لِابْنِ آدَمَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى: عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هُشَيْمٍ بِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک مسلمان خاتون کو دشمن نے قیدی بنا لیا تھا، اور اس سے قبل وہ دشمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اونٹنی بھی ہنکا کر لے گئے تھے، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس خاتون نے دشمنوں کی غفلت کا موقع پایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اسی اونٹنی کا قصد کر کے اس پر سوار ہو گئیں اور یہ نذر مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اس اونٹنی کے ذریعے انہیں نجات عطا فرمائی تو وہ اسے ضرور ذبح کریں گی، چنانچہ وہ نجات پا گئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں، پھر جب وہ اسے ذبح کرنے کے لیے بڑھیں تو انہیں اس سے روک دیا گیا، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کا کیا ہی (عجیب) بدلہ دیا ہے!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے کام میں ابنِ آدم کی کوئی نذر معتبر نہیں، اور نہ ہی ایسی چیز میں نذر مانی جا سکتی ہے جس کا وہ مالک نہ ہو“۔ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، اسے امام نسائی نے السنن الکبریٰ میں یعقوب بن ابراہیم عن ہشیم کے طریق سے روایت کیا ہے، نیز امام بیہقی نے اپنی سنن میں سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث سے اس کا شاہد بھی ذکر کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النذور/حدیث: 4853]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3812، 3847، 3848، 3849، 3851، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3316، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19355، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2337، وأخرجه فتح الباري برقم: 6322، وأخرجه مسند البزار برقم: 3556، 3559، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15814، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7910، 7911، 7912، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4392، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1048، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9122»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3865
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ , قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ , عَنِ ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہوں کے کاموں) میں نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3865]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی نافرمانی والی نذر پوری نہیں کرنی چاہیے۔ ایسی نذر کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3865]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الأیمان 23 (3291)، سنن الترمذی/الأیمان1(1524)، سنن ابن ماجہ/الکفارات16(2125)، (تحفة الأشراف: 17770)، مسند احمد (6/247)، ویأتی فیما یلي: 3866-3869 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اگر کسی نے معصیت کی نذر مانی ہے تو وہ اسے پوری نہیں کرے گا البتہ اس کا کفارہ ضرور ادا کرے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3866
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ , عَنْ يُونُسَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہوں کے کاموں) میں نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3866]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی نافرمانی والی نذر معتبر نہیں اور اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3866]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3867
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہوں کے کاموں) میں نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3867]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت والی نذر پوری نہ کی جائے (بلکہ اس کا کفارہ دیا جائے) اور اس کا کفارہ قسم والا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3867]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3865 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2125
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ أَبُو طَاهِرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنْبَأَنَا يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہ) میں نذر نہیں ہے، اور ایسی نذر کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2125]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ کے کام کی کوئی نذر نہیں اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2125]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الأیمان 22 (3290، 3291)، سنن الترمذی/الایمان 2 (1524)، سنن النسائی/الأیمان 40 (3865)، (تحفة الأشراف: 17770)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأیمان 28 (6696)، 31 (6700)، موطا امام مالک/النذور4 (8)، مسند احمد (6/36، 41، 224)، سنن الدارمی/النذور 3 (2383) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26098
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ , قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ , عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ" .
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26098]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 188
أنا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ، وَكفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نافرمانی (کے کام میں) نذر نہیں ہے اور اس کا کفارہ، قسم والا کفارہ ہے۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 188]
تخریج الحدیث: «جامع ترمذي: الأیمان والنذور: 1، باب ما جاء عن النبی صلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أن لا نذر فی معصیة: 5/121، 122، 123، سنن ابوي داود، الأیمان: 19، باب من رأي علیه کفارة إذا کان فی معصیة: 3291، سنن ابن ماجة، الکفارات: 16، باب النذر فی المعصیة رقم: 2125، مسند طیالسي: 1/248، معاني الآثار، طحاوی: 3/133، مشکل الآثار، طحاوي: 3/37، تاریخ بغداد: 5/127۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7547
«لا نذر في معصية وكفارته كفارة يمين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”گناہ کے کام کی نذر معتبر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کے کفارے جیسا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7547]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم 4] عن عائشة [ن] عن عمران بن حصين. المشكاة 3435، الإرواء 2587، 2590: الطحاوي، هق، خط.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7548
«لا نذر لابن آدم فيما لا يملك ولا يمين له فيما لا يملك ولا طلاق له فيما لا يملك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کی نذر اس چیز میں معتبر نہیں جس کا وہ مالک نہیں، اس کی قسم بھی اس چیز میں معتبر نہیں جس کا وہ مالک نہیں، اور اس کی طلاق بھی اس چیز میں واقع نہیں ہوتی جس کا وہ مالک نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7548]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن ابن عمرو. الإرواء 1751.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7549
«لا نذر ولا يمين فيما لا يملك ابن آدم ولا في معصية الله ولا في قطيعة رحم،......»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کی نذر اور قسم نہ اس چیز میں معتبر ہے جس کا وہ مالک نہیں، نہ اللہ کی نافرمانی میں اور نہ قطع رحمی میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7549]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ك] عن ابن عمرو. الضعيفة 1365.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں