🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

لفظ وضاحت و مترادفات
مُحْصَنَات
محصَنٰت کا لفظ آزاد اور کنواری عورتوں کے لیے استعمال ہوا ہے ۔ شادی شدہ عورتوں کو اپنی عصمت کی حفاظت کے اور بھی زیادہ مواقع میسر آتے ہیں ۔ نکاح کے بعد شہرت کی تسکین اور مرد کی غیرت عورت کو فحاشی سے بچانے کے لیے مضبوط قلعہ کا کام دیتی ہے ۔ درج ذیل آیت میں محصَنٰت کا لفظ صرف شادی شدہ عورت کا مفہوم واضح کر رہا ہے ۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
آزاد
”آزاد“ کے لیے ”حرّ“ ، ”مُحْصِن“ اور ”مُحْصَنَات“ اور ”سُدٰي“ کے الفاظ قرآن کریم میں استعمال ہوئے ہیں۔
روٹ:ح ر ر
حرّ
بمعنی آزاد ضد یعنی غلام یعنی ایسا شخص جو کسی کا غلام نہ ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنْثَى بِالْأُنْثَى
”;آزاد کے بدلے آزار ، غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔“
[2-البقرة:178]
روٹ:ح ص ن
مُحْصَنَات
محصَنٰت کا لفظ آزاد اور کنواری عورتوں کے لیے استعمال ہوا ہے ۔ شادی شدہ عورتوں کو اپنی عصمت کی حفاظت کے اور بھی زیادہ مواقع میسر آتے ہیں ۔ نکاح کے بعد شہرت کی تسکین اور مرد کی غیرت عورت کو فحاشی سے بچانے کے لیے مضبوط قلعہ کا کام دیتی ہے ۔ درج ذیل آیت میں محصَنٰت کا لفظ صرف شادی شدہ عورت کا مفہوم واضح کر رہا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا أَنْ يَنْكِحَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِنْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ فَتَيَاتِكُمُ الْمُؤْمِنَاتِ
”;اور جو شخص تم میں سے آزاد عورتوں سے نکاح کرنے کا مقدور نہ رکھے تو مومن لونڈیوں ہی سے جو تمہارے قبضہ میں آگئی ہوں نکاح کرے ۔“
[4-النساء:25]
روٹ:س د ي
سُدٰي
سُدٰي الناقة بمعنی اونٹنی نے اپنی چال میں فراخ قدم رکھا اور ساد ي اس اونٹنی کو کہتے ہیں جو اپنی چال میں کھلے کھلے قدم رکھے۔ اور سُدٰي بمعنی شتر بے مہار جس پر کوئی پابندی نہ ہو ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى
”;کیا انسان خیال کرتا ہے کہ چھوٹا رہے گا بےقید۔“
[75-القيامة:36]

ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
حرّ
عبد کے مقابلہ میں آزاد۔
2
مُحْصَنَات
اپنی عصمت کی حفاظت کرنے میں آزاد۔
3
سُدٰي
شتر بے مہار۔