تفسیر احسن البیان
سورة الممتحنة
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمۡ اَوۡلِیَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ وَ قَدۡ کَفَرُوۡا بِمَا جَآءَکُمۡ مِّنَ الۡحَقِّ ۚ یُخۡرِجُوۡنَ الرَّسُوۡلَ وَ اِیَّاکُمۡ اَنۡ تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ رَبِّکُمۡ ؕ اِنۡ کُنۡتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِہَادًا فِیۡ سَبِیۡلِیۡ وَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِیۡ ٭ۖ تُسِرُّوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ ٭ۖ وَ اَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَیۡتُمۡ وَ مَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡہُ مِنۡکُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱﴾
يٰٓاَيُّهَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : ایمان والو لَا تَتَّخِذُوْا : تم نہ بناؤ عَدُوِّيْ : میرا دشمن وَعَدُوَّكُمْ : اور اپنے دشمن اَوْلِيَآءَ : دوست تُلْقُوْنَ : تم پیغام بھیجتے ہو اِلَيْهِمْ : ان کی طرف بِالْمَوَدَّةِ : دوستی سے، کا وَقَدْ كَفَرُوْا : اور وہ منکر ہوچکے ہیں بِمَا : اس کے جو جَآءَكُمْ : تمہارے پاس آیا مِّنَ الْحَقِّ ۚ : حق سے يُخْرِجُوْنَ : وہ نکالتے (جلاوطن کرتے) ہیں الرَّسُوْلَ : رسول وَاِيَّاكُمْ : اور تمہیں بھی اَنْ تُؤْمِنُوْا : کہ تم ایمان لاتے ہو بِاللّٰهِ : اللہ پر رَبِّكُمْ ۭ : تمہارا رب اِنْ : اگر كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ : تم نکلتے ہو جِهَادًا : جہاد کیلئے فِيْ سَبِيْلِيْ : میرے راستے میں وَابْتِغَآءَ : اور چاہنے کے لئے مَرْضَاتِيْ ڰ : میری رضا تُسِرُّوْنَ : تم چھپا کر (بھیجتے ہو) اِلَيْهِمْ : ان کی طرف بِالْمَوَدَّةِ ڰ : دوستی (کا پیغام) وَاَنَا : اور میں اَعْلَمُ : خوب جانتا ہوں بِمَآ : وہ جو اَخْفَيْتُمْ : تم چھپاتے ہو وَمَآ : اور جو اَعْلَنْتُمْ ۭ : تم ظاہر کرتے ہو وَمَنْ يَّفْعَلْهُ : اور جو یہ کرے گا مِنْكُمْ : تم میں سے فَقَدْ ضَلَّ : تو تحقیق وہ بھٹک گیا سَوَآءَ : سیدھا السَّبِيْلِ : راستہ [1]
تفسیر احسن البیان
اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو! میرے اور (خود) اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ (1) تم دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو (2) اور وہ اس حق کے ساتھ جو تمہارے پاس آچکا ہے کفر کرتے ہیں، پیغمبر کو اور خود تمہیں بھی محض اس وجہ سے جلا وطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان رکھتے ہو (3) اگر تم میری راہ میں جہاد کے لئے اور میری رضامندی کی طلب میں نکلتے ہو (تو ان سے دوستیاں نہ کرو (4) ان کے پاس محبت کا پیغام پوشیدہ بھیجتے ہو اور مجھے خوب معلوم ہے جو تم نے چھپایا وہ بھی جو تم نے ظاہر کیا، تم میں سے جو بھی اس کام کو کرے گا وہ یقیناً راہ راست سے بہک جائے گا (5)۔