🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة البقرة
وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ اٰمَنُوۡا وَ اتَّقَوۡا لَمَثُوۡبَۃٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ خَیۡرٌ ؕ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾٪
اور اگر وہ ایمان لاتے اور بچتے تو یقینا اللہ کے پاس سے تھوڑا ثواب بھی بہت بہتر تھا، کاش! وہ جانتے ہوتے۔[103]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 103) ➊ {لَمَثُوْبَةٌ:} اس میں تنوین تقلیل کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ تھوڑا ثواب کیا گیا ہے۔

➋ پچھلی آیت میں ہے: «وَ لَقَدْ عَلِمُوْا» ‏‏‏‏ یعنی یہود جانتے تھے، یہاں فرمایا: «{ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ }» کاش وہ جانتے ہوتے اس سے معلوم ہوا کہ علم پر عمل نہ کرنے والا درحقیقت عالم ہی نہیں۔