🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1894. باب في الاستغفار
استغفار کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7233 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7233
سنن ابن ماجہ: 3816
الادب المفرد: 621
صحیح الادب المفرد: 485
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 139
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7233
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَكْثَرَ أَنْ يَقُولَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، وَالنَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَاللَّهِ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کسی کو یہ کلمات: «أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» ”میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اسی کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“ کثرت سے ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔“ اسے عبد بن حمید اور امام نسائی نے 'عمل الیوم واللیلہ' میں روایت کیا ہے، نیز حارث بن ابی اسامہ اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں ایک دن میں ستر مرتبہ سے بھی زیادہ اللہ عزوجل سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التوبة والاستغفار/حدیث: 7233]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5948، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3259، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7734، 8288، 9515، وأخرجه فتح الباري برقم: 5948، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 212، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 925، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 16، 1870، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10488، 10489، 10491، 10492، 10493، وأخرجه شرح السنة برقم: 1285»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3816
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ أَبِي الْحُرِّ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ , فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو ہر روز اللہ تعالیٰ سے ستر بار استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔‏‏‏‏“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3816]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک دن میں ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے بخشش کی درخواست اور توبہ کرتا ہوں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3816]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9089، ومصباح الزجاجة: 1337)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/410، 5/397) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 621
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، سَمِعْتُ الأَغَرَّ، رَجُلٌ مِنْ جُهَيْنَةَ، يُحَدِّثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”تُوبُوا إِلَى اللَّهِ، فَإِنِّي أَتُوبُ إِلَيْهِ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ.“
جہینہ قبیلے کا اغر صحابی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو بیان کرتا ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرو، بلاشبہ میں ہر روز سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 621]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2702» انظر الصحيحة: 1452
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 485
485/621 عن أبي بردة، سمعت الأغر- رجل من جهينة- يحدث عبد الله بن عمر قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"توبوا إلى الله ؛ فإني أتوب إليه كل يوم مائة مرة".
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے جہینہ کے ایک شخص اغر سے سنا وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی بارگاہ میں توبہ کیا کرو، میں تو اللہ کی بارگاہ میں ہر روز سو بار توبہ کرتا ہوں۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 485]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2702» انظر الصحيحة: 1452
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 139
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، حَدَّثَنَا عَفِيفُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ وَاقِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو نُصَيْرَةَ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مَنِ اسْتَغْفَرَ فَلَمْ يُصِرَّ وَإِنْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مُرَّةً»
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کر لی تو وہ (گناہ پر) اصرار کرنے والا شمار نہیں ہوگا، اگرچہ وہ ایک دن میں ستر مرتبہ ہی (اس گناہ کی طرف) کیوں نہ پلٹ آئے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3559، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1514، وأخرجه فتح الباري برقم: 48، 5947، وأخرجه مسند البزار برقم: 94، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 134»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں