🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر احسن البیان
سورة غافر/مومن
اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ یُجَادِلُوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِ اللّٰہِ ؕ اَنّٰی یُصۡرَفُوۡنَ ﴿ۖۛۚ۶۹﴾
کیا تو نے نہیں دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں (1) وہ کہاں پھیر دئیے جاتے ہیں (2)[69]
تفسیر احسن البیان
69۔ 1 انکار اور تکذیب کے لئے یا اس کے رد و ابطال کے لئے۔ 69۔ 2 یعنی ظہور دلائل اور وضوح حق کے باوجود وہ کس طرح حق کو نہیں مانتے۔ یہ تعجب کا اظہار ہے۔