🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1882. باب ما جاء في الشكر
شکر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7175 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7175
الفتح الربانی: 9241
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7175
فِيهِ حَدِيثُ أَبِي زَكَرِيَّا، وَسَيَأْتِي فِي الْبَابِ بَعْدَهُ.
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ وَالرَّاوِي عَنْهُ.
اس باب میں ابو زکریا رحمہ اللہ کی حدیث بھی ہے جو عنقریب اگلے باب میں آئے گی، نیز سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا، وہ اللہ عزوجل کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا۔“ اسے امام مسدد نے ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ عطیہ عوفی اور ان سے روایت کرنے والا راوی دونوں ضعیف ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7175]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد بسند ضعيف؛ لضعف عطية العوفي والراوي عنه»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1954، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4811، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7452، وأخرجه فتح الباري برقم: 29»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9241
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے لوگوں کا شکر ادا نہیں کیا، اس نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کیا۔ [الفتح الربانی/مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها/حدیث: 9241]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابوداود: 4811، والترمذي: 1954، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7504 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7495»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ حقیقی محسِن ہے اور احسان کرنے والا آدمی مجازی محسِن ہوتا ہے، چونکہ اللہ تعالیٰ احسان کرنے کے لیے اس کو سبب بناتا ہے، اس لیے محسِنِ حقیقی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے اور محسِنِ مجازی کا بھی۔
تمام انعامات کا سرچشمہ اور منعمِ حقیقی اللہ تعالیٰ ہے، وہ اس بات کا مستحق ہے کہ ہر وقت اور ہر نعمت پر اس کا شکر ادا کیا جائے، یہی وجہ ہے کہ کھانے پینے کے بعد کی دعاؤں، سوتے اور بیدار ہوتے وقت کی دعاؤں، سواری پر سوار ہونے کی دعاؤں وغیرہ میں اللہ تعالیٰ کی تعریف کی گئی ہے۔
بسا اوقات انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے براہِ راست نعمت ملتی ہے، لیکن بعض اوقات ربّ جلیل اپنے بندوں پر انعام کرنے کے لیے اپنے بندوں کو ہی استعمال کرتے ہیں، جیسے وہ لوگ جو ہماری روزی کا سبب بنتے ہیں، ہمیں صدقہ و خیرات دیتے ہیں، ہمیں تحائف و ہدایا عطا کرتے ہیں، ہم کو دعوت دیتے ہیں، وغیرہ۔ ایسی صورت میں لوگوں کا شکر ادا کرنا بھی ضروری ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں