🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر احسن البیان
سورة الحجر
قَالَ اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ ضَیۡفِیۡ فَلَا تَفۡضَحُوۡنِ ﴿ۙ۶۸﴾
(لوط ؑ نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو (1)۔[68]
تفسیر احسن البیان
68۔ 1 حضرت لوط ؑ نے انھیں سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مہمان ہیں انھیں میں کس طرح تمہارے سپرد کرسکتا ہوں، اس میں میری رسوائی ہے۔