🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

لفظ وضاحت و مترادفات
قَرَّنَ
قَرَنَ بمعنی ایک چیز کو دوسری چیز کے ساتھ باندھنا اور ملانا۔ اور قَرِن اس رسی کو کہتے ہیں جس سے دو یا زیادہ اونٹوں کو باندھ دیا جائے۔ اور اس کے معنی کسی کے ساتھ ملا ہوا کے بھی ہیں۔ اسی لیے قرین ایسے دوست کو کہتے ہیں جو ہم عمر یا ہم نشین ہو۔ اور قَرَّنَ میں مبالغہ پایا جاتا ہے۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
جکڑنا
”جکڑنا“ کے لیے ”وَثَقَ“ اور ”قَرَّنَ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:و ث ق
وَثَقَ
بمعنی رسی سے باندھنا اور گانٹھ دینا۔ اور وَثَاق اور وِثَاق جکڑنے کی چیز یا رسی وغیرہ کو کہتے ہیں۔ نیز وَثْق اس رسے کو بھی کہتے ہیں۔ جس سے جانوروں کو باندھا جائے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
حَتَّى إِذَا أَثْخَنْتُمُوهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ
”;جب ان کو خوب قتل کر چکو تو ( جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) مضبوطی سے قید کر لو۔“
[47-محمد:4]
اس آیت میں شَدَّ کا لفظ شامل ہونے سے وَثَقَ کے معنی مضبوط باندھنا یا جکڑنا ہو گئے ہیں۔
روٹ:ق ر ن
قَرَّنَ
قَرَنَ بمعنی ایک چیز کو دوسری چیز کے ساتھ باندھنا اور ملانا۔ اور قَرِن اس رسی کو کہتے ہیں جس سے دو یا زیادہ اونٹوں کو باندھ دیا جائے۔ اور اس کے معنی کسی کے ساتھ ملا ہوا کے بھی ہیں۔ اسی لیے قرین ایسے دوست کو کہتے ہیں جو ہم عمر یا ہم نشین ہو۔ اور قَرَّنَ میں مبالغہ پایا جاتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ
”;اور اوروں کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔“
[38-ص:38]

ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
وَثَقَ
صرف رسی غیرہ سے جکڑنے کے لیے آتا ہے۔
2
قَرَّنَ
جب اس رسی کا تعلق مزید مضبوطی کے لیے کسی دوسری چیز سے بھی ہو۔