🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (657)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مسلمانوں کا باہم قتل و قتال قیامت تک رہے گا
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية ابن القاسم حدیث نمبر 550 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 550
المستدرک علی الصحیحین: 8792
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 550
300- مالك عن عبد الله بن عبد الله بن جابر بن عتيك أنه قال: جاءنا عبد الله بن عمر فى بني معاوية -وهي قرية من قرى الأنصار- فقال لي: هل تدري أين صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من مسجدكم هذا؟ فقلت له: نعم، وأشرت له إلى ناحية منه، فقال: هل تدري ما الثلاث التى دعا بهن؟ فقلت: نعم، فقال: أخبرني بهن فقلت: دعا بأن لا يظهر عليهم عدوا من غيرهم، ولا يهلكهم بالسنين فأعطيهما، ودعا بأن لا يجعل بأسهم بينهم فمنعها، فقال عبد الله بن عمر: صدقت، فلن يزال الهرج إلى يوم القيامة.
عبداللہ بن عبداللہ بن جابر بن عتیک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انصار کے دیہاتوں میں سے ایک گاؤں بنو معاویہ میں ہمارے پاس سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا آئے تو مجھے کہا: کیا تمہیں پتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری مسجد میں کہاں نماز پڑھی تھی؟ میں نے مسجد کے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا تو انہوں نے کہا: کیا تمہیں پتا ہے کہ آپ نے کون سی تین دعائیں مانگی تھیں؟ میں نے کہا: جی ہاں، انہوں نے کہا: مجھے ان کے بارے میں بتاؤ۔ میں نے کہا: آپ نے دعا فرمائی کہ مسلمانوں پر غیر مسلم دشمنوں کو مکمل غلبہ نہ ہو اور اللہ (تمام) مسلمانوں کو قحط سالی اور بھوک سے ہلاک نہ کرے یہ دونوں دعائیں قبول ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اللہ مسلمانوں کو آپس میں نہ لڑائے تو یہ دعا قبول نہیں ہوئی تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے سچ کہا: قتل و قتال قیامت تک جاری رہے گا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: «300- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 216/1 ح 504، ك 15 ب 8 ح 35) التمهيد 194/19، الاستذكار: 473، و أخرجه الحاكم (517/4) من حديث مالك به وصححه عليٰ شرط الشيخين و وافقه الذهبي وللحديث المرفوع شاهد عند مسلم (2890)، من رواية يحيي وجاء فى الأصل: ”يراك“.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8792
أخبرنا أبو محمد عبد الرحمن بن حَمْدان الحافظ الجَلَّاب بهَمَذان، حدثنا إسحاق بن أحمد بن مِهران، حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي قال: سمعت مالكَ بن أنس يُحدِّث عن عبد الله بن عبد الله بن جابر بن عَتِيك أنه قال: جاءنا عبدُ الله بن عمرو (2) في بني معاويةَ - وهي قريةٌ من قُرى الأنصار - فقال: هل تدري أين صلَّى رسول الله ﷺ في مسجدِكم هذا؟ قال: قلت: نعم؛ وأشَرتُ له إلى ناحيةٍ منه، فقال: هل تدري ما الثلاثُ التي دعا بهنَّ فيه؟ قلت: نعم، فقال: أخبِرْني بهنَّ، فقلت: دعا بأن لا يُظهر عليهم عدوًّا من غيرهم، ولا يُهلِكَهم بالسِّنين، فأُعطِيَهما، ودعا بأن لا يَجعلَ بأْسَهم بينهم، فمُنِعَها (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8579 - على شرط البخاري ومسلم
عبداللہ بن عبداللہ بن جابر بن عتیک سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بنو معاویہ (جو کہ انصار کی بستیوں میں سے ایک بستی ہے) میں تشریف لائے اور پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری اس مسجد میں کس جگہ نماز پڑھی تھی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں؛ اور میں نے ایک گوشے کی طرف اشارہ کیا، پھر انہوں نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ وہ تین دعائیں کون سی ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں مانگی تھیں؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے کہا: مجھے ان کے بارے میں بتاؤ، میں نے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تھی کہ ان پر ان کے علاوہ (غیر قوم) میں سے کوئی دشمن غالب نہ آئے اور انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ کیا جائے، پس یہ دونوں دعائیں قبول کر لی گئیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا مانگی کہ ان کی آپس کی لڑائی (خانہ جنگی) نہ ہو، تو اس سے منع فرما دیا گیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8792]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وهو في "موطأ مالك" برواية يحيى الليثي 1/ 216» [ترقيم الرساله 8792] [ترقيم الشركة 8682] [ترقيم العلميه 8579]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں