🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. باب مَا جَاءَ فِي صَلاَةِ الْكُسُوفِ
باب: گرہن کی نماز کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 561 (کل: 15 مقامات، 12 کتب)
سنن ترمذی: 561
صحیح مسلم: 2111
سنن نسائی: 1470
بلوغ المرام: 403
مشکوۃ المصابیح: 1486
مسند احمد: 6346
صحیح ابن حبان: 2831، 2839
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 54
الجامع الكامل: 2070، 2990، 11011
السنن الكبرى للبيهقي: 2613
المعجم الکبیر للطبرانی: 10599
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5499
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 561
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ، فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ ثُمَّ رَكَعَ، فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ هِيَ دُونَ الْأُولَى، ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ وَهُوَ دُونَ الْأَوَّلِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَسَجَدَ، ثُمَّ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَبِهَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاق: يَرَوْنَ صَلَاةَ الْكُسُوفِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ، قَالَ الشَّافِعِيُّ: يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَنَحْوًا مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ سِرًّا إِنْ كَانَ بِالنَّهَارِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ بِتَكْبِيرٍ، وَثَبَتَ قَائِمًا كَمَا هُوَ، وَقَرَأَ أَيْضًا بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَنَحْوًا مِنْ آلِ عِمْرَانَ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ قَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ تَامَّتَيْنِ وَيُقِيمُ فِي كُلِّ سَجْدَةٍ نَحْوًا مِمَّا أَقَامَ فِي رُكُوعِهِ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَنَحْوًا مِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ بِتَكْبِيرٍ وَثَبَتَ قَائِمًا، ثُمَّ قَرَأَ نَحْوًا مِنْ سُورَةِ الْمَائِدَةِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِهِ، ثُمَّ رَفَعَ، فَقَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ تَشَهَّدَ وَسَلَّمَ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اور لمبی قرأت فرمائی، پھر آپ نے رکوع کیا تو رکوع بھی لمبا کیا، پھر اپنا سر اٹھایا اور لمبی قرأت فرمائی، یہ پہلی قرأت سے کم تھی، پھر رکوع کیا اور لمبا رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے ہلکا تھا، پھر اپنا سر اٹھایا اور سجدہ کیا پھر اسی طرح دوسری رکعت میں کیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی اسی حدیث کی بناء پر کہتے ہیں کہ گرہن کی نماز میں چار سجدوں میں چار رکوع ہے۔ شافعی کہتے ہیں: پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھے اور سورۃ البقرہ کے بقدر، اگر دن ہو تو سری قرأت کرے، پھر قرأت کے برابر لمبا رکوع کرے۔ پھر اللہ اکبر کہہ کر سر اٹھائے۔ اور کھڑا رہے جیسے پہلے کھڑا تھا اور سورۃ فاتحہ پڑھے اور آل عمران کے بقدر قرأت کرے پھر اپنی قرأت کے برابر لمبا رکوع کرے، پھر سر اٹھائے۔ پھر «سمع الله لمن حمده‏» کہے۔ پھر اچھی طرح دو سجدے کرے۔ اور ہر سجدے میں اسی قدر ٹھہرے جتنا رکوع میں ٹھہرا تھا۔ پھر کھڑا ہو اور سورۃ فاتحہ پڑھے اور سورۃ نساء کے بقدر قرأت کرے پھر اپنی قرأت کے برابر لمبا رکوع کرے پھر اللہ اکبر کہہ کر اپنا سر اٹھائے اور سیدھا کھڑا ہو، پھر سورۃ المائدہ کے برابر قرأت کرے۔ پھر اپنی قرأت کے برابر لمبا رکوع کرے، پھر سر اٹھائے اور «سمع الله لمن حمده‏» کہے، پھر دو سجدے کرے پھر تشہد پڑھے اور سلام پھیر دے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 561]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الکسوف 4 (1046)، و5 (1047)، و13 (1058)، والعمل فی الصلاة 11 (1212)، وبدء الخلق 4 (3203)، صحیح مسلم/الکسوف 1 (901)، سنن ابی داود/ الصلاة 262 (1180)، سنن النسائی/الکسوف 11 (1473)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 152 (1263)، (تحفة الأشراف: 16639)، مسند احمد (6/76، 78، 164)، سنن الدارمی/الصلاة 197 (1535) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1071) ، جزء صلاة الكسوف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 908 ترقیم شاملہ: -- 2111
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ كَسَفَتِ الشَّمْسُ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ "، وَعَنْ عَلِيٍّ مِثْلُ ذَلِكَ.
اسماعیل بن علیہ نے سفیان سے، انہوں نے حبیب بن ابی ثابت سے، انہوں نے طاوس سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: جب سورج کو گرہن لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار سجدوں کے ساتھ آٹھ رکوع کیے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کے مانند روایت کی گئی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2111]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب آفتاب کو گہن لگا تو ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار سجدوں کے ساتھ آٹھ رکوع کیے“ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2111]
ترقیم فوادعبدالباقی: 908
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1470
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنِ ابْنِ نَمِرٍ وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَمِرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبَّاسٍ. ح وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قال: أَخْبَرَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبَّاسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى يَوْمَ كَسَفَتِ الشَّمْسُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس دن سورج گرہن لگا، دو رکعت نماز پڑھی، تو چار رکوع اور چار سجدے کیے۔ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1470]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے دن دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے کیے۔ (یعنی ہر رکعت میں دو رکوع کیے۔) [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1470]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الکسوف 4 (1046) مطولاً، صحیح مسلم/الکسوف 1 (901، 902)، سنن ابی داود/الصلاة 262 (1181) مطولاً، (تحفة الأشراف: 6335) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 403
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: انخسفت الشمس على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فصلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقام قياما طويلا نحوا من قراءة سورة البقرة ثم ركع ركوعا طويلا ثم رفع فقام قياما طويلا وهو دون القيام الأول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الأول ثم سجد ثم قام قياما طويلا وهو دون القيام الأول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الأول ثم رفع فقام قياما طويلا وهو دون القيام الأول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الأول ثم رفع رأسه ثم سجد ثم انصرف وقد تجلت الشمس فخطب الناس. متفق عليه. واللفظ للبخاري وفي رواية لمسلم: صلى حين كسفت الشمس ثماني ركعات في أربع سجدات. وعن علي رضي الله عنه مثل ذلك. وله عن جابر رضي الله عنه: صلى ست ركعات بأربع سجدات. ولأبي داود: عن أبي بن كعب رضي الله عنه: صلى فركع خمس ركعات وسجد سجدتين وفعل في الثانية مثل ذلك.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج گرہن ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کسوف ادا فرمائی اس میں سورۃ البقرہ کی تلاوت کے برابر قیام کیا۔ پھر رکوع بھی بڑا لمبا کیا۔ پھر کھڑے ہوئے تو قیام بھی طویل کیا، مگر پہلے قیام سے کم۔ پھر لمبا رکوع کیا، مگر پہلے رکوع سے کم۔ پھر سجدہ ریز ہوئے۔ (اس کے بعد) پھر لمبا قیام کیا اور وہ پہلے قیام سے کچھ کم تھا پھر ایک لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کچھ کم تھا۔ پھر اپنا سر مبارک رکوع سے اٹھایا اور ایک لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کچھ کم تھا اس کے بعد پھر ایک اور لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کچھ کم (لمبا) تھا، پھر اپنا سر مبارک (رکوع سے) اٹھایا۔ پھر سجدہ کیا پھر آخر کار سلام پھیر دیا تو (اس دوران) سورج روشن ہو چکا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو وعظ بھی کیا۔ (بخاری و مسلم) اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے موقع پر آٹھ رکوع چار سجدوں کے درمیان ادا کیے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم ہی کی ایک روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یوں بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ رکوع چار سجدوں کے ساتھ ادا کیے ہیں۔ اور ابوداؤد میں سیدنا ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسوف کی نماز پڑھی تو پانچ رکوع اور دو سجدے پہلی رکعت میں کیے اور اسی طرح دوسری رکعت میں کیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 403]
«وَعَنْ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «انْخَسَفَتِ الشَّمْسُ» سورج گرہن ہوا – «عَلَى عَهْدِ» زمانے میں – «رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَصَلَّى» تو نماز پڑھی – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَامَ» پس کھڑے ہوئے – «قِيَامًا طَوِيلًا» لمبا قیام – «نَحْوًا مِنْ» تقریباً – «قِرَاءَةِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ» سورۂ بقرہ کی قراءت کے برابر – «ثُمَّ رَكَعَ» پھر رکوع کیا – «رُكُوعًا طَوِيلًا» لمبا رکوع – «ثُمَّ رَفَعَ» پھر (سر) اٹھایا – «فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلًا» پھر لمبا قیام کیا – «وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے قیام سے کم تھا – «ثُمَّ رَكَعَ» پھر رکوع کیا – «رُكُوعًا طَوِيلًا» لمبا رکوع – «وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے رکوع سے کم تھا – «ثُمَّ سَجَدَ» پھر سجدہ کیا – «ثُمَّ قَامَ» پھر کھڑے ہوئے – «قِيَامًا طَوِيلًا» لمبا قیام – «وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے قیام سے کم تھا – «ثُمَّ رَكَعَ» پھر رکوع کیا – «رُكُوعًا طَوِيلًا» لمبا رکوع – «وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے رکوع سے کم تھا – «ثُمَّ رَفَعَ» پھر (سر) اٹھایا – «فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلًا» پھر لمبا قیام کیا – «وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے قیام سے کم تھا – «ثُمَّ رَكَعَ» پھر رکوع کیا – «رُكُوعًا طَوِيلًا» لمبا رکوع – «وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے رکوع سے کم تھا – «ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ» پھر اپنا سر اٹھایا – «ثُمَّ سَجَدَ» پھر سجدہ کیا – «ثُمَّ انْصَرَفَ» پھر (نماز سے) فارغ ہوئے – «وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ» اور سورج روشن ہو چکا تھا – «فَخَطَبَ النَّاسَ» پھر لوگوں کو خطبہ دیا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ» اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: – «صَلَّى» آپ نے نماز پڑھی – «حِينَ كَسَفَتِ الشَّمْسُ» جب سورج گرہن ہوا – «ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ» آٹھ رکوع – «فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ» چار سجدوں میں۔ – «وَعَنْ عَلِيٍّ» اور علی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «مِثْلُ ذَلِكَ» اسی کی مثل (مروی) ہے۔ – «وَلَهُ» اور اسی (مسلم) کی روایت میں ہے – «عَنْ جَابِرٍ» جابر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «صَلَّى» آپ نے نماز پڑھی – «سِتَّ رَكَعَاتٍ» چھ رکوع – «بِأَرْبَعِ سَجَدَاتٍ» چار سجدوں کے ساتھ۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کی روایت میں ہے – «عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ» ابی بن کعب سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «صَلَّى» آپ نے نماز پڑھی – «فَرَكَعَ» تو رکوع کیے – «خَمْسَ رَكَعَاتٍ» پانچ رکوع – «وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ» اور دو سجدے کیے – «وَفَعَلَ فِي الثَّانِيَةِ» اور دوسری (رکعت) میں کیا – «مِثْلَ ذَلِكَ» اسی کی مثل۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی، آپ نے سورۂ بقرہ کی قراءت کے برابر لمبا قیام کیا، پھر لمبا رکوع کیا، پھر (سر) اٹھایا اور لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر سجدہ کیا، پھر (دوسری رکعت میں) لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر (سر) اٹھایا اور لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر سر اٹھایا، پھر سجدہ کیا، پھر (نماز سے) فارغ ہوئے تو سورج روشن ہو چکا تھا، پھر آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: جب سورج گرہن ہوا تو آپ نے چار سجدوں میں آٹھ رکوع کے ساتھ نماز پڑھی۔ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کی مثل مروی ہے۔ اور مسلم ہی کی روایت میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ہے: آپ نے چار سجدوں کے ساتھ چھ رکوع والی نماز پڑھی۔ اور ابو داود کی روایت میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہے: آپ نے نماز پڑھی تو (پہلی رکعت میں) پانچ رکوع اور دو سجدے کیے، اور دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 403]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الكسوف، باب صلاة الكسوف جماعة، حديث:1052، ومسلم، الكسوف باب ما عرض علي النبي صلي الله عليه وسلم في صلاة الكسوف من أمرالجنة والنار، حديث:907، وحديث علي أخرجه أحمد:1 /143، وابن خزيمة، حديث:1388، 1394 وهو حديث حسن، وحديث جابرأخرجه مسلم، الكسوف، حديث:904، وحديث أبي بن كعب أخرجه أبوداود، صلاة الإستسقاء، حديث:1182 وسنده ضعيف.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1486
1486 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ كُسِفَتِ الشَّمْسُ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، جب سورج گرہن ہوا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے آٹھ رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ نماز پڑھائی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1486]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (908/18)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6346
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ , قَالَ:" رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو ربنا ولک الحمد کہتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6346]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2831
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى الْعَابِدُ بِصَيدَا، وَأَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جَوْصَا ، بِدِمَشْقَ، قَالا: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَلَّى يَوْمَ كَسَفَتِ الشَّمْسُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ، وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جس دن سورج گرہن ہوا تھا اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کرتے ہوئے دو رکعات میں چار رکوع کیے اور چار سجدے کیے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2831]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 902، 902، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2831، 2839، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1468، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 512، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6394، 6397، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1789، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1889» «رقم طبعة با وزير 2820»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1072): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله رجال الشيخين غير عمرو بن عثمان القرشي فهو صدوق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2839
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى الْعَابِدُ بِصَيدَا، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بِحِمْصَ، وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ بِصُغْدَ، وَأَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ بِدِمَشْقَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ كَسَفَتَ الشَّمْسُ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ، وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جس دن سورج گرہن ہوا، اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات میں چار مرتبہ رکوع کیا اور چار مرتبہ سجدہ کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2839]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 902، 902، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2831، 2839، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1468، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 512، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6394، 6397، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1789، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1889» «رقم طبعة با وزير 2828»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1072)، «جزء الكسوف». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 54
أَنْبَأَنَا أَنْبَأَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ" صَلَّى عَلَى ظَهْرِ زَمْزَمَ لِكُسُوفِ الشَّمْسِ رَكْعَتَيْنِ , فِي كُلِّ رَكْعَةٍ رَكْعَتَانِ". وَسَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ الطَّحَاوِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِّيُّ: إِنَّمَا صَلَّى ابْنُ عَبَّاسٍ وَحْدَهُ ؛ لأَنَّ الإِمَامَ لَمْ يُصَلِّ , وَلَوْ صَلَّى الإِمَامُ لَصَلَّى بِصَلاتِهِ , وَهَكَذَا مَا رَأَى اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ بِمَكَّةَ: تَرَكَ الإِمَامُ الصَّلاةَ , فَلَمْ تَكُنْ جَمَاعَةٌ تُصَلَّى , وَذَكَرَ أَنَّهُ رَأَى بَعْضَهُمْ يَدْعُو قَائِمًا بَعْدَ الْعَصْرِ فَأَمَّا مَنْ رَأَى مِنَ الْمَكِّيِّيِنَ , فَلَيْسُوا يَتَوَقَّوْنَ الصَّلاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ فِيمَا يَلْزَمُهُمْ، يُصَلُّونَ لِلطَّوَافِ وَكُلَّ صَلاةٍ لَزِمَتْ , وَلَعَلَّهُمْ إِنَّمَا تَرَكُوا ذَلِكَ تَقِيَّةً لِلسُّلْطَانِ إِذْ لَمْ يُصَلِّ , فَإِنَّ السُّلْطَانَ قَدْ كَانَ يَعْبَثُ بِهِمْ فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ. وَأَمَّا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى فَمَذْهَبُ أَصْحَابِهِ الْمَدَنِيِّينَ أَنْ لا يُصَلَّى بَعْدَ الْعَصْرِ , وَلا بَعْدَ الصُّبْحِ لِطَوَافٍ وَلا غَيْرِهِ , إِلا أَنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْهِمْ أَنَّهُمْ يُصَلُّونَ فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ الصَّلاةَ الْفَائِتَةَ , وَالصَّلاةَ عَلَى الْجِنَازَةِ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ: وَأَرَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ اسْتِدْلالا بِالسُّنَّةِ أَنْ أُصَلِّيَ كُلَّ صَلاةٍ لَزِمَتْ فِي كُلِّ وَقْتٍ مِنَ الأَوْقَاتِ , وَأَسْتَدِلُّ بِالسُّنَّةِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا نَهَى عَنِ الصَّلاةِ فِي الأَوْقَاتِ الَّتِي نَهَى عَنْهَا فِيمَا لا يَلْزَمُهُ , وَأَرَى لأَهْلِ الْقُرَى الصِّغَارِ الَّتِي لا إِمَامَ لَهُمْ , وَالْبَوَادِي وَالْمُسَافِرِينَ أَنْ يُصَلُّوا عِنْدَ الْكُسُوفِ مُجْتَمِعِينَ وَمُتَفَرِّقِينَ , وَأَرَى ذَلِكَ لأَهْلِ الأَمْصَارِ إِذْ لَمْ يَكُنِ الإِمَامُ , إِلَى أَنْ يَدَعُوا ذَلِكَ تَقِيَّةً وَالصَّلاةُ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ سَوَاءٌ , لا تَخْتَلِفَانِ , إِلا أَنَّهُ يُجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فِي الصَّلاةِ فِي كُسُوفِ الْقَمَرِ , وَيُخَافَتُ بِهَا فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ , لاخْتِلافِ صَلاةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ فِي الْجَهْرِ وَالْمُخَافَتَةِ سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَإِذَا دَخَلَ فِي صَلاةِ الْكُسُوفِ كَبَّرَ , ثُمَّ اسْتَفْتَحَ , ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ , ثُمَّ قَرَأَ بَعْدَهَا نَحْوًا مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ , ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا يَكُونُ أَكْثَرَ مِنْ نِصْفِ قِيَامِهِ , ثُمَّ رَفَعَ فَقَرَأَ بِأُمِّ الْكِتَابِ , وَسُورَةٍ تَكُونُ نَحْوًا مِنْ مِائَتَيْ آيَةٍ , ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا أَخَفَّ مِنْ رُكُوعِهِ الأَوَّلِ , ثُمَّ سَجَدَ , ثُمَّ صَنَعَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ , إِلا أَنَّهُ يَجْعَلُ الْقِيَامَيْنِ فِيهَا أَخَفَّ مِنَ الْقِيَامَيْنِ فِي الأُولَى , ثُمَّ يَتَشَهَّدُ وَيُسَلِّمُ , وَإِنْ سَهَا فِيهَا , فَالسَّهْوُ فِيهَا كَالسَّهْوِ فِي صَلاةٍ غَيْرِهَا , يَسْجُدُ لَهُ قَبْلَ السَّلامِ , وَإِنِ انْصَرَفَ قَبْلَ تَجَلِّي الشَّمْسِ أَوِ الْقَمَرِ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ عِنْدِي أَنْ يَعُودَ لِصَلاةٍ أُخْرَى , وَلَوْ عَادَ النَّاسُ مُنْفَرِدِينَ فَصَلُّوا , كَانَ أَحَبَّ إِلَيَّ , وَلَوْ كُسِفَتِ الشَّمْسُ فَأَبْطَأَ عَنِ الصَّلاةِ حَتَّى انْجَلَتْ كُلُّهَا لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ أَنْ يُصَلِّيَ ؛ لأَنَّهَا صَلاةٌ فِي وَقْتٍ , إِذَا زَالَ لَمْ تُصَلَّ فِي غَيْرِهِ ؛ لأَنَّ أَصْلَهَا لَيْسَ بِفَرْضٍ , وَلَوْ تَجَلَّى أَكْثَرُهَا , وَبَقِيَ مِنْهَا شَيْءٌ صَلَّى , وَلَوْ دَخَلَ فِي الصَّلاةِ ثُمَّ تَجَلَّتْ مِنْ مَكَانِهَا أَوْ بَعْدَ ذَلِكَ مَضَى لِصَلاتِهِ ؛ لأَنَّهُ دَخَلَ فِيهَا فِي وَقْتٍ أُمِرَ أَنْ يُصَلِّيَ فِيهِ وَيُتِمَّهَا كَمَا كَانَ يُتِمُّهَا لَوْ لَمْ تَنْجَلِ , وَلَوْ كُسِفَتْ فَغَابَتِ الشَّمْسُ وَهِيَ كَاسِفَةٌ , وَقَدْ فَرَّطَ فِي الصَّلاةِ فِي النَّهَارِ وَلَمْ يُصَلِّ صَلاةَ الْكُسُوفِ لِلشَّمْسِ فِي اللَّيْلِ , وَيُصَلِّيهَا فِي النَّهَارِ مَا كَانَتْ كَاسِفَةً , الْقَمَرُ فِي كُلِّ مَا وَصَفْنَا فِي الشَّمْسِ مِنَ الصَّلاةِ. وَفِي قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثِ مَالِكٍ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ , لا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلا لِحَيَاتِهِ , فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ , فَاذْكُرُوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ" دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الصَّلاةَ فِي كُسُوفِ الْقَمَرِ كَهِيَ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ ؛ لأَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذِكْرِ اللَّهِ عِنْدَ كُسُوفِهَا أَمْرًا وَاحِدًا , وَقَدْ يَذْكُرُ اللَّهَ فَيَفْزَعُ إِلَيْهِ بِنَوْعٍ مِنْ أَعْمَالِ الْبِرِّ , فَلَمَّا فَزِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلاةِ عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ كَانَ الذِّكْرُ الَّذِي أَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ الذِّكْرَ لِيُصَلَّى لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ. وَهَذَا يُشْبِهُ مَعْنَى قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى مَعَ أَنَّ حَدِيثَ سُفْيَانَ يُبَيِّنُ أَنَّهُ أَمَرَ بِالصَّلاةِ عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ , وَأَمْرُهُ كَفِعْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَحَدِيثُ ابْنِ أَبِي يَحْيَى يُبَيِّنُ أَنَّهُ صَلَّى فِي كُسُوفِ الْقَمَرِ. وَقَدْ حَضَرْتُ مِنْ فُقَهَائِنَا مَنْ يُصَلِّي عِنْدَ كُسُوفِ الْقَمَرِ وَيَأْمُرُ بِهِ الْوُلاةَ , وَيُصَلِّي مَعَهُمْ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَلا أَرَى لازِمًا أَنْ يَجْمَعَ صَلاةً عِنْدَ شَيْءٍ مِنَ الآيَاتِ غَيْرَ الْكُسُوفِ , وَقَدْ كَانَتْ آيَاتٌ , مَا عَلِمْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِالصَّلاةِ عِنْدَ شَيْءٍ مِنْهَا , وَلا مِنْ خُلَفَائِهِ عَلَيْهِمُ السَّلامُ , وَقَدْ زُلْزِلَتِ الأَرْضُ فِي عَهْدِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , فَمَا عَلِمْنَاهُ صَلَّى , وَقَدْ قَامَ خَطِيبًا , فَحَضَّ عَلَى الصَّدَقَةِ , وَأَمَرَ بِالتَّوْبَةِ. وَأَنَا أُحِبُّ لِلنَّاسِ أَنْ يُصَلِّيَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ مُنْفَرِدًا عِنْدَ الظُّلْمَةِ وَالزَّلْزَلَةِ وَشِدَّةِ الرِّيحِ وَالْخَسْفِ وَانْتِشَارِ النُّجُومِ وَغَيْرِ ذَلِكَ مِنَ الآيَاتِ وَقَدْ رَوَى الْبَصْرِيُّونَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ صَلَّى بِهِمْ فِي زَلْزَلَةٍ , وَإِنَّمَا تَرَكْنَا ذَلِكَ لِمَا وَصَفْنَا مِنْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْمُرْ بِجَمْعِ الصَّلاةِ إِلا عِنْدَ الْكُسُوفِ , وَأَنَّهُ لَمْ يُحْفَظْ أَنَّ عُمَرَ عَلَيْهِ السَّلامُ صَلَّى عِنْدَ الزَّلْزَلَةِ.
صفوان بن عبداللہ بن صفوان رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ مکہ میں زمزم کے کنویں پر (اکیلے ہی) نماز کسوف دو رکعت چار رکوعات کے ساتھ اداء فرما رہے تھے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اکیلے اس لیے نماز اداء فرمائی کیونکہ امام نے نماز نہ پڑھائی تھی اگر امام پڑھاتا تو اس کے ساتھ پڑھتے۔ اسی طرح لیث بن سعد رحمہ اللہ نے مکہ میں دیکھا کہ امام صلاۃ کسوف نہیں پڑھاتے تھے تو جماعت نہیں ہوتی تھی اور انہوں نے ذکر کیا کہ بعض لوگ عصر کے بعد کھڑے ہو کر دعا فرما رہے ہوتے تھے۔ اس واقعہ کو بنیاد بنا کر جو صلاۃ عصر کے بعد صلاۃ کسوف پڑھنے کے منکر ہیں اُن کو لازم آتا ہے کہ وہ طواف کی دو رکعات تو پڑھتے ہیں! اسی طرح لازمی نماز بھی پڑھ لیتے (جیسے نماز قضاء وغیرہ) ہیں۔ اُن کو پتہ ہونا چاہیے کہ اہل مکہ نے جو با جماعت صلاۃ الکسوف چھوڑی تھی وہ اس وقت کے حکمران سے بچنے کے لیے ایسا کیا تھا حکمران اس کا قائل نہیں تھا اس زمانے کا حکمران دینی معاملات میں کھلواڑ کرتا رہتا تھا۔ ایوب بن موسیٰ رحمہ اللہ کے مدنی اصحاب کا مذہب ہے کہ عصر اور فجر کے بعد طواف وغیرہ کے بھی نوافل نہیں پڑھنے چاہئیں لیکن ان پر بھی یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ پھر فوت شدہ نماز اور نماز جنازہ کیوں ان اوقات میں پڑھتے ہو؟؟ امام شافعی رحمہ اللہ کا مسلک یہی ہے کہ سببی نماز کسی بھی وقت اداء کی جاسکتی ہے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ممنوعہ اوقات میں نماز پڑھنے سے منع کیا ہے وہ سببی ولازمی کے علاوہ ہے یعنی عام نوافل وغیرہ سے متعلق نہی ہے۔ امام صاحب کہتے ہیں کہ میری رائے کے مطابق چھوٹی بستیاں، دیہات اور مسافر لوگ بھی صلاۃ کسوف با جماعت یا اکیلے پڑھیں، اہل امصار بھی ایسا کریں اگر اُن کو امام میسر نہیں الا یہ کہ تقیہ کرتے ہوئے یعنی حاکم کے فتنہ سے ڈر کر چھوڑ دیں تو اور بات ہے۔ اور سورج و چاند کے گرہن کے مسائل ایک جیسے ہیں البتہ سورج گرہن چونکہ دن کو ہوتا تو قرأت تھوڑی آہستہ اور چاند گرہن رات کو ہوتا ہے تو قرأت اونچی کرنی چاہیے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ نماز کسوف شروع کرتے ہوئے تکبیر کہے پھر دعا استفتاء پھر فاتحہ پھر تقریبا سورۃ بقرہ جتنی لمبی قرأت پھر لمبارکوع جو قیام کے نصف سے زیادہ ہو کرے پھر رکوع سے اٹھ کر دوبارہ سورۃ فاتحہ پھر تقریباً دوسو آیات پڑھے پھر پہلے رکوع سے چھوٹا رکوع کرے، پھر سجدہ کرے پھر دوسری رکعت میں ایسا ہی کرے البتہ دوسری رکعت کے قیام پہلی رکعت کے قیام سے چھوٹے ہونے چاہئیں پھر تشہد پڑھے اور سلام پھیر دے۔ اگر نماز کسوف میں بھول ہو جائے تو دوسری نمازوں کی طرح سلام پھیرنے سے قبل سجدہ سہو کرے۔ اگر نماز کسوف گرہن ختم ہونے سے قبل پوری ہو جائے تو میرا فتویٰ یہ نہیں کہ دوبارہ نماز پڑھنا شروع کر دے۔ ہاں اگر بعد میں لوگ منفرد طور پر دوبارہ نماز پڑھیں تو یہ مجھے زیادہ پسند ہے۔ اگر گرہن لگا لیکن بندہ آئیں بائیں شائیں کرتا رہا پھر گرہن ختم ہو گیا تو گرہن ختم ہونے کے بعد اس پر نماز نہیں کیونکہ اس نماز کا وقت نکل گیا ہے نماز بغیر وقت کے نہیں پڑھے گا کیونکہ اصلاً صلاۃ کسوف فرض نہیں۔ اگر اکثر گرہن ختم ہو گیا اور تھوڑا باقی ہے تو بھی نماز پڑھ لے۔ اگر دوران نماز گرہن ختم ہو گیا تو نماز پوری کرے کیونکہ نماز کی شروعات وقت میں ہوئی تھی۔ اگر گرہن لگتے ہی سورج غروب ہو جائے تو نماز نہ پڑھے کیونکہ سورج گرہن کی نماز رات کی نماز نہیں بلکہ دن میں پڑھنی ہے جب تک گرہن ہے۔ اور یہی احکام چاند کے بھی ہیں کیونکہ حدیث میں ہے سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کا تعلق کسی کی موت وحیات سے نہیں جب تم ان کو دیکھو اللہ کا ذکر کرو۔ تو یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ چاند گرہن پر بھی نماز ہے کیونکہ دونوں نشانیوں کے بعد ایک ہی حکم دیا کہ ذکر کرو نماز پڑھو۔ اللہ کا ذکر اللہ کی طرف رجوع کرنا ہے نیکی کے اعمال کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گرہن دیکھ کر گھبرائے تو نماز کا حکم دیا یہ حکم حکم قرآنی کی طرح ہے۔ ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى﴾ [العلى: 14-15] حدیث سفیان رحمہ اللہ میں بیان ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسوف شمس و قمر میں نماز کا حکم دیا آپ کا حکم آپ کے عمل کی طرح ہے۔ ابن ابی یحییٰ رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند گرہن پر نماز پڑھی، ہمارے فقہاء کسوف قمر پر نماز پڑھتے ہیں اور گورنر کو بھی حکم دیتے اور اُن کے ساتھ یہ نماز پڑھتے رہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا مسلک یہ ہے کہ گرہن کے علاوہ اگر کوئی نشانی ظاہر ہو تو با جماعت نماز لازم نہیں، دیگر نشانیاں عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ظاہر ہوتی رہیں آپ نے کسی اور نشانی پر نماز کا حکم نہیں دیا اور نہ آپ کے بعد خلفاء نے ایسا کیا۔ عہد فاروقی میں زلزلہ آیا لیکن ہمارے علم میں نہیں کہ انہوں نے نماز پڑھی بلکہ خطبہ دیا صدقہ کی ترغیب دی اور توبہ کا حکم دیا۔ شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے پسند ہے کہ اندھیرا، زلزلہ، آندھی، خسف اور ستارے گرنے پر یا اس طرح کی دوسری نشانیوں کے ظہور پر آدمی اکیلے نماز پڑھے با جماعت نہ پڑھے۔ بصریوں نے روایت کیا ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے زلزلہ کے موقع پر اُن کو جماعت کرائی امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس پر عمل ترک کیا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف کسوف کے موقع پر جماعت کرائی، اور نہ ہی عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے زلزلہ کے موقع پر کوئی جماعت کرائی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صلاة الكسوف/حدیث: 54]
تخریج الحدیث: «السنن الكبرى للبيهقى، 3/342، والمعرفة السنن والآثار له، رقم: 1977؛ مسند الشافعي، رقم: 547، اسناده ضعیف لضعف شيخ الشافعي.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2070
2070. عن ابن عمر أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم حين رفع رأسه من الركوع قال: ربنا ولك الحمد.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (6346) عن عبدالرزاق -وهو في المصنف (2911)، حدثنا معمر، عن الزهري، عن سالم، عن ابن عمر فذكر مثله، وهذا الحديث جزء من الحديث الذي سبق ذكره في باب رفع اليدين عند الركوع وعند الرفع من الركوع.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں