لفظ وضاحت و مترادفات
جَثَا
جَثَا يَجْثُوْا جَثْوًا اور جَثٰى يَجْثِى جَثِيًّا دونوں طرح آتا ہے بمعنی زانو کے بل بیٹھنا۔ دو زانو ہو کر بیٹھنا ۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
بیٹھنا
”بیٹھنا“ کے لیے ”جَلَسَ“ ، ”قَعَدَ“ اور ”جثا“ ” (جثو)“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں ۔
روٹ:ج ل س
جَلَسَ
بیٹھ جانے کے معنوں میں اس کا استعمال عام ہے ۔ خواہ کوئی لیٹنے کی حالت سے اٹھ کر بیٹھ جائے یا کہیں سے آکر یا کھڑے ہونے کے بعد بیٹھ جائے۔ ( ضد قام) اور جَلَسٌ بمعنی بلند اورسخت زمین اور جَلَسَ بمعنی کسی سخت جگہ پر اپنی مقعد رکھنا اور بیٹھنے کی جگہ کو مجلس کہا جاتا ہے ۔ اور ان لوگوں کو بھی جو اکٹھے بیٹھے ہوں (ج مجالس) اور جلسہ اسم مرّہ ہے بمعنی ایک بار بیٹھنا یا پیٹنے کی حالت۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ
”;اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ مجالس میں کھل کر بیٹھو تو کھل بیٹھا کرو اللہ تم کو کشادگی بخشے گا۔“
[58-المجادلة:11]
روٹ:ق ع د
قَعَدَ
کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ مثلا ( 1 ) کھڑا ہونے کی حالت سے بیٹھ جانا اور قعـدة اسم مرہ ہے یعنی ایک بار بیٹھنا جیسا کہ دوسروں کے درمیان بیٹھتے ہیں ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
”;یاد آنے کے بعد ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو ۔“
[6-الأنعام:68]
بمعنی بیٹھے رہنا ۔ کوئی کام نہ کرنا ۔ اصل کام سے اعراض کرنا ۔ ان معنوں میں جَلَسَ استعمال نہیں ہوتا ۔
روٹ:ج ث و
جَثَا
جَثَا يَجْثُوْا جَثْوًا اور جَثٰى يَجْثِى جَثِيًّا دونوں طرح آتا ہے بمعنی زانو کے بل بیٹھنا۔ دو زانو ہو کر بیٹھنا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَتَرَى كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً
”;اور تم ہر فرقے کو گھٹنوں کے بل بیٹھا دیکھو گے ۔“
[45-الجاثية:28]
ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
جَلَسَ
لیٹنے ، کھڑا ہونے یا چلنے کےبعد غرض یہ کہ کسی بھی حرکت کے بعد بیٹھ جانا۔
2
قَعَدَ
بہت وسیع مفہوم میں مستعمل ہے (لغت اضداد سے ہے) بمعنی بیٹھنا ، بیٹھ رہنا ، ہو بیٹھنا وغیرہ ، کام چھوڑ دینا ، تیار ہونا ۔
3
جَثَا
زانو کے بل بیٹھنا ۔