🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر احسن البیان
سورة النجم
مَا کَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰی ﴿۱۱﴾
دل نے جھوٹ نہیں کہا (پیغمبر نے) دیکھا (1)[11]
تفسیر احسن البیان
11۔ 1 یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل ؑ کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق و مغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔