لفظ وضاحت و مترادفات
مَلَءَ
مَلَاَالاِنَاء کے معنی کسی برتن کو بھر دینا اور مِلْءٌکسی چیز کی وہ مقدار ہے جس سے کوئی برتن بھر جائے ۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
بھرنا
”بھرنا“ کے لیے ”مَلَءَ“ اور ”اِمْتَلَاَ“ ، ”دَهَقَ“ اور ”شَحَنَ“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:م ل أ
مَلَءَ
مَلَاَالاِنَاء کے معنی کسی برتن کو بھر دینا اور مِلْءٌکسی چیز کی وہ مقدار ہے جس سے کوئی برتن بھر جائے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِلْءُ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِهِ
”;کافر اگر نجات حاصل کرنے کے لیے بدلے میں زمین بھر سونا دیں تو بھی ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔“
[3-آل عمران:91]
اور اِمْتَلَاءَ بمعنی کسی چیز کا بھر جانا ۔
روٹ:د ه ق
دَھَقَ
پیالہ کے کسی مشروب سے بھر جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَكَأْسًا دِهَاقًا
”;بے شک ہر پرہیزگاروں کے لیے کامیابی ہے (یعنی )باغ اور انگور اور ہم عمر نوجوان عورتیں اور چھلکتے ہوئے جام۔“
[78-النبأ:34]
روٹ:ش ح ن
شَحَنَ
کشتی یا جہاز کو اور سامان لاد کر بھرنا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
”;جب وہ ( یونس علیہ السلام ) بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے۔“
[37-الصافات:140]
ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
مَلَءَ
پیالہ بھرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
2
دَھَقَ
کشتی کا سامان سے بھرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
3
شَحَنَ
کشتی یا جہاز کو اور سامان لاد کر بھرنا ۔