🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (657)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
شہادت کے درجات
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية ابن القاسم حدیث نمبر 558 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 558
مسند احمد: 8305، 10762
الفتح الربانی: 4914
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3254
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 558
301- وعن عبد الله بن عبد الله بن عتيك بن الحارث ابن عتيك وهو جد عبد الله أبو أمه أخبره أن جابر بن عتيك أخبره أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جاء يعود عبد الله بن ثابت فوجده قد غلب عليه، فصاح به فلم يجبه فاسترجع رسول الله صلى الله عليه وسلم وقال: ”غلبنا عليك يا أبا الربيع“، فصاح النسوة وبكين فجعل ابن عتيك يسكتهن، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”دعهن فإذا وجب فلا تبكين باكية.“ فقالوا: يا رسول الله وما الوجوب؟ قال: ”إذا مات“ فقالت ابنته، والله، إن كنت لأرجو أن تكون شهيدا، فإنك قد كنت قضيت جهازك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن الله قد أوقع أجره على قدر نيته وما تعدون الشهادة؟ قالوا: القتل فى سبيل الله، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الشهادة سبع سوى القتل فى سبيل الله: المطعون شهيد، والغريق شهيد، وصاحب ذات الجنب شهيد، والمبطون شهيد، وصاحب الحريق شهيد، والذي يموت تحت الهدم شهيد، والمرأة تموت بجمع شهيدة.
سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کی بیمار پرسی کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو دیکھا کہ وہ تکلیف کی وجہ سے مغلوب (بے ہوش) ہو گئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آواز دی تو انہوں (عبداللہ بن ثابت رضی اللہ عنہ) نے کوئی جواب نہ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «انا لله وانااليه راجعون» پڑھا اور فرمایا: ”اے ابوالربیع! ہم تمہارے بارے میں بے بس ہیں۔“ تو عورتوں نے تیز باتیں کرنا اور رونا شروع کر دیا۔ (جابر) ابن عتیک رضی اللہ عنہ انہیں چپ کرانے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں چھوڑ دو۔ جب وہ فوت ہو جائیں تو پھر کوئی بھی رونے والی (اونچی آواز سے) نہ روئے۔“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! «وجوب» کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب فوت ہو جائیں۔“ پھر ان کی بیٹی نے (اپنے باپ کو پکارتے ہوئے) کہا: اللہ کی قسم! مجھے امید تھی کہ آپ شہید ہوں گے کیونکہ آپ نے جہاد پر جانے کے لئے تیاری بھی کر رکھی تھی! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے ان کی نیت کے مطابق ان کا اجر بلند فرمایا ہے اور تم شہادت کسے سمجھتے ہو؟“ لوگوں نے کہا: اللہ کے راستے میں قتل ہو جانا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں قتل ہو جانے کے سوا بھی اور سات شہادتیں ہیں: طاعون میں مرنے والا شہید ہے، ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، ذات الجنب (پسلی کی ایک بیماری) میں مرنے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، جل کر مر جانے والا شہید ہے، چھت اور دیوار کے نیچے دب کر مر جانے والا شہید ہے اور بچہ جننے کی حالت میں مر جانے والی عورت شہید ہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 558]
تخریج الحدیث: «301- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 233/1، 234 ح 555، ك 16 ب 12 ح 36 نحو المعنيٰ) التمهيد 202/19، الاستذكار: 509، و أخرجه أبوداود (3111) و النسائي (13/4 ح 1874) من حديث مالك به وصححه ابن حبان (الموارد: 1616، الاحسان: 3179، 3180/3189، 3190) والحاكم (352/1، 353) ووافقه الذهبي.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8305
حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الشُّهَدَاءُ خَمْسَةٌ: الْمَطْعُونُ، وَالْمَبْطُونُ، وَالْغَرِقُ، وَصَاحِبُ الْهَدْم، وَالشَّهِيدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شہداء پانچ طرح کے لوگ ہیں طاعون میں مبتلا ہو کر مرنا بھی شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے دریا میں غرق ہو کر مرنا بھی شہادت ہے عمارت کے نیچے دب کر مرنا بھی شہادت ہے جہاد فی سبیل اللہ میں مارا جانا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8305]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 653، م: 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10762
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , عَنْ سُهَيْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ، وَالْمَطْعُونُ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَهُوَ شَهِيدٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ میں مارا جانا بھی شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے طاعون میں مبتلا ہو کر مرنا بھی شہادت ہے اور اللہ کے راستہ میں مرنا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10762]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 653، م: 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4914
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الشُّهَدَاءُ خَمْسَةٌ الْمَطْعُونُ وَالْمَبْطُونُ وَالْغَرِيقُ وَصَاحِبُ الْهَدْمِ وَالشَّهِيدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شہداء پانچ قسم کے ہوتے ہیں: طاعون کی بیماری والا، پیٹ کی بیماری والا، ڈوبنے والا، دیوار کے نیچے آ کر فوت ہو جانے والا اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں شہید ہونے والا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4914]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 653، 720، 2829، ومسلم: 1914، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8305 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8288»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 653
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3254
«خمس من قبض في شيء منهن فهو شهيد: المقتول في سبيل الله شهيد والغريق في سبيل الله شهيد والمبطون في سبيل الله شهيد والمطعون في سبيل الله شهيد والنفساء في سبيل الله شهيدة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پانچ اموات ایسی ہیں کہ جو ان میں سے کسی ایک میں فوت ہو وہ شہید ہے: اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں طاعون سے مرنے والا شہید ہے، اور اللہ کی راہ میں زچگی میں فوت ہونے والی عورت شہید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3254]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن عقبة بن عامر. أحكام الجنائز ص 39.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں