🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

قرآن مجيد
سورة نوح
فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کریں:
[اردو ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
نمبر آیت تفسیر
1
إنا أرسلنا نوحا إلى قومه أن أنذر قومك من قبل أن يأتيهم عذاب أليم
بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو ڈرا، اس سے پہلے کہ ان پر ایک درد ناک عذاب آ جائے۔
2
قال يا قوم إني لكم نذير مبين
اس نے کہا اے میری قوم! بلاشبہ میں تمھیں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔
ابن کثیر ↑
3
أن اعبدوا الله واتقوه وأطيعون
کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہنا مانو۔
ابن کثیر ↑
4
يغفر لكم من ذنوبكم ويؤخركم إلى أجل مسمى إن أجل الله إذا جاء لا يؤخر لو كنتم تعلمون
وہ تمھیں تمھارے گناہ معاف کر دے گا اور ایک مقرر وقت تک تمھیں مہلت دے گا۔ یقینا اللہ کا مقرر کردہ وقت جب آجائے تو مؤخر نہیں کیا جاتا، کاش کہ تم جانتے ہوتے۔
ابن کثیر ↑
5
قال رب إني دعوت قومي ليلا ونهارا
اس نے کہا اے میرے رب! بلاشبہ میں نے اپنی قوم کو رات اور دن بلایا۔
6
فلم يزدهم دعائي إلا فرارا
تو میرے بلانے نے دور بھاگنے کے سوا ان کو کسی چیز میں زیادہ نہیں کیا۔
ابن کثیر ↑
7
وإني كلما دعوتهم لتغفر لهم جعلوا أصابعهم في آذانهم واستغشوا ثيابهم وأصروا واستكبروا استكبارا
اور بے شک میں نے جب بھی انھیں دعوت دی، تاکہ تو انھیں معاف کردے،انھوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور اڑ گئے اور تکبر کیا،بڑا تکبر کرنا۔
ابن کثیر ↑
8
ثم إني دعوتهم جهارا
پھر بے شک میں نے انھیں بلند آواز سے دعوت دی۔
ابن کثیر ↑
9
ثم إني أعلنت لهم وأسررت لهم إسرارا
پھر بے شک میں نے انھیں کھلم کھلا دعوت دی اور میں نے انھیں چھپا کر دعوت دی، بہت چھپا کر۔
ابن کثیر ↑
10
فقلت استغفروا ربكم إنه كان غفارا
تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگ لو، یقینا وہ ہمیشہ سے بہت معاف کرنے والا ہے۔
ابن کثیر ↑
11
يرسل السماء عليكم مدرارا
وہ تم پر بہت برستی ہوئی بارش اتارے گا۔
12
ويمددكم بأموال وبنين ويجعل لكم جنات ويجعل لكم أنهارا
اور وہ مالوں اور بیٹوں کے ساتھ تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں باغات عطا کرے گا اور تمھارے لیے نہریں جاری کردے گا۔
ابن کثیر ↑
13
ما لكم لا ترجون لله وقارا
تمھیں کیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت سے نہیں ڈرتے۔
ابن کثیر ↑
14
وقد خلقكم أطوارا
حالانکہ یقینا اس نے تمھیں مختلف حالتوں میں پیدا کیا۔
ابن کثیر ↑
15
ألم تروا كيف خلق الله سبع سماوات طباقا
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ کس طرح اللہ نے سات آسمانوں کو اوپر تلے پیدا فرمایا۔
ابن کثیر ↑
16
وجعل القمر فيهن نورا وجعل الشمس سراجا
اور اس نے ان میں چاند کو نور بنایا اور سورج کو چراغ بنا دیا۔
ابن کثیر ↑
17
والله أنبتكم من الأرض نباتا
اور اللہ نے تمھیں زمین سے اگایا، خاص طریقے سے اگانا۔
ابن کثیر ↑
18
ثم يعيدكم فيها ويخرجكم إخراجا
پھر دوبارہ وہ تمھیں اس میں لوٹائے گا اور تمھیں نکالے گا، خاص طریقے سے نکالنا۔
ابن کثیر ↑
19
والله جعل لكم الأرض بساطا
اور اللہ نے تمھارے لیے زمین کو ایک فرش بنا دیا۔
ابن کثیر ↑
20
لتسلكوا منها سبلا فجاجا
تاکہ تم اس کے کھلے راستوں پر چلو۔
ابن کثیر ↑
21
قال نوح رب إنهم عصوني واتبعوا من لم يزده ماله وولده إلا خسارا
نوح نے کہا اے میرے رب! بے شک انھوں نے میری بات نہیں مانی اور اس کے پیچھے چل پڑے جس کے مال اور اولاد نے خسارے کے سوا اس کو کسی چیز میں زیادہ نہیں کیا۔
22
ومكروا مكرا كبارا
اور انھوں نے خفیہ تدبیر کی، بہت بڑی خفیہ تدبیر۔
ابن کثیر ↑
23
وقالوا لا تذرن آلهتكم ولا تذرن ودا ولا سواعا ولا يغوث ويعوق ونسرا
اور انھوں نے کہا تم ہرگز اپنے معبودوںکو نہ چھوڑنا اور نہ کبھی ودّ کو چھوڑنا اور نہ سواع کو اور نہ یغوث اور یعوق اور نسر کو۔
ابن کثیر ↑
24
وقد أضلوا كثيرا ولا تزد الظالمين إلا ضلالا
اور بلاشبہ انھوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیااور تو ان ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھا۔
ابن کثیر ↑
25
مما خطيئاتهم أغرقوا فأدخلوا نارا فلم يجدوا لهم من دون الله أنصارا
اپنے گناہوں ہی کی وجہ سے وہ غرق کیے گئے، پس آگ میں داخل کیے گئے، پھر انھوں نے اللہ کے سوا اپنے لیے کوئی مدد کرنے والے نہ پائے۔
26
وقال نوح رب لا تذر على الأرض من الكافرين ديارا
اور نوح نے کہااے میرے رب! زمین پر ان کافروں میں سے کوئی رہنے والا نہ چھوڑ۔
ابن کثیر ↑
27
إنك إن تذرهم يضلوا عبادك ولا يلدوا إلا فاجرا كفارا
بے شک تو اگر انھیں چھوڑے رکھے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور کسی نافرمان، سخت منکر کے سوا کسی کو نہیں جنیں گے۔
ابن کثیر ↑
28
رب اغفر لي ولوالدي ولمن دخل بيتي مؤمنا وللمؤمنين والمؤمنات ولا تزد الظالمين إلا تبارا
اے میرے رب! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور اس کو جو مومن بن کر میرے گھر میں داخل ہو اور ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو اور ظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھا۔
ابن کثیر ↑