وَ لَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ فَتَکُوۡنَ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۹۵﴾
اور نہ کبھی ان لوگوں سے ہونا جنھوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا، ورنہ تو خسارہ اٹھانے والوں سے ہو جائے گا۔[95]
(آیت 95) {وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا …:} یہاں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کرکے امت ہی کو سمجھایا جا رہا ہے۔