الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّشْدِيدِ فِي الْبَوْلِ
باب: پیشاب کے بارے میں وارد وعید کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 70 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 70
سنن ابن ماجہ: 349
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2066
حدیث نمبر: 70
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، وَقُتَيْبَةُ , وَأَبُو كُرَيْبٍ , قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَال: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى قَبْرَيْنِ، فَقَالَ: " إِنَّهُمَا يُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ: أَمَّا هَذَا فَكَانَ لَا يَسْتَتِرُ مِنْ بَوْلِهِ، وَأَمَّا هَذَا فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , وَأَبِي مُوسَى , وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ , وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ , وَأَبِي بَكْرَةَ. قال أبو عيسى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَرَوَى مَنْصُورٌ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ طَاوُسٍ، وَرِوَايَةُ الْأَعْمَشِ أَصَحُّ، قَالَ: وسَمِعْت أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدَ بْنَ أَبَانَ الْبَلْخِيَّ مُسْتَمْلِي وَكِيعٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ وَكِيعًا، يَقُولُ: الْأَعْمَشُ أَحْفَظُ لِإِسْنَادِ إِبْرَاهِيمَ مِنْ مَنْصُورٍ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا گزر دو قبروں کے پاس سے ہوا تو آپ نے فرمایا: ”یہ دونوں قبر والے عذاب دیئے جا رہے ہیں، اور کسی بڑی چیز میں عذاب نہیں دیئے جا رہے (کہ جس سے بچنا مشکل ہوتا) رہا یہ تو یہ اپنے پیشاب سے بچتا نہیں تھا ۱؎ اور رہا یہ تو یہ چغلی کیا کرتا تھا“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوہریرہ، ابوموسیٰ، عبدالرحمٰن بن حسنہ، زید بن ثابت، اور ابوبکرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 70]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوہریرہ، ابوموسیٰ، عبدالرحمٰن بن حسنہ، زید بن ثابت، اور ابوبکرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 70]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 55 (216) و56 (218) والجنائز 91 (1361) و88 (1378) والأدب 46 (6052) و49 (6055) صحیح مسلم/الطہارة 34 (292) سنن ابی داود/ الطہارة 11 (20) سنن النسائی/الطہارة 27 (31) والجنائز 116 (2070) سنن ابن ماجہ/الطہارة 26 (347) (تحفة الأشراف: 5747) مسند احمد (1/225) سنن الدارمی/ الطہارة 61 (766) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی پیشاب کرتے وقت احتیاط نہیں کرتا تھا، پیشاب کے چھینٹے اس کے بدن یا کپڑوں پر پڑ جایا کرتے تھے، جو قبر میں عذاب کا سبب بنے، اس لیے اس کی احتیاط کرنی چاہیئے، اور یہ کوئی بہت بڑی اور مشکل بات نہیں۔ ۲؎: چغلی خود گرچہ بڑا گناہ ہے مگر اس سے بچنا کوئی مشکل بات نہیں، اس لحاظ سے فرمایا کہ کسی بڑی چیز میں عذاب نہیں دیئے جا رہے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (347)
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 349
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ ، حَدَّثَنِي بَحْرُ بْنُ مَرَّارٍ ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَيْنِ، فَقَالَ:" إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَيُعَذَّبُ فِي الْبَوْلِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَيُعَذَّبُ فِي الْغَيْبَةِ".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور یہ عذاب کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے (جس سے بچنا مشکل تھا) ایک شخص کو تو پیشاب کی چھینٹے سے نہ بچنے کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا ہے، اور دوسرا غیبت (چغلی) کرنے کی وجہ سے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 349]
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”ان دو شخصوں کو عذاب ہو رہا ہے اور عذاب بھی کسی بڑے کام کی وجہ سے نہیں ہو رہا، ایک کو تو پیشاب کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے اور دوسرے کو غیبت کی سزا مل رہی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 349]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11657، ومصباح الزجاجة: 144)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/35، 39) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2066
حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَبْرَيْنِ، فَقَالَ: إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَإِنَّهُ كَانَ لَا يَتَأَذَّى مِنْ بَوْلِهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَإِنَّهُ كَانَ يَغْتَابُ النَّاسَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا جس سے بچنا (ان پر) دشوار تھا؛ ان میں سے ایک اپنے پیشاب کی چھینٹوں سے بچنے کی احتیاط نہیں کرتا تھا اور دوسرا لوگوں کی غیبت کیا کرتا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2066]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2050، 2055)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 213، 215، 1295، 1312، 5705، 5708، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 439، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 70، وأخرجه سنن النسائي برقم: 31، 2068، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 20، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 347، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1981، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 739، وأخرجه فتح الباري برقم: 49، 213، 5705، 5708، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 56، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 685، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2062»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 213، 215، 1295، 1312، 5705، 5708، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 439، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 70، وأخرجه سنن النسائي برقم: 31، 2068، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 20، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 347، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1981، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 739، وأخرجه فتح الباري برقم: 49، 213، 5705، 5708، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 56، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 685، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2062»