🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر احسن البیان
سورة الصافات
سَلٰمٌ عَلٰۤی اِلۡ یَاسِیۡنَ ﴿۱۳۰﴾
کہ الیاس پر سلام ہو (1)۔[130]
تفسیر احسن البیان
130۔ 1 الیاسین، الیاس ؑ کا ہی ایک تلفظ ہے، جیسے طور سینا کو طور سینین بھی کہتے ہیں، حضرت الیاس ؑ کو دوسری کتابوں میں (ایلیا) بھی کہا گیا ہے۔