وَ قَالَ اِنِّیۡ ذَاہِبٌ اِلٰی رَبِّیۡ سَیَہۡدِیۡنِ ﴿۹۹﴾
اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں (1) وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا۔[99]
99۔ 1 حضرت ابراہیم ؑ کا یہ واقعہ بابل (عراق) میں پیش آیا، بالآخر یہاں سے ہجرت کی اور شام چلے گئے اور وہاں جا کر اولاد کے لئے دعا کی (فتح القدیر)