🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر احسن البیان
سورة الجمعة
یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ الۡمَلِکِ الۡقُدُّوۡسِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَکِیۡمِ ﴿۱﴾
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ : تسبیح کررہی ہے اللہ ہی کے لیے مَا فِي السَّمٰوٰتِ : ہر وہ چیز جو آسمان میں ہے وَمَا فِي الْاَرْضِ : اور جو زمین میں ہے الْمَلِكِ : جو بادشاہ ہے الْقُدُّوْسِ : نہایت پاکیزہ الْعَزِيْزِ : زبردست الْحَكِيْمِ : حکمت والا [1]
تفسیر احسن البیان
ساری چیزیں) جو آسمان اور زمین میں ہیں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہیں (جو) بادشاہ نہایت پاک (ہے) غالب و با حکمت ہے۔