الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. باب مَا ذُكِرَ فِي الاِلْتِفَاتِ فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 589
حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا بُنَيَّ إِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ، فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ هَلَكَةٌ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي التَّطَوُّعِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! نماز میں ادھر ادھر (گردن موڑ کر) دیکھنے سے بچو، نماز میں گردن موڑ کر ادھر ادھر دیکھنا ہلاکت ہے، اگر دیکھنا ضروری ہی ٹھہرے تو نفل نماز میں دیکھو، نہ کہ فرض میں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 589]
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 589]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 865) (ضعیف) (سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف التعليقات الجياد، التعليق الرغيب (1 / 191) ، المشكاة (997)
قال الشيخ زبير على زئي:(589) إسناده ضعيف
على بن زيد بن جدعان: ضعيف (د 54)
على بن زيد بن جدعان: ضعيف (د 54)
حدیث نمبر: 590
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: " هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر (گردن موڑ کر) دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے کہا: ”یہ تو اچک لینا ہے، شیطان آدمی کی نماز اچک لیتا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 590]
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 590]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 93 (751)، وبدء الخلق 11 (3291)، سنن ابی داود/ الصلاة 165 (910)، سنن النسائی/السہو10 (1197)، (تحفة الأشراف: 17661)، مسند احمد (6/07، 106) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (370)
حدیث نمبر: 190
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: سألت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الالتفات في الصلاة؟ فقال:«هو اختلاس يختلسه الشيطان من صلاة العبد» . رواه البخاري. وللترمذي وصححه: «إياك والالتفات في الصلاة، فإنه هلكة، فإن كان لا بد ففي التطوع» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آنکھوں کے گوشوں سے نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں دریافت کیا۔ ارشاد فرمایا ” یہ تو شیطان کا جھپٹا ہے جس کے ذریعہ شیطان انسان کی نماز کو جھپٹ لیتا ہے۔“ (بخاری) ترمذی کی حدیث، جسے انہوں نے صحیح قرار دیا ہے میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نماز میں التفات (ادھر ادھر نظر دوڑانے) سے بچنے کی کوشش کرو یہ موجب ہلاکت ہے۔ اگر شدید اور ناگزیر مجبوری لاحق ہو تو نوافل میں ایسا کیا جا سکتا ہے۔ “ [بلوغ المرام/حدیث: 190]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «سَأَلْتُ» میں نے پوچھا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنِ الِالْتِفَاتِ» ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں – «فِي الصَّلَاةِ» نماز میں – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «هُوَ اخْتِلَاسٌ» یہ ایک جھپٹ (اچک لینا) ہے – «يَخْتَلِسُهُ» جسے اچک لیتا ہے – «الشَّيْطَانُ» شیطان – «مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ» بندے کی نماز سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَلِلتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کی روایت ہے – «وَصَحَّحَهُ» اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا: – «إِيَّاكَ» بچو – «وَالِالْتِفَاتَ» ادھر ادھر دیکھنے سے – «فِي الصَّلَاةِ» نماز میں – «فَإِنَّهُ هَلَكَةٌ» کیونکہ یہ ہلاکت ہے – «فَإِنْ كَانَ» پس اگر ہو – «لَا بُدَّ» ضروری ہی – «فَفِي التَّطَوُّعِ» تو نفل (نماز) میں۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”یہ ایک جھپٹ ہے جس کے ذریعے شیطان بندے کی نماز میں سے (کچھ) اچک لیتا ہے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے: ”نماز میں ادھر ادھر دیکھنے سے بچو، کیونکہ یہ ہلاکت ہے، اگر ضروری ہی ہو تو نفل (نماز) میں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 190]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”یہ ایک جھپٹ ہے جس کے ذریعے شیطان بندے کی نماز میں سے (کچھ) اچک لیتا ہے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے: ”نماز میں ادھر ادھر دیکھنے سے بچو، کیونکہ یہ ہلاکت ہے، اگر ضروری ہی ہو تو نفل (نماز) میں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، با الا لتفات في الصلاة، حديث: 751، وحديث أنس أخرجه الترمذي، الجمعة، حديث:589.»
الحكم على الحديث:
صحيح