🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الأنفال
وَ اِنۡ تَوَلَّوۡا فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ مَوۡلٰىکُمۡ ؕ نِعۡمَ الۡمَوۡلٰی وَ نِعۡمَ النَّصِیۡرُ ﴿۴۰﴾
اور اگر وہ منہ موڑ لیں تو جان لو کہ اللہ تمھارا دوست ہے، وہ اچھا دوست اور اچھا مدد گار ہے۔[40]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 40) ➊ {وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰىكُمْ:} یعنی اگر وہ مسلمانوں کو ستانا اور ان سے لڑنا ترک نہ کریں تو یقینا اللہ دشمنوں کے خلاف تمھارا دوست اور یارو مددگار ہے۔

➋ { نِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِيْرُ:} اور جس کا دوست اور یارو مددگار وہ ہو تو وہ بہت اچھا دوست اور بہت اچھا مددگار ہے، پھر اس پر کون غالب آ سکتا ہے؟ دیکھیے سورۂ محمد (۱۰، ۱۱)۔