🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

لفظ وضاحت و مترادفات
جِسْم
ہر وہ چیز جو طول و عرض اور عمق رکھتی ہو۔ خواہ جاندار ہو یا بے جان۔ (ج اجسام)۔ جسامت بمعنی ڈیل ڈول ، قد و قامت تناور اور بڑا ہونا۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
جسم
”جسم“ کے لیے ”جِسْم“ ، ”جَسَد“ اور ”بَدَن“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ج س م
جِسْم
ہر وہ چیز جو طول و عرض اور عمق رکھتی ہو۔ خواہ جاندار ہو یا بے جان۔ (ج اجسام)۔ جسامت بمعنی ڈیل ڈول ، قد و قامت تناور اور بڑا ہونا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ
”;اور جب تم ان کے تناسب اعضاء کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں کیا ہی اچھے معلوم ہوتے ہیں۔“
[63-المنافقون:4]
روٹ:ج س د
جَسَد
جاندار اشیاء کا جسم جن میں دوران خون نہ ہو، خواہ کسی حیوان کا جسم ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَأَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَهُ خُوَارٌ
”;تو سامری نے ان کے لیے ایک بچھڑا بنا دیا (یعنی اس کا )قالب جس کی آواز گائے کی سی تھی۔“
[20-طه:88]
روٹ:ب د ن
بَدَن
جانداروں کا جسم جس میں ابھی خون جاری ہو یا ابھی خشک نہ ہوا ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً
”;تو آج (اے فرعون) ہم تیرے بدن کو (دریا سے) نکال لیں گے تاکہ تو پچھلوں کے لیے عبرت ہو۔“
[10-يونس:92]

ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
جِسْم
عام ہے ہر مادی چیز جسم رکھتی ہے۔
2
جَسَد
جسم سے خاص ہے بمعنی کسی جاندار کا جسم جس میں خون خشک ہو چکا ہو۔
3
بَدَن
جاندار کا ایسا جس میں خون جاری ہو یا ابھی خشک نہ ہوا ہو۔