الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب فِي الَّذِي يَكْذِبُ فِي حُلْمِهِ
باب: خواب کے بارے میں جھوٹ بولنے والے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2281 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن ترمذی: 2281
سنن ابوداود: 5024
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2691
حدیث نمبر: 2281
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: أُرَاهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ كَذَبَ فِي حُلْمِهِ كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَقْدَ شَعِيرَةٍ ".
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جھوٹا خواب بیان کرے، قیامت کے دن اسے جو کے درمیان گرہ لگانے پر مکلف کیا جائے گا“۔ [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2281]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 10172)، وانظر مسند احمد (1/76، 90، 131) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2359)
حدیث نمبر: 5024
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ , وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ , قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ صَوَّرَ صُورَةً عَذَّبَهُ اللَّهُ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَنْفُخَ فِيهَا وَلَيْسَ بِنَافِخٍ، وَمَنْ تَحَلَّمَ كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ شَعِيرَةً، وَمَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ يَفِرُّونَ بِهِ مِنْهُ صُبَّ فِي أُذُنِهِ الْآنُكُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی تصویر بنائے گا، اس کی وجہ سے اسے (اللہ) قیامت کے دن عذاب دے گا یہاں تک کہ وہ اس میں جان ڈال دے، اور وہ اس میں جان نہیں ڈال سکتا، اور جو جھوٹا خواب بنا کر بیان کرے گا اسے قیامت کے دن مکلف کیا جائے گا کہ وہ جَو میں گرہ لگائے ۱؎ اور جو ایسے لوگوں کی بات سنے گا جو اسے سنانا نہیں چاہتے ہیں، تو اس کے کان میں قیامت کے دن سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5024]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی تو اللہ اسے اس کی وجہ سے قیامت میں عذاب دے گا، حتیٰ کہ وہ اس میں روح پھونکے، مگر وہ نہیں پھونک سکے گا اور جس نے جھوٹے طور پر یہ دعویٰ کیا کہ اس نے یہ خواب دیکھا ہے تو اسے اس بات کا مکلف کیا جائے گا کہ جو کے دانے میں گرہ باندھے (جو کہ ناممکن ہے) اور جس نے کسی قوم کی بات سننے کی کوشش کی جبکہ وہ اپنی بات کرنے کے لیے اس سے دور ہو رہے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کان میں سیسہ ڈالا جائے گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5024]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/التعبیر 45 (7042)، سنن الترمذی/اللباس 19 (1751)، الرؤیا 8 (2283)، سنن النسائی/الزینة من المجتبی 59 (5361)، سنن ابن ماجہ/الرؤیا 8 (3916)، (تحفة الأشراف: 5586)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/216، 241، 146، 350، 359، 360) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اور وہ یہ نہیں کر سکے گا کیونکہ جَو میں گرہ لگانا ممکن نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (7042)
حدیث نمبر: 11587
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْجَوْزَاءِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ صُبَّ فِي أُذُنِهِ الْآنُكُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ فِي الْمَنَامِ مَا لَمْ يَرَ كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ شَعِيرَةً.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی قوم کی بات سنے جبکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کان میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا، اور جو اپنی آنکھوں سے خواب میں ایسا کچھ دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس نے نہیں دیکھا تو اسے (ایک ناممکن کام) جو کے دانے کو باریکی سے باندھنے کا مکلف کیا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11587]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 248، حدیث 11637»
حدیث نمبر: 11805
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ أَبَدًا، وَيُعَذَّبُ عَلَيْهِ، وَمَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ صُبَّ الْآنُكُ فِي سِمَاخِهِ، وَمَنْ كَذَبَ فِي حُلْمِهِ كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ شَعِيرَةً - أَوْ قَالَ: بَيْنِ شَعِيرَتَيْنِ - وَيُعَذَّبُ عَلَى ذَلِكَ وَلَيْسَ بِفَاعِلٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی، اسے قیامت کے دن مکلف کیا جائے گا کہ اس میں روح پھونکے، اور وہ کبھی نہیں پھونک سکے گا، اور اسے اس پر عذاب دیا جائے گا۔ اور جو کسی ایسی قوم کی بات سنے جو اسے ناپسند کرتے ہوں تو اس کے کان میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔ اور جو اپنے خواب میں جھوٹ بولے اسے مکلف کیا جائے گا کہ ایک جو کا دانہ باندھے - یا فرمایا: دو جو کے دانوں کے درمیان گرہ لگائے - اور اسے اس پر عذاب دیا جائے گا حالانکہ وہ ایسا کر ہی نہیں سکے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11805]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 316، حدیث 11855»
حدیث نمبر: 2691
حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَجَعَلُوا يَسْتَفْتُونَهُ، فَجَعَلَ يُفْتِيهِمْ وَلَا يَذْكُرُ فِيمَا يُفْتِيهِمْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، حَتَّى جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ أُرَاهُ، فَقَالَ: إِنِّي أُصَوِّرُ هَذِهِ التَّصَاوِيرَ، فَقَالَ: ادْنُهِ، ادْنُهْ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، سَمِعْتُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، يَقُولُ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نضر بن انس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ان کی خدمت میں موجود تھا اور لوگ ان سے شرعی مسائل دریافت کر رہے تھے، وہ انہیں فتاویٰ دے رہے تھے لیکن ان فتاویٰ میں (صراحتاً) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ نہیں کر رہے تھے، یہاں تک کہ اہل عراق میں سے ایک شخص آیا—میرا خیال ہے وہ عراقی تھا—اور کہنے لگا کہ میں یہ تصویریں بناتا ہوں، اس پر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے دو یا تین بار فرمایا: ”میرے قریب آؤ، میرے قریب آؤ“، پھر فرمایا کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ» ”جس شخص نے دنیا میں کوئی تصویر بنائی، اسے قیامت کے دن اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اس میں روح پھونکے، حالانکہ وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2691]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2112، 6635، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2110، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1751، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5358، 5359، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5024، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2163، وأخرجه فتح الباري برقم: 2112، 5618، 6635، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19491، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11637، 11831، 11855، 11923، 11960، 12772، 12900، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3726، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5315، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2683»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2112، 6635، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2110، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1751، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5358، 5359، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5024، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2163، وأخرجه فتح الباري برقم: 2112، 5618، 6635، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19491، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11637، 11831، 11855، 11923، 11960، 12772، 12900، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3726، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5315، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2683»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن